ون ڈے رینکنگ، بولنگ میں حفیظ دوسرے، آفریدی نویں نمبر پر
بنگلا دیش کو وائٹ واش کرنے والے قومی کرکٹرز کی انفرادی رینکنگ بھی بہتر ہو گئی ۔محمد حفیظ کو دوسرا نمبر مل گیا جبکہ عمر اکمل بھی ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے ۔
پاکستان کرکٹ کی مسلسل فتوحات کے ساتھ قومی کرکٹرز کو بھی ون ڈے رینکنگ میں بھی ترقیاں ملی ہیں۔ سعید اجمل پہلے ہی نمبر ایک بولر ہیں جبکہ بولنگ میں محمد حفیظ دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے آٹھویں نمبر سے جمپ لگائی ہے۔ اسی کیٹگری میں ٹاپ 10 میں آنے والے تیسرے پاکستانی شاہد آفریدی ہیں جو نویں نمبر کے بولر بن گئے ہیں۔ بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے عمر اکمل کو بیٹنگ رینکنگ میں دسواں نمبر ملا ہے۔
Bookmarks