بہت سی وجوہات کی بنا پر آلموسٹ ان حالات میں امپاسیبل ہے بھائی جان۔
مستقبل میں اگر مجھے محسوس ہوا کہ اب کوئی وجہ نہیں ہے، تو میں تیار ہو جاؤں گا۔
الحمد اللہ اب تک تقریباً ڈیڑھ ہزار کے قریب سوالات خود تیار کر چکا ہوں، مزاحیہ ٹائپ کے۔ شہزاد بھائی باقی آپ کو خود بتا سکتے ہیں آگے اس معاملے میں۔۔ اور جب اتنے سوالات تیار کر سکتا ہوں، تو جوابات دینے سے بھلا کیوں ڈرنے لگا میں۔
فورم ورلڈ میں الحمد اللہ پہلے بھی میں اتنا بڑا انٹرویو ڈیڑھ سال قبل ایک جگہ دے چکا ہوں، جتنے یہاں پر اب ریگولر ہوتے ہیں، ۔۔۔۔ مزے کی بات یہ ہے کہ شہزاد بھائی کو وہاں بھی "لہوری" لگا دی تھی۔ انٹرویو ایک ماہ پورا چلتا رہا، ان کو "لہوری" ایسی لگائی کہ انہوں نے سوالات پوچھنے کی زحمت گوارا نہیں کی۔ باقی شہزاد بھائی آپ کو بتا سکتے ہیں کہ اُس وقت بھی کافی دُرگت بنی تھی میری۔ لیکن ایک سوالات پوچھنے والے کی ایسی دُرگت بنائی تھی کہ اُس کے بعد اُس نے وہاں پر کسی سے سوالات نہیں کئے تھے دوبارہ۔
وجوہات دوسری ہیں، بس دعا کریں حالات میرے لئے سازگار ہوں جلد ہی۔
Bookmarks