”ایک کہانی “
بلّی شیر کی خالہ ہے
شیر نے گیڈر پالا ہے
بندر ہاتھی پر بیٹھا ہے
جنگل کا رکھوالا ہے
کتا ریچھ کا ماموں ہے
کتے کا منہ کالا ہے
بطخ مور کی نانی ہے
یہ بھی ایک کہانی ہے