Name:  aoac.gif
Views: 87
Size:  101.8 KB
یہ حقیقت ھے کہ زندگی میں مسایل انسان کو گھیرے رھتے ھیں اور ھم ہر دم کسی نہ کسی فکر یا پریشانی میں مبتلا رھتے ھیں اور اسی فکر ، پریشانی میں سوچ سوچ کر اپنے دن گزارتے رھتے ھیں ، کیوں نہ ھم کوشش کریں کے اس کیفیت سے اپنے آپ کو نکالیں اس کے لیے سب سے پہلے جب ھم اپنے دن کا آغاز کریں تو اپنے آپ سے یہ سوال کریں کہ آج کے دن آپ کیا کرنا چاھتے ھیں،
٭ کیا آج کا دن اپنے ماضی کے برے تجربات کے بارے میں سوچیں گے یا یہ سوچ کر پریشان رہینگے کے آپ اپنا مستقبل کیسے بہتر بناییں ـ
٭ اپنے آپ سے نفرت کرینگے کیونکہ لوگ آپ کو پسند نہیں کرتے ھیں ـ
٭ آپ یہ سوچیں گے کے میرا کوٰی دوست نہیں ھے اسلیے میں اکیلا ھوں ـ
٭ آپ یہ سوچ کر کہ فلاں شخص نے میرے بارے میں یہ راٰۓ دی ھے اور آپ اس کی راٰے کو سہی جان کر اپنے آپ کو حقیر سمجھنے لگیں گےـ
٭ یہ سوچیں گے کہ اگر س کام میں پیسہ ھے تو مجھے یہ کام کرنا چاھیے نہیں تو بیکاری میری قسمت میں کیوں ھے
٭ کیا آپ یہ چاھتے ھیں کہ آپ اپنے بارے میں سوچتے رھیں ـ
٭ کیا اپ اپنی ناکامیوں پر یہ سوچیں گے کہ میں اس لیے ناکام ھوں کے قصوروار میرے والدین ھیں یا میری زندگی کہ حالات ـ
٭ کیا اپ اپنے مسایل ، اپنی بیماری ، اپنی پریشانیوں کے بارے میں سوچیں گے کہ ایسا کیوں ھے ـ
کیا اپ ناراض ھوجایننگے ہر اس شخص پر جو آپ کے راستے میں آرہا ھے آپکی پریشانیوں کو دور
کرنے کیلیے ـ
یہ سب میدرجہ بالا سوچیں انسان کو پریشان رکھتی ھیں اور بندہ ان سوچوں میں ڈوبتا چلا جاتا ھے، ان سوچوں سے نکلنے کا بہت آسان سا راستہ ھے ِ،
معاف کردیں
بھول جاییں
آگے کیطرف چل دیں
یہ سب اگر ھم کرلیں تو اس سے ھمیں ملیں گی حقیقی
خوشیاں
کامیابیاں
سکون و اطمنان
اب فیصلہ آپ پر ھے کہ اسپر عمل کرکے اپنی الجھنوں کو کم کریں یا ویسے ھی رھنے دیں ، ہر کام سے پہلے آپ اپنے اندر یہ یقین پیدا کرلیں کہ جو منزل آپ نے پانی ھے اس کے راستے میں حایل ہر روکاوٹ ہر مشکل کو آپ عبور کر سکتے ھیں، صرف سوچتے رھنے سے ھم کچھ حاصل نہیں کر سکتے جب تک بہتری کے لیے عملی قدم نہ اٹھاییں اور یہ اقدام ھمیں بہت سے فایدے پہنچاتے ھیں جن سے زندگی کے بارے میں ھم بہت کچھ جان کر اسے اپنے لیے اور دوسروں کے لیے آسان بنا سکتے ھیں

زندگی سے ہے گلہ
پھر بھی ہمیں۔۔۔جینا تو ہے۔۔۔