اسلام و علیکم
Share وزیر صنعت و تجارت سندھ کابرطانوی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کو خط
Date : 11/20/2011 Updated at 0415 PST
کراچی ... سندھ کے وزیر صنعت و تجارت رؤف صدیقی نے برطانوی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کو خط لکھا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ ذوالفقار مرزا کی لندن میں مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے، اگر کراچی اور سندھ میں خونریز فسادات ہوئے تو اس کے ذمہ دار ذوالفقار مرزا اور لارڈ نذیر ہوں گے۔صوبائی وزیر صنعت وتجارت رؤف صدیقی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انھوں نے ڈیوڈ کیمرون کو خط میں لکھا ہے کہ ذوالفقار مرزا بطور وزیر داخلہ اغواء برائے تاوان،ماورائے عدالت قتل،اور ڈاکوؤں کی سرپرستی جیسی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔ذوالفقار مرزاکی ایم کیو ایم کوختم کرنے کیلئے طالبان کی مدد حاصل کرنے کی دھمکی کابھی نوٹس لیاجائے۔رؤف صدیقی نے مزید کہا کہ لارڈ نذیز کی ذولفقار مرزا جیسے جرائم پیشہ شخص کے ساتھ مسلسل موجودگی معنی خیز ہے،انہوں نے برطانوی حکومت سے کہا کہ ذوالفقار مرزا نے ایم کیوایم کے 10 ہزار کارکناں کو قتل کرنے جیسے گھناوٴنے عزائم کا اظہار بھی لندن میں بیٹھ کر کیا ہے،جس پر فوری کارروائی کی جائے۔