اعصام بھوپانہ اسٹاک ہوم ٹینس اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے
پاکستان کے اعصام الحق اور بھارتی روہن بھوپانا کی جوڑی سٹاک ہوم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔
سویڈن میں جاری اے ٹی پی ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاک بھارت جوڑی کا مقابلہ سائپرس کے مارکوس اور ارجنٹائن کے یون مارٹن سے ہوا۔ اعصام ۔ بھوپانہ کو پہلے سیٹ میں 6-2 سے شکست دی۔ دوسرے سیٹ میں انہوں کم بیک کرتے ہوئے چھے دو سے کامیابی سمیٹی۔ تیسرا سیٹ ٹائی بیکر پر ختم ہوا جو اعصام ۔ بھوپانہ نے 8-10 سے جیت لیا۔ ایونٹ کا فیصلہ کن میچ اتوار کو ہو گا۔
Bookmarks