udaasc said:
thaik hai lakin meri administrator sahib say guzarish hai keh ais ko delete nahin kareen gay.
Lakin meray sawal ka jwab nahin diya aap sab nay.
کیا امام ابو حنیفہ امام شافی امام مالک امام حنبل سے کوئی غلطی نہیں ہو سکتی.
کیا ہم این اماموں کو معصوم کہ سکتے ھیں.
میرے نزدیک معصوم صرف ایک ہستی ہے اور وہ ہے حضرت محمّد صلی اللہ وسلم .
پلیز جواب دیں.
میرے بھائی انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کے علاوہ غلطی ہر کسی سے ہوسکتی ہے اس سے کسی کو انکار نہیں ہے
لیکن سمجھنے والی بات یہ ہے کہ غلطی کا تعین کون کرے گا؟؟؟
اور آپ کے نزدیک جو بھی غلطی کا تعین کرسکتا ہے
تو کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ وہ غلطی متعین کرنے والا خطاء سے پاک ہوسکتا ہے ؟؟؟
یقینا ایسا نہیں ہے ۔۔۔۔ تو پھر غلطی کا امکان تو پھر بھی باقی رہا ؟؟؟
میرے بھائی بات صرف اتنی ہے کہ
ایک ہوتا ہےآپ کے یا ہمارے جیسا عامی ۔۔۔
۔اور ایک مقام ہے ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کا ۔۔۔
۔اُس کے بعد جو مقام آتا ہے وہ سرجن یا اسپیشلسٹ کا ہوتا ہے۔۔۔۔
۔ اور سرجن یا اسپیشلسٹ میں بھی سینئر جونیئر اور تجربہ کار اور انتہائی تجربہ کار کے درجے ہیں
اب اس کے بعد آپ یہ نکتہ سمجھیں کہ کسی بھی آپریشن کے کرنے میں ہر درجہ کے ماہر سے غلطی کا امکان اپنی جگہ برقرار ہے
لیکن سمجھنے والی بات یہ ہے کہ کس درجہ کے ماہر سے غلطی کا کتنا امکان ہوسکتا ہے
یعنی جس طرح ایک ماہر ترین سرجن سے غلطی کا امکان ہوسکتا ہے
لیکن اس ماہر ترین سرجن سے کئی گنا زیادہ غلطی کا امکان ایک صرف سینئر سرجن سے ہوگا
اسی طرح اس سینئر سرجن سے جتنا غلطی کا امکان ہوسکتا ہے۔۔۔لیکن ایک جونیئر سرجن سے غلطی کا امکان اتنا ہی زیادہ بڑھ جائے گا
لیکن جب کوئی ایم بی بی ایس ڈاکٹر ایسا ہی آپریشن کا سوچ لے تو یقینا اس ڈاکٹر سے سینکڑوں گنا زیادہ غلطی کا امکان بڑھ جائے گا بہ نسبت اُس ماہر ترین سرجن کے جس نے اپنی زندگی اسی شعبہ میں گذاردی اور ہر ہر پہلو کا انتہائی قریب سے جائزہ لیا ۔۔۔اور آپریشن میں موجود انتہائی باریکیوں پر بھی گہری نگاہ رکھی
تو میرے دوست کہنے کا حاصل یہ ہے کہ اب آپ انتہائی ماہر سرجن کو حضرات فقہائے کرام سمجھ لیں
اور سینئر سرجن کی جگہ بعد کے آنے والے فقہاء کرام سمجھ لیں
اور جونئیر سرجن کی جگہ متاخرین فقہائے کرام سمجھ لیں
اور ڈاکٹرز کی جگہ آپ علماء کرام کو سمجھ لیں
اور اب خود فیصلہ کرلیں کہ کس سے غلطی کا امکان کتنا زیادہ ہے
اور کس سے مریض کی جان کو زیادہ خطرہ ہوسکتا ہے
اور مریض کو کس درجہ کے ماہر سے علاج کروانا چاہیے
اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین کی صحیح سمجھ اور عمل کی توفیق عطاء فرمائے ۔آمین
Bookmarks