بنگلہ دیش کےخلاف وائٹ واش کے بعدپاکستان نےآئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں اپنی پانچویں پوزیشن کومستحکم کرلیا۔بنگلہ دیش کو تین صفر سے ہرانے کے بعد پاکستان نے109 پوائنٹس کے ساتھ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں اپنی پانچویں پوزیشن برقرار رکھی ہےجبکہ سری لنکا 112پوائنٹس کے ساتھ چوتھےنمبر پرہے ۔
پاکستان کو سری لنکا کی پوزیشن لینے کے لئے اگلے ماہ متحدہ عرب امارات میں انگلینڈ کے خلاف ہونے والی ون ڈے سریز بھی وائٹ واش کرنا ہو گا۔ رینکنگ میں آسٹریلیا بدستور پہلے اور بھارت دوسرے نمبر پر براجمان ہے جبکہ جنوبی افریقہ کو تیسری پوزیشن حاصل ہے۔
Bookmarks