Results 1 to 2 of 2

Thread: بھارتی جیلوں میں باپ کو تلاش کرنے والی پاک

  1. #1
    farooq afridi is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd April 2024 @ 12:47 PM
    Join Date
    26 May 2010
    Posts
    311
    Threads
    82
    Credits
    182
    Thanked
    34

    Default بھارتی جیلوں میں باپ کو تلاش کرنے والی پاک

    بھارتی جیلوں میں باپ کو تلاش کرنے والی پاکستانی لڑکی کو آخر کار والد کی قبر مل گئی
    بھارتی جیلوں میں باپ کو تلاش کرنے والی پاکستانی لڑکی کو آخر کار والد کی قبر مل گئی سمجھوتہ ایکسپریس دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کے قبرستان میں نامعلوم قبر نمبر 38 حافظ آباد کی روحیلہ کے والد محمد وکیل کی ہے، قبرستان میں مدفون 14لاشوں کی شناخت کا کام تاحال جاری ہے۔ بھارتی اخبار ”ٹائمز آف انڈیا“ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی قومی تفتیش ایجنسی کی طرف سے سمجھوتہ ایکسپریس دھماکوں کے متاثرین کی لاشوں کے dna ٹیسٹ کے بعد بالآخر پاکستانی لڑکی نے اپنے والد کا پتہ چلا لیا جو اس حملے کے بعدلاپتہ تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں 68 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق مہرانا گاوٴں میں 38 نمبر قبر میں جس شخص کو دفن کیا گیا وہ حافظ آباد پاکستان کا محمد وکیل تھا اس کی بیٹی روحیلہ کے خون کے نمونوں کو dna ٹیسٹ کے لئے استعمال کیا گیا۔ روحیلہ بھارتی جیلوں میں اپنے والد کو تلاش کرتی رہی اسے یہ خدشہ تھا کہ بھارتی سکیورٹی ایجنسیوں نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔محمد وکیل 14 فروری 2007ء کو اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے بھاسانی گاوٴں میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے آیا تھا اور 17فروری کو وہ پاکستان کے لئے روانہ ہوا تاہم ان کا خاندان غیر یقینی صورت حال کا شکار تھا کہ وہ سمجھوتہ ایکسپریس پر سوار ہوا یا کسی جیل میں ہے۔ روحیلہ اپنے والد کو بھارت کی جیلوں میں تلاش کرتی رہی اور ملک بھر کی 60 جیلوں میں تلاش بے سود نکلی اس کے بعد اسے یقین ہو گیا کہ محمد وکیل سمجھوتہ ایکسپریس میں سوار ہوا تھا جس کے بعد روحیلہ نے ایک مقامی وکیل مومن ملک کی مدد سے دھماکے کے 68افراد کی تدفین کے مقام مہرانا قبرستان میں اپنے والد کی قبر کی تلاش شروع کی۔ اس کے خون کے نمونے dna ٹیسٹ سے اس کے والد سے مل گئے۔ مومن ملک نے کہا کہ انہوں نے یہ بات پاکستان میں روحیلہ کو بتا دی ہے جو جلد اپنے والد کی قبر دیکھنے بھارت آئیں گی۔ مومن ملک نے بھارتی ریلوے کی طرف سے دھماکے کے متاثرین کے معاوضے کے حصول کے لئے بھی درخواست دائر کر دی ہے۔ مومن ملک کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والی 14مدفون لاشوں کی شناخت ابھی باقی ہے جس پر کام جاری ہے

  2. #2
    subhanjaan's Avatar
    subhanjaan is offline Advance Member
    Last Online
    9th March 2022 @ 11:23 PM
    Join Date
    02 Jul 2011
    Location
    karachi
    Gender
    Male
    Posts
    2,002
    Threads
    59
    Credits
    3,027
    Thanked
    102

    Default


Similar Threads

  1. Qadiyaniyat ka makroh chehra
    By truthfinder in forum Khatm-e-Nabuwat
    Replies: 21
    Last Post: 28th November 2020, 11:43 AM
  2. مغربی کلچر و تہوار ۔Valentines
    By imran sdk in forum Halat-e-Hazra
    Replies: 2
    Last Post: 5th March 2012, 04:29 PM
  3. Kuch Ladies Poets k bare Main
    By Confuse in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 17
    Last Post: 3rd February 2010, 06:09 PM
  4. 2010ء: دنیا کیا سے کیا ہو جائیگی
    By amjadattari in forum Halat-e-Hazra
    Replies: 11
    Last Post: 3rd February 2010, 02:36 AM
  5. Shirk aur Bidat ki Sharye heseyat?
    By ibrahim.kasmani in forum Islam
    Replies: 65
    Last Post: 24th October 2009, 03:32 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •