آئی ٹی دنیا کے پیارے ساتھیو السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امید ہے آپ سب بخیر وعافیت ہوں گے ۔۔ دوستو سب سے پہلے تو آپ سب کا بہت بہت شکریہ کہ آپ لوگوں نے اس مقابلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور نیٹ رائیڈر بھائی کے گھمادینے والے سوالات پہ خوب مغز ماری کی سوچا میگزین باربار دیکھا اور حل کرنے کی کوشش کی۔۔۔
دوستو جیسا کہ ہر تھریڈ میں آگاہ کردیا تھا کہ پہلے پانچ درست ریپلائی دینے والے ممبرز کو ونر رینک سے نوازا جائے گا۔۔۔تو یہاں پہنچ کر یہ مقابلہ اختتام پذیر ہوا اور ان شاء اللہ وہ پانچ ممبرز جنھوں نے یہ مقابلہ ون کیا ہے ان کا اعلان کردیاجائے گا۔۔
آپ سب کا بہت بہت شکریہ کہ آپ لوگوں نے میگزین انعامی مقابلے میں حصہ لیا ۔۔

یہاں آپ دوستوں کو یہ بھی بتاتا چلوں کہ ہم ان شاء اللہ ایسے مقابلے ہر ماہ کرواتے رہیں گے اور اس میں مزید کچھ اور مقابلے بھی آتے رہیں گے توآپ لوگ آئی ٹی دنیا کے میگزین میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنی تحاریر سے اس کو سجاتے رہیں ۔۔۔

اس مقابلے کے ونر کا اعلان ان شاء اللہ آج کردیا جائے گا۔تمام جیتنے والوں کو دلی مبارک باد

تھریڈ کو کلوز کیا جاتا ہے۔