تقريبا" 430 کنبے خيبر ايجنسی سے جلوزائ کيمپ کو حجرت کر گۓ، اس کی ضرورت دہشتگردی کی وجہ سے حالات کے مزيد خراب ہونے سے پڑی ہے- ابھی مزيد لوگوں کا اپنے آبائ علاقے سے حجرت کرنے کا بھی انديشا ہے-
اب حجرت کرنے والے کنبوں کی تعداد 2461ہے انہيں فوجی مشق کے دوران وہاں سےچلے جانے کا مشورہ وہاں کے اہلکاروں نے ديا تاکہ ان کی جانوں کو بہت کم خطرہ ہو اور مال بھی حفاظت سے رہيں- مشکل يہ ہے کہ دھتشگرد وں نے اپنے اڈے وہاں کے مقيم اور قبائلی لوگوں کے ساتھ ساتھ بنا رکھے ہيں- يہ لوگ سادہ، غريب، جفاکش اور مزہبی ہيں اور دھشتگرد انہيں آسانی سے ڈرا دھمکا اور اپنے تشدد کا شکار بنا سکتے ہيں