”امی، ابو، دادی جان“
امی ، ابو، دادی جان
رکھتے ہیں اپنی پہچان
ابو دفتر جاتے ہیں
گھر میں چیزیں لاتے ہیں
امی کو ہے کام بہت
صبح بہت اور شام بہت
دادی جان کی چوکی پر
پھلوں والی ہے چادر
جس پر بیٹھے دادی جان
پڑھے نمازیں ، کھائیں پان