اصل میں سفیان بھائی، ہوا کچھ یوں کہ میں پڑھائی میں بزی کافی ہو گیا ہوں آج کل۔
فرصت ہی نہیں ملتی
ورنہ آپ سے جی بھر کے سوالات پوچھتا، مگر بڑے لوگوں کا انٹرویو ہے۔
برکت کے لئے موجود ہونا تو لازمی ہے۔
ان شاءاللہ اس ماہ کے آخر تک اس طرح کے دو چار سوالات برکت کے لئے بار بار پوچھنے کی جسارت کرتا رہوں گا۔ امید ہے آپ اس معصوم بچے کے معصوم سوالات کی معصوم سی گنتی سے مشفقانہ انداز سے پیش آئیں گے۔


کچھ دوست، کہہ رہے تھے سوالات پرانے ہی دکھائی دیتے ہیں، سوچا نئے سوالات بناؤں۔
یہ سوالات اگرچہ چند ماہ پہلے سے ہی بنا لئے تھے، مگر آپ کے انٹرویو کے انتظار میں بیٹھا تھا۔
اب پوچھ لئے، اور یہاں پر ان سوالات کو پٹری پر چڑھا دیا، اب پتہ نہیں کہاں تک جاتے ہیں یہ سوالات۔