سبحان اللہ ۔۔۔ اسماعیل بھائی بہت بہت شکریہ اتنے پیارے ریپلائی کے لیےشہزاد اقبال صاحب نے کافی محنت اور محبت سے پوسٹ تیار کیا ہے ۔یقینً اس پوسٹ کا جواب دینا آسان نہیں ہے کیوں کے جس معیار کا پوسٹ انہوں نے تیار کیا اس معیار کو حاصل کرنے کے لے علم سے زیادہ محبت و جذبات کی ضرورت ہے کیوں کے یہ پوسٹ میں الفاظ کی تُک بندی کا جوابی پوسٹ کرنا مشکل ہے۔
رہی بات سلطانہ باجی کی، ان کے پوسٹ تو بہت پڑھی ہیں اور دیکھے
آج موقعہ فراہم کیا جناب اقبال صاحب نے کے ان کی مدح ثرائی کی جائے
کسی بزرگ کا قوال ہے کہ اگر کوئی تم کو ایک بات بھی سکھاتا ہے وہ تمہارا استاد ہے
تو استاد کا مقام والدین کے بعد سب سے بڑا ہوتا ہے ، رہی بات محترمہ سلطانہ باجی کی وہ اپنے آپ کو استاد نہیں مانگیں اسلیئے نہیں کے وہ انکساری کا اظہار کریں گی بلکہ اس لے کیوں کہ عورتیں اپنی عمر کو کم بولنے میں لگی رہتی ہیں۔
باجی آپ نے جو کام کیا اس کا شکر ادا کرنا ممکن نہیں لیکن اللہ کے پیارے حبیب ﷺ کا فرمان ہے کہ
جو شخص تمہارے ساتھ نیکی کرے تم بھی اس کے ساتھ ویسا ہی سلوک کرو۔ اگر اس جیسا سلوک نہیں کر سکتے تو اس کے لئے خدا کی ذات سے اس قدر دعا مانگو کہ تمہیں یقین ہو جائے کہ اس کا بدلہ چکا دیا گیا ہے۔۔۔۔۔(کنزالعمال )
اور ایک مقام پر آقا ﷺ نے فرمایا
جو شخص تمہارے ساتھ احسان کرے تم بھی اس احسان کا بدلہ چکانے کے لئے اپنا ہاتھ لمبا کرو۔ اگر ایسا نہیں کر سکتے تو کم از کم اس کا شکریہ ضرور ادا کرو۔۔۔ (بحارالانوار )
تو اب بس میں اللہ تبارک و تعالی سے دعا گو ہوں کہ وہ آپ کی عمر میں درازی ، صحت میں تندرستی ، رزق میں گشیدگی ، عطاء فرمائے
آپ کے افراد خاندان کو سلامتی و عافیت عطاء فرمائے، آپ کی زندگی میں رحمت کا نزول فرمائے آپ کو آزمائش سے محفوظ فرمائے ،آپ کے ہر مقصد کو پورہ فرمائے جس میں آپ کی بھلائی ہو، آمین آمین ثم آمین بجاۃ سید نا رسول بنی الکریمﷺ
ایک آپ ﷺ کی شفاعت کا آسرہ ہے حضورﷺ
ورنہ ہمارے پاس کیا ہے اشکِ ندامت کہ سوا
Bookmarks