Results 1 to 7 of 7

Thread: *** ایک اہم نصیحت ***

  1. #1
    Kartos Khan's Avatar
    Kartos Khan is offline Senior Member+
    Last Online
    30th June 2010 @ 11:58 AM
    Join Date
    18 Apr 2006
    Location
    Saudi Arabia
    Age
    45
    Posts
    90
    Threads
    27
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default *** ایک اہم نصیحت ***

    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    اور یہ قرآن مجھ پر اس لئے اتارا گیا ہے کہ اس کے ذریعے سے تم کو اور جس شخص تک وہ پہنچ سکے اس کو آگاہ کر سکوں۔(الانعام-١٩

    ہر قسم کی تعریفات اس اللہ وحدہ لاشریک کے لئے لائق و زیبا ہیں جس نے ہمیں اور آپ کو پیدا فرمایا اور دورد و سلام اس ذات اقدس پر جن کا نام نامی محمد صلی اللہ علیہ وسلم بن عبداللہ ہے


    برادران اسلام واجب الحترام
    بھائیوں۔ بہنوں۔ دوستوں۔ عزیز ساتھیوں۔
    اسلام علیکم۔

    ایک اہم نصیحت

    تمام تر تعریف اللہ کے لئے ہے ہم اسی کی حمد و ثناء بیان کرتے اس ہی سے مدد طلب کرتے اور سی معافی کا سوال کرتے اور اس ہی سے ہدایت طلب کرتے ہیں اور ہم اپنے دل کی برائیوں اور بد اعمالیوں سے اللہ کی پناہ میں آتے ہیں جسے اللہ ہدایت دے اسے کوئی گمراہ نہیں کرنے والا نہیں اور جسے گمراہ کر دے اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی بھی معبود برحق نہیں وہ تن تنہا ہے اس کی ربوبیت، الوہیت، اس کے حکموں اور اس کے افعال میں اس کا کوئی شریک و ساجھی نہیں لوگوں کے لئے دین حق کو بطور شریعت مقرر فرمایا اور انہیں اس کی ہدایت دی، شرعی احکامات کو انتہائی آسان بنایا اور انسانوں کو کسی ایسے کام کا مکلف نہیں کیا جو ان کے بس اور طاقت سے باہر ہوں۔

    اللہ وحدہ لاشریک کا فرمان ہے!
    اللہ تعالٰی کسی کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا۔(البقرہ-٢٨٦)۔۔۔

    اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں اور مخلوقات میں سب سے بہتر ہیں اللہ نے انہیں پوری انسانیت کے لئے راہنما بنا کر بھیجا اور آپ کے ذریعہ لوگوں کو گمراہی سے ہدایت اور جہالت و تاریکی سے روشنی کی طرف لایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُمت کے لئے دنیوی اور آخروی بھلائی اور خوش بختی کی پر چیز کو بیان فرما دیا اور ہر طرح کے شر اور نقصان سے آگاہ کر دیا یہاں تک کہ اپنی اُمت کو اسی روشن شاہراہ پر چھوڑا کہ اس کی رات دن کی طرح روشن ہے جس سے انحراف ہلاکت کا باعث ہے۔

    اللہ تعالٰی نےاپنے بنی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اہل و عیال اور ساتھیوں اور قیامت تک ان کے طریقوں کی بیروی کرنے والوں پر رحمتی نازل فرمائی ۔۔۔

    حمد و صلاہ کے بعد!
    ایک پکا سچا مسلمان اپنے ہر قول و فعل بلکہ زندگی کے تمام تر امور میں اللہ و رسول کے فرامین کی جستجو کرتا اور انہیں علمی جامہ پہناتا ہے اگر حلال ہو تو لوگوں کی چہ منگوئیوں کی پرواہ کی ملامت کئے بغیر اسے فورا اپنا لیتا ہے اور اگر حرام ہو تو لوگوں کی ملامت اور مذاق کو خاطر میں لائے بغیر فورا اسے چھوڑ دیتا ہے اور حلال و حرام کے بارے میں اللہ تعالٰی ذیل فرمان پر عمل کرتا ہے۔

    اللہ وحدہ لاشریک کا فرمان حلا کے بارے میں!
    اللہ کی حدود ہیں خبردار! ان سے آگے نہ بڑھنا(البقرہ۔٢٢٩)۔۔۔

    اور حرام کی بابت اللہ تعالٰی کا فرمان ہے!
    اللہ تعالٰی کی حدود ہیں تم ان کے قریب بھی مت جاو۔( البقرہ۔ ١٨٧)۔۔

    ایک مسلمان اللہ و رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات کو دیوار پر مار دیتا ہے اور جانے کے باوجود اس پر عمل نہ کرنا اور عدم علم کی صورت میں جاننے کی کوشش نہ کرنا ہی گمراہی اور مکمل نقصان کی چیز ہے پھر دو ہی چیزیں ہیں تیسری نہیں، یا تو گمراہی اور ناکامی یا ہدایت اور کامیابی۔۔۔

    بلاشبہ ہر بندہ مسلم اپنے رب سے ہدایت اور کامیابی کی امیدیں لگاتا اس کی جستجو کرتا اور اللہ سے سوال کرتا ہے کہ اسے گمراہی اورنقصان سے اپنی پناہ میں رکھے۔۔ لیکن اللہ سے ہدایت و کامیابی کی امیدیں لگانا اور گمراہی سے حفاظت کا سوال ہی کافی نہیں ہے کیونکہ جب صحابی نے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے درخواست کی کہ آپ اللہ سے میرے لئے دعا کر دیجئے کہ مجھے جنت میں آپ کی رفاقت نصیب ہو جائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا! آپ کثرت سے سجدو کریں میری مدد کریں اپنی ذات کے لئے۔۔۔

    اس حدیث کی روشنی میں یہ بات معلوم ہوگئی کہ ہدایت و کامیابی کا حصول صرف ارزوں اور تمناوں پر منحصر نہیں ہے بلکہ اللہ کے حکموں کا بجا لانا اور اس کی منع کردہ چیزوں سے اجتناب انتہائی ضروری ہے اور صحیح اسلام کا مفہوم بھی یہی ہے جس کے اپنانے والے کے لئے جنت کی کامیابی اور جہنم سے نجات کی توقع ہے۔۔۔

    اسلامی بھائیوں!۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس دنیا میںہر بندہ مسلم چار جانب سے گمراہی کے محرکات سے گھرا ہوا ہے جو اسے گناہوں کی طرف دھکیلتے اور نیکیوں سے روکتے ہیں، ان میں سب سے پہلا محرک شیطان ، دوسرا خواہشات نفس، تیسرا غفلت، چوتھا بُرے ساتھی ہیں۔ لہذا شیطان سے معافی مانگنی چاہئے اس کے وسوسوں کی جانب کوئی توجہ نہیں دینی چاہئے اور خواہشات نفس کو ایک جانب پھینک دینا چاہئے تاکہ ہماری زندگی میں اس کا کوئی اثر باقی نہ رہے کیونکہ خواہشات نفس کی پیروی یقینا گمراہی کا سبب ہے۔

    اللہ وحدہ لاشریک کا فرمان ہے!
    یہ لوگ صرف وہم و خیال کے اور اپنی نفسانی خواہشوں کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔( النجم۔ ٢٣)۔۔۔

    اسی طرح ہمیں غفلت سے بچتے ہوئے دائمی بیداری میں رہنا چاہئے اور صحت و عافیت اور نوع بنوع نعمتوں کے قریب آکر اللہ عزوجل کے احکامات کو بھولنا نہیں چاہئے کہیں ایسا نہ ہو کہ اللہ کی گرفت آن پڑے اور ہم یوں ہی غفلت میں پڑے ہوں اور اچانک موت آپہنچے اور ہم اس وقت کف افسوس ملیں جب کہ افسوس سے کچھ فائدہ نہ ہو۔۔۔

    دینی بھائیوں۔! یہ بات واضع ہے کہ بروں کے ساتھ رہ کر برائی میں اضافہ اور نیکوں کے ساتھ رہ کر نیکی میں اضافہ ہوتا ہے لہذا اچھے ساتھیوں کی صحبت اختیار کرو جو کار خیر میں تمہارے لئے معاون و مددگار اور برائیوں سے بچاو کا ذریعہ ثابت ہوں تاکہ بروز قیامت افسوس کرتے ہوئے یہ نہ کہنا پڑے۔۔۔

    ہائے افسوس کاش میں نے فلان کو دوست نہ بنایا ہوتا اس نے تو نصیحت کے میرے پاس! پہنچنے کے بعد گمراہ کر دیا اور شیطان تو انسان کو دغا دینے ہی والا ہے۔(الفرقان- ٢٨-٢٩)۔۔۔

    کارتوس خان
    انشاء اللہ زندگی باقی تو بات باقی
    وسلام۔

  2. #2
    jaankaash's Avatar
    jaankaash is offline Senior Member+
    Last Online
    26th May 2022 @ 10:24 AM
    Join Date
    18 Nov 2005
    Location
    Karachi
    Age
    38
    Gender
    Male
    Posts
    2,139
    Threads
    117
    Credits
    1,384
    Thanked
    5

    Default

    great work nice sharing brother...........

  3. #3
    Join Date
    18 Jan 2006
    Location
    Karachi
    Age
    41
    Posts
    712
    Threads
    74
    Credits
    369
    Thanked
    0

    Default

    Jazak Allah wa Khair...Good advise....Your sharings are supposed to be worth reading...Allah aap ko iss ka ajarr day aur sab ko amall kee tofeeq ata farmay. Ameeen

    But one thing is here brother... k aap jo unicode main likhtay ho to woh readers jo win98 use kartay hain woh aap ki tahreer nahee parh saktay...Agar mumkin ho to inpage use kia karain takay har shakhs parh sakay...Issi tarah aap k thread ka title bhee agar english letters main hoga to har shakhs asaani say parh sakay gaa. I hope k aap zaroor sochain gay..
    edited

  4. #4
    pardeasi babu's Avatar
    pardeasi babu is offline Senior Member+
    Last Online
    31st August 2013 @ 01:30 PM
    Join Date
    22 Dec 2005
    Location
    ***Kisi K Dil Mian****
    Posts
    587
    Threads
    47
    Credits
    0
    Thanked: 1

    Default

    very nice but fount ka masla ha paa jee
    [IMG]http://i325.***********.com/albums/k397/nadwah_sign/rtyjbw6.gif[/IMG]

  5. #5
    Terminator's Avatar
    Terminator is offline Senior Member+
    Last Online
    14th February 2017 @ 09:13 AM
    Join Date
    17 Dec 2005
    Location
    PAKISTAN
    Age
    40
    Posts
    6,183
    Threads
    319
    Credits
    904
    Thanked
    8

    Default

    Jazkallha.........Nice SHairng..........Keep It Up......

  6. #6
    Kartos Khan's Avatar
    Kartos Khan is offline Senior Member+
    Last Online
    30th June 2010 @ 11:58 AM
    Join Date
    18 Apr 2006
    Location
    Saudi Arabia
    Age
    45
    Posts
    90
    Threads
    27
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default


  7. #7
    Join Date
    18 Jan 2006
    Location
    Karachi
    Age
    41
    Posts
    712
    Threads
    74
    Credits
    369
    Thanked
    0

    Default

    Thanks for making it a gif... Plz continue sharing islamic stuff...

Similar Threads

  1. Replies: 11
    Last Post: 4th April 2020, 07:42 PM
  2. Replies: 30
    Last Post: 15th August 2012, 10:21 PM
  3. Replies: 17
    Last Post: 22nd June 2011, 01:41 PM
  4. Replies: 0
    Last Post: 16th February 2011, 11:20 AM
  5. Replies: 8
    Last Post: 20th January 2010, 06:44 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •