سلام مسنون
آئی ٹی دنیا پر ایک بحث خنزیر کی چربی کے متعلق پڑھی ہے، جس میں ایک صاحب نے ویکیپیڈیا کے مضمون کو امیج کی شکل میں پوسٹ کیا ہے ، وہ امیج اس طرح ہے،


---

اس وقت صورت حال یہ ہے کہ ویکیپیڈیا کے اس صفحہ پر میں گیا تو وہاں کا مضمون بدل دیا گیا ہے، اس کا لنک یہ ہے
http://en.wikipedia.org/wiki/E631
یہاں موجود مواد میں تبدیلی کر دی گءی ہے۔ بظاہر خنزیر کی چربی کے انگریزی الفاظ نکال دیے ہیں۔
مجھے اس وقت اشیاء خورد و نوش میں استعمال ہونے والے مواد میں خنزیر کی چربی کے استعمال کے متعلق معلومات اردو میں مطلوب ہے، شاید اس وقت کچھ نئی تحقیقات سامنے آئی ہوں۔