یہ اولامبا ایسا لفظ ہے جو ملِک نے اور میں نے فورم پر سب سے پہلے حامد آفریدی سے سیکھا تھا۔ ہم نے اُن کو پنجابی میں جگتیں لگائیں۔ اُس نے یہ کہنا شروع کر دیا۔
پھر میں نے ایک محلے کے پٹھان بچے کو ٹافی دے کرپوچھا کہ یار تیری مہربانی اولامبا کا مطلب بتا دے۔ اس نے کہا جا اوئے نہا۔ میں نے کہا یار توں نے بھی جگتیں لگانی شروع کر دی ہیں۔ میں پوچھ رہا ہوں اولامبا کا مطلب بتا۔ توں کہہ رہا ہے جا نہا۔ وہ کہنے لگا وہی تو میں کہہ رہا ہوں جا نہا۔
بڑی مشکل سے سمجھ آئی کہ اولامبا کا مطبل ہی نہاؤ ہے۔
مرتے کیا نہ کرتے، دو گھنٹے پہلے نہانے کے باوجود ایک بار پھر سے نہایا۔ اور پھر حامد آفریدی کو بتایا کہ ہمیں بھی معلوم ہو گیا ہے اولامبا کتنا کو لمبا ہوتا ہے۔
Bookmarks