Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 14

Thread: ؛؛؛؛؛؛ گرلز کالج کی ایک لیکچر ر کی فون پر لڑ&a

  1. #1
    Stanha1989's Avatar
    Stanha1989 is offline Senior Member+
    Last Online
    1st February 2013 @ 03:08 PM
    Join Date
    13 Sep 2011
    Gender
    Male
    Posts
    487
    Threads
    54
    Credits
    0
    Thanked
    38

    Default ؛؛؛؛؛؛ گرلز کالج کی ایک لیکچر ر کی فون پر لڑ&a


    ؛؛؛؛؛؛ گرلز کالج کی ایک لیکچر ر کی فون پر لڑکیوں کے بگڑ جانے کی کہانی ؛؛؛؛؛؛؛؛

    میں ایک گورنمنٹ گرلز کالج میں لیکچرار ہوں۔ میرے کالج میں موبائل فون لانے پر پابندی ہے، میری فقط تین سالہ ملازمت میں یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ یہ ایک معمول ہے۔ میرے اپنے تعلیمی دور کو بیتے زیادہ عرصہ نہیں ہوا، مگر نوجوانوں کی روز بہ روز بگڑتی حالت کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ جیسے میرے طالب علمی کے زمانے کو صدیاں بیت گئی ہیں۔ میں یہ نہیں کہتی کہ میرے دور میں ماحول سو فی صد پاکیزہ تھا، تمام ہی طالبات کا چال چلن مثالی تھا، مگر لڑکیوں کو یونیفارم میں آنا اور کالج کے بجائے ادھر ادھر نکل جانا، کالج دورانیے میں بھی کونوں کھدروں میں چھپ کر فون پر گفت وشنید کرنے کا تناسب روزبہ روز انتہائی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ پہلے کالج کے چار سیکشن میں سے کسی ایک سیکشن کی لڑکی غلط حرکات میں ملوث پائی جاتی تھی، وہ بھی سال دو سال میں، مگر آج ہر کلاس ہر سیکشن میں ایسے واقعات ہر پندرہ بیس روز میں سامنے آجاتے ہیں۔

    ”مس باتھ روم میں ایک لڑکی موبائل پر بات کررہی ہے۔“ میرے کالج میں موبائل فون لانے پر پابندی ہے، لہذا جیسے ہی چند طالبات نے مجھے یہ اطلاع دی، میں بڑی سرعت سے جائے وقوع پر پہنچی۔ ایک سیدھی سادی سی بچی تولیے سے ہاتھ صاف کرتی ہوئی باتھ روم سے باہر نکلی۔

    ”موبائل نکالیے“ مجھے اس پر شک نہیں تھا، وہ تو اسے باتھ روم سے باہر آتے دیکھ کر ایسے ہی پوچھ لیا تھا۔ ”میرے پاس نہیں مس میرے پاس نہیں ہے موبائل“ چہرے پر بلا کی معصومیت تھی۔ اس کے معصوم چہرے سے نگاہ ہٹی اور براہ راست کالج مونوگرام والی جیب پر پڑگئی۔ ”یہ کیا ہے“ اگلے ہی لمحے چپس کا پیکٹ میرے ہاتھ میںتھا، جس کے اندر حرکت ہورہی تھی۔ ”میں نے استعمال نہیں کیا۔“ اس نے میرے ہاتھ سے چپس کے پیکٹ میں لپٹا ہوا موبائل فون جھپٹنا چاہا۔

    ”اول تو کالج میں موبائل فون لانے کی اجازت نہیں، پھر.... “ میری بات مکمل ہونے سے قبل اس نے کہا ”مس! کیا بیگ میں رکھتی، چوری نہ ہوجاتا؟“ ”کل پرنسپل سے لے لینا، آج تو وہ میٹنگ میں گئی ہوئی ہیں۔“ میں نے اتنا کہا اور اگلا قدم بڑھانا چاہا جو اس نے بڑھنے نہیں دیا۔ ”پلیز.... میرا موبائل دے دیجئے۔“ وہ برے طریقے سے جھپٹی۔ ”میں نے کہا ناں، کل والدین کو بھیج دینا، مل جائے گا۔“ اسی وقت موبائل فون پر کال آرہی تھی۔

    ”نہیں مجھے ابھی چاہیے، اسی وقت“ اس کا انداز نہایت جارحانہ اور جاہلانہ ہوگیا تھا۔ مجھ پر حملہ کرنے کی لمحے بھر کی دیر تھی کہ سینئر پروفیسر نے آکر اسے ڈانٹا، مگر وہ قابو میں آنے والوں میں سے نہ تھی۔ حتیٰ کہ کالج کی چھٹی ہوگئی اور وہ تڑپ تڑپ کر روتی رہی۔ موبائل فون پوشیدہ مقام پر رکھنے سے قبل لاتعداد آنے والے ایس ایم ایس چیک کیے گئے تو معلوم ہوا آگ دوسری جانب بھی برابر لگی ہوئی تھی۔ ایک لڑکا ایس ایم ایس کے جواب نہ ملنے پر بے قرار تھا۔

    اگلے دن نہ وہ بچی آئی نہ کوئی موبائل فون لینے، لیکن اس کے گھر سے کوئی اس کا فون سیٹ لینے آتا بھی تو کیا ہوتا۔ ہم جتنے بھی اس کے ایس ایم ایس پڑھو ادیتے ماں باپ کو ٹیچرز ہی کو برا بھلا کہنے پر اکتفا کرنا تھا کہ ایسا ہی ہوتا ہے۔ عموماً مائیں آتی ہیں تو ٹیچرز کو دقیانوسی اور اپنی بیٹی کو کھلا ذہن رکھنے والی قرار دیتی ہیں اور اکثر دوبارہ جب ملاقات کاشرف بخشتی ہیں تو بیٹی کسی کے ساتھ فرار ہو چکی ہوتی ہے اور اس آس پر آتی ہیں کہ شاید بھولے بھٹکے کالج آجائے کسی کام سے، مگر اس وقت تک پانی سر سے اونچا ہوچکا ہوتا ہے اور ان کی آس، آس ہی رہ جاتی ہے۔ کچھ والدین تو بے عزتی کے خوف سے خاموش ہو جاتے ہیں کہ ”اب کیا ہووت جب چڑیاں چگ گئیں کھیت“

    میں اس کا ذمے دارنہ میڈیا کو گردانتی ہوں اور نہ ہی موبائل فون کو، میں اس بگڑتی ہوئی صورت حال کی ذمے داری برملا والدین پر ڈالتی ہوں۔ انتہائی متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی طالبات جن کے لاغر وجود چیخ چیخ کر باور کروارہے ہوتے ہیں کہ انہیں کئی روز سے پیٹ بھر کر روٹی نصیب نہیںہوئی ہے، فیس جمع کروانے کے لیے مالی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، لیکن ان کے پاس موجود موبائل سیٹ قابل دید ہوتے ہیں۔ یہ سیٹ کہاں سے آیا، اگر آبھی گیا تو بیلنس کے لیے پیسے کہاں سے آرہے ہیں، یہ نت نئے نام کی دوستیاں کہاں سے ہو گئیں، موبائل فون سائلنٹ پر کیوں رکھا جانے لگا۔ وہ بچی جو رات کو کسی کمرے میں اکیلے سونے سے ڈرتی تھی، موبائل سیٹ آنے کے بعد اتنی بہادر کیسے ہوگئی۔ اسے فون سرہانے رکھے بغیر نیند کیوں نہیں آتی۔ یہ سوالات ماو ں کے اذہان میں کیوں نہیں کلبلاتے۔

    یہ صرف کالج طالبات ہی کی بات نہیں ہے، بلکہ اس کا شکار تمام نوجوان نسل ہے۔ لڑکے، لڑکیاں سب ہی اس بلاکا شکار ہیں۔ آپ کو چنگ سینٹرز کا دورہ کریں، وہاں مزید کم عمر اسکول کے بچے ہیں۔ اندر بچیوں کی کلاس ختم، باہر لڑکے ایس ایم ایس پڑھ رہے ہیں۔ ”میں آرہی ہوں۔“ دو گھنٹے کی کوچنگ کلاس اکثر چار گھنٹے پر محیط ہو جاتی ہے۔ مائیں بچیوں کی زبانی سن کر مطمئن ہوجاتی ہیں۔ بلا شبہ اکثر سچ بھی ہوتا ہے، مگر ماو ں کو از خود تصدیق کرنی چاہیے۔

    بچیوں کو انہتائی قیمتی تحائف مل رہے ہوتے ہیں۔ مائیں بہ آسامی بچیوں کے جھانسے میں آجاتی ہیں۔ یہ پوچھنے کی زحمت گوارا نہیں کرتی کہ یہ کون سی سہیلی ہے۔ اگر بچی انجانا نام لیتی ہے تو اس کی تفتیش کیوں نہیں کی جاتی، مائیں کیوں نہیں سوچتیں کہ بیٹی کی نئی دوست جس کا جمعہ جمعہ آٹھ دن سے نام سن رہی ہیں، بھلا وہ کیوں اتنے قیمتی تحائف دے گی۔ بچی کو کیوں اچانک ہی سجنے سنور نے کا شوق چڑایا۔ کیوں وہ گھر سے سنور کر نکلنے لگی؟ ماو ں کوکوئی پروا ہی نہیں ہوتی۔ خود محلے کی تانک جھانک میںاس قدر مگن رہتی ہیں کہ عزت کے محل میں دراڑیں پڑتی جارہی ہیں۔ انہیں احساس ہی نہیں ہوتا، البتہ محل ڈھے جانے کے بعد واویلا مچاتی ہیں۔

    میری ماوں سے التجا ہے خدارا اپنی بچیوں پر توجہ دیں۔ یہ نازک کلیاں ہیں، ان کی اچھی آبیاری کریں گی تو یہ آپ کے گلشن کی رونق ہیں، ورنہ مسلی، مرجھائی کلیاں گلشن کا حسن ماند کردیتی ہیں۔ یہ یادرکھیں۔



    Don't Mind Sister's..& Brother's......

  2. #2
    asif niazi's Avatar
    asif niazi is offline Advance Member
    Last Online
    22nd February 2017 @ 01:32 PM
    Join Date
    13 Oct 2011
    Location
    DauD KheL
    Gender
    Male
    Posts
    1,235
    Threads
    194
    Credits
    183
    Thanked
    141

    Default

    • بہت خوبصورت شیئرنگ ڈیئر۔۔۔۔۔

  3. #3
    mfranakar's Avatar
    mfranakar is offline Senior Member
    Last Online
    9th December 2016 @ 05:33 PM
    Join Date
    04 Jul 2006
    Location
    کراچی،شاہ فیصل ٹ
    Gender
    Male
    Posts
    2,723
    Threads
    59
    Credits
    154
    Thanked
    228

    Default

    بہت ہی اچھی شئیرنگ ہے
    [CENTER][URL="www.itdunya.com/t300546/#post3121008"][SIGPIC][/SIGPIC][/URL][/CENTER]

  4. #4
    sibghati's Avatar
    sibghati is offline Senior Member
    Last Online
    21st August 2015 @ 01:24 AM
    Join Date
    30 Jun 2011
    Location
    ISLAMABAD
    Gender
    Male
    Posts
    2,458
    Threads
    342
    Credits
    0
    Thanked
    224

    Default

    اچھی شیئرنگ کی ہے۔
    [CENTER]:1pfbec:[/CENTER]

  5. #5
    Meena Nawaz's Avatar
    Meena Nawaz is offline Senior Member+
    Last Online
    11th December 2013 @ 07:20 AM
    Join Date
    14 Nov 2011
    Gender
    Female
    Posts
    2,007
    Threads
    95
    Credits
    125
    Thanked
    156

    Default

    nice sharing

  6. #6
    Haseeb Alamgir's Avatar
    Haseeb Alamgir is offline Advance Member+
    Last Online
    19th April 2015 @ 02:47 AM
    Join Date
    09 Apr 2009
    Location
    کر&
    Age
    21
    Gender
    Male
    Posts
    11,628
    Threads
    187
    Credits
    0
    Thanked
    1348

    Default

    میری تو دعا ہے
    اللہ تعالی سب کی اولاوں کو اپنے ماں باپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین

  7. #7
    Toqeer Sheikh's Avatar
    Toqeer Sheikh is offline Senior Member
    Last Online
    16th November 2016 @ 03:49 PM
    Join Date
    12 Mar 2011
    Location
    *InSome1Heart*
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    11,842
    Threads
    315
    Thanked
    2918

    Default

    Quote meena nawaz said: View Post
    nice sharing
    agreed with meena ji

  8. #8
    Meena Nawaz's Avatar
    Meena Nawaz is offline Senior Member+
    Last Online
    11th December 2013 @ 07:20 AM
    Join Date
    14 Nov 2011
    Gender
    Female
    Posts
    2,007
    Threads
    95
    Credits
    125
    Thanked
    156

    Default

    Quote toqeer123 said: View Post


    agreed with meena ji
    ap mere sath agree ho gay......wah g...

  9. #9
    lover76's Avatar
    lover76 is offline Senior Member+
    Last Online
    5th June 2015 @ 11:35 PM
    Join Date
    21 Aug 2013
    Location
    Chakwal
    Age
    22
    Gender
    Male
    Posts
    258
    Threads
    24
    Credits
    0
    Thanked
    10

    Default

    very nice sharing

  10. #10
    Awesome_Boy's Avatar
    Awesome_Boy is offline Senior Member
    Last Online
    11th October 2016 @ 04:15 PM
    Join Date
    22 Apr 2013
    Location
    Islamabad
    Gender
    Male
    Posts
    7,772
    Threads
    258
    Credits
    6,794
    Thanked
    1013

    Default

    بہت عمدہ شئیرنگ

  11. #11
    farhansa's Avatar
    farhansa is offline Senior Member
    Last Online
    4th December 2015 @ 11:30 AM
    Join Date
    02 Mar 2012
    Gender
    Male
    Posts
    621
    Threads
    36
    Credits
    0
    Thanked
    26

    Default

    jazakAllah

  12. #12
    shahid_s1's Avatar
    shahid_s1 is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd February 2017 @ 01:46 PM
    Join Date
    10 Aug 2009
    Posts
    534
    Threads
    19
    Credits
    274
    Thanked
    24

    Default

    بہت خوبصورت شیئرنگ

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 1
    Last Post: 3rd August 2016, 07:21 PM
  2. Replies: 71
    Last Post: 12th March 2016, 04:45 PM
  3. Replies: 1
    Last Post: 11th March 2016, 01:27 AM
  4. Replies: 11
    Last Post: 21st June 2010, 11:44 AM
  5. 2010ء: دنیا کیا سے کیا ہو جائیگی
    By amjadattari in forum Halat-e-Hazra
    Replies: 11
    Last Post: 3rd February 2010, 02:36 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •