نٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے جاری کردہ ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں انگلش ٹیم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ بھارتی ٹیم ایک درجہ تنزلی کا شکار ہو کر تیسرے نمبر پر پہنچ گئی۔ ہفتہ کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ ٹیموں کی عالمی رینکنگ میں انگلش ٹیم پاکستان کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں 2-0 سے شکست کے باوجود سر فہرست ہے۔ عالمی چیمپئن بھارتی ٹیم کینگروز کے ہاتھوں چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کے بعد ایک درجہ تنزلی کا شکار ہو کر دوسرے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم ایک درجہ بہتری کے بعد دوبارہ دوسرے نمبر پر آ گئی جبکہ کینگروز کی ٹیم بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار فتح حاصل کرنے کے بعد چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ پاکستانی ٹیم پانچویں اور سری لنکا کی ٹیم چھٹے نمبر پر موجود
Bookmarks