کتاب شمائل کبریٰ
مولف مولانا مفتی محمد ارشاد صاحب القاسمی
جلد 1&2 صفحات 408
جلد 3&4 صفحات 585
جلد 5&6 صفحات 737
جلد 7&8 صفحات 545
جلد 9&10 صفحات 527
جلد 11 صفحات 465
جلد 12 صفحات 549
سنت لغت میں عادت کو کہتے ہیں اور شریعت میں اسے کہتے جو نبی پاک ﷺ سے قولا یا فعلایا تقریرا منقول ہو.جس طرح اللہ تعالی نے قرآن کریم کی اتباع و اطاعت کا حکم دیا "واتبعواماانزل الیکم"(اتباع کرو اس قرآن کریم کا جو تمہاری جانب اتارا گیا)اسی طرح سنت اتباع کا بھی حکم دیا."اطیعوا اللہ واطیعوا الرسول"(اللہ کی اطاعت کرو اور اس کے رسول کی اطاعت کرو).یہی نہیں صرف حکم دیا بلکہ رسول اللہ ﷺ کی اتباع کو اپنی اتباع اور ان کی اطاعت کو اپنی اطاعت قرار دیا.اس سے معلوم ہوتا ہے رسول اللہ ﷺ اور ان کی سنت واسوہ کا شریعت میں کیا مقام اور اہمیت ہے.رسول اللہ ﷺ ہر قول وفعل،خلق وعادت خواہ طبعیہ ہی کیوں نہ ہو تشریعی امور میں ہو یا معاشرتی امور میں،سب رضاخداوندی کے دائرہ میں ہے اور قرآن نے اسے اسوہ حسنہ کا خطاب دیا ہے.پیش نظر کتاب سنن نبوی ﷺ کا ایک وسیع بیش بہا ذخیرہ اور قیمتی سرمایہ ہے جس میں چوبیس گھنٹے کی زندگی کے متعلق رسول اللہ ﷺ کے بلند پایہ اخلاق وعادات،افعال واحوال،نورانی طریقوں اور اعمال جمع کر دہیے گئے ہیں جسے پڑھ کر دلوں میں سنتوں کے اپنانے کا شوق پیدا ہوگا.
Bookmarks