”تمنا“
اچھے کام کروں گا سب
جاﺅں گا میں چین و عرب
محنت سے گھبراﺅں گا کب
محنت کروں گا روز و شب
جب میں بڑا ہو جاﺅں گا
پڑھنے کو باہر جاﺅں گا
جب پڑھ کر واپس آﺅں گا
نغمے خوشی کے گاﺅں گا
میں نامور کہلاﺅں گا
جب میں بڑا ہوجاﺅں گا