Page 1 of 4 1234 LastLast
Results 1 to 12 of 39

Thread: نائٹ کلب کے مالک کی خانہ کعبہ کا موذن بننے ک&#

  1. #1
    i love sahabah's Avatar
    i love sahabah is offline Advance Member
    Last Online
    27th December 2022 @ 08:28 PM
    Join Date
    14 Jul 2008
    Location
    Chakwal
    Posts
    982
    Threads
    499
    Credits
    4,100
    Thanked
    409

    Default نائٹ کلب کے مالک کی خانہ کعبہ کا موذن بننے ک&#

    Asalam o alikum to all muslims

    میں ایک مشہور گلوکار تها لیکن پهر جب میں جب نائٹ کلب کا مالک بن گیا تو پھر وہاں گانے گاتا مقدیشو کے ہوٹل اور نائٹ کلب میری بکنگ کے لیے زیادہ سے زیادہ رقومات پیش کرتے۔ راتوں کو زندہ کرنے کیلئے، لوگوں کو خوش کرنے کیلئے اور اپنے آپ کو مزید پاپولر بنانے کیلئے میں نت نئے ناٹک رچاتا۔ عریاں ڈانس، فحش مکالمات اور عشقیہ گیتوں کے ذریعے پیسہ کمانا ہمارا مقصد حیات بن چکا تھا۔ جب یہ چیزیں میسر ہوں تو پھر شیطان خوب خوش ہوتا ہے۔ بگڑے ہوئے گھرانے، ان کی امیر لڑکیاں، اور لڑکے، شراب، نشہ، ہیروئن سب کچھ میسر تھا۔ رقص گاہیں ہماری وجہ سے آباد تھیں۔ شیطان کے اہداف حاصل کرنے کیلئے ہمارے ارد گرد بدکار لوگوں کا ایک بڑا گروہ تھا

    ہم نے بھی اسلامی اقدار کو ختم کرنے اور شیطانی مجالس کو فروغ دینے میں ساری قوتیں صرف کردیں۔ ہم صرف نام کے مسلمان تھے۔ اسلامی روح کے بغیر ظاہری حد تک میں نے کتنے ہی یورپی ممالک کا سفر کیا ۔ وہاں نائٹ کلبوں میں گاتا رہا، صومال کے آرٹ کو اجاگر کرتا رہا، مغرب کو خوش کرنے کیلئے کہ ہم ترقی پسند قوم ہیں میرے ایمان کا، اسلام کا اور اخلاق کا جنازہ نکلتا گیا…..مگر میری جیب بھرتی گئی۔


    "1983 ء میں میرے والد نے اپنے ہی خاندان میں سے ایک لڑکی کا انتخاب کیا۔ خوب ہلاگلا ہوا۔ ٹیلی ویژن، اخبارات، ذرائع ابلاغ کے نمائندے جمع ہوئے۔ یقینا یہ ایک یادگار شادی تھی۔

    "شادی کے دوران میں، میں نے یہ محسوس کیا کہ میری بیوی اتنی زیادہ خوش و خرم نہیں ہے جتنا کہ میرے جیسے معروف آدمی سے شادی کے بعد کسی لڑکی کو خوش اور فخرہونا چاہیے۔ میں نے اس کو اس کی فطری حیا پر محمول کیا میں نے کئی مرتبہ دیکھا کہ جب صبح گھر آتا ہوں تو میری بیوی جاگ رہی ہوتی ہے اور عموماً اس کے ہاتھ میں قرآن پاک ہوتا ہے جسے وہ پڑھ رہی ہوتی ہے۔ میں آکر اسے بڑے جوشیلے انداز میں اس رات کی کارکردگی سناتا۔ اپنے پرستاروں کی چاہت سے آگاہ کرتا۔ آج کتنی لڑکیوں اور لڑکیوں کے فون آئے جو میرے فن کے شیدائی ہیں۔ میری بیوی ان باتوں کو ناگواری سے سنتی اور میرے لیے ہدایت کی دعا کرتی۔ اس دوران میں فجر کی اذان ہوجاتی اور وہ مصلے کی طرف بڑھ جاتی، جب کہ میں نماز پڑھے بغیر ہی سوجاتا۔ میں جب بھی اس سے نائٹ کلب کا ذکر کرتا، وہاں کی باتیں سنانا، اپنی کمائی کا ذکر کرتا، بینک بیلنس کا رعب جماتا تو وہ جواباً کہتی: "رازق تو صرف اللہ کی ذات ہے"

    "ہماری شادی کو پانچ سال گزر چکے تھے۔ میں مسلسل اپنے فن میں مبتلا اور فسق و فجور میں ڈوبا ہوا نماز اور عبادت کے بغیر زندگی گزارتا رہا…..پھر اچانک ہماری زندگی میں ایک ہنگامہ برپا ہوا۔ یہ 1988کی بات ہے، میری بیوی نے مجھ سے کہا:"میں اس شخص کے ساتھ ہرگز زندگی نہیں گزارسکتی جو اپنے رب کا وفادار نہیں، جو نماز ادا نہیں کرتا اس کی کمائی حرام ہے جو فجر کے وقت گھر آتا ہے میری وہم و گمان میں بھی نہیں آسکتا تھا کہ میری بیوی میرے لیے ایسا سوچ سکتی ہے۔ بہرحال گھر میں لڑائی شروع ہوگئی۔ میں نے اس کی باتیں سنی ان سنی کردیں


    "کچھ دن گزرے، ایک دن جب میں گھر میں داخل ہوا تو فجر کی اذان ہورہی تھی۔ شہر کی مساجد میں اذانیں بلند ہورہی تھیں۔ ہر طرف اللہ اکبر۔۔۔اشھد ان لا الہ الا اللہ حی علی الصلاة کی گونج تھی۔ جب سونے کیلئے اپنے کمرے میں جانے لگا تو میری بیوی نے کہا: "آپ مسجد میں نماز کیلئے کیوں نہیں جاتے؟ کیا آپ نے اذان کی آواز نہیں سنی؟"

    میری زندگی میں یہ پہلا موقع تھاکہ کسی نے مجھے نماز کیلئے کہا تھا۔ اس لمحے میں نے خود بھی نماز پڑھنے کے بارے میں سوچا میرے جسم میں جھرجھری سی آئی۔ بیوی کی آواز بار بار کانوں میں گونج رہی تھی۔ "اس وقت مسلمان مسجد کی طرف جارہے ہیں۔ آپ کیوں مسجد کا رخ نہیں کرتے؟ یہ رحمن کا بلاوہ ہے۔ یہ مالک الموت کی طرف سے دعوت ہے"اور پھر میرے ذہن میں خیر اور شر کی کشمکش ہوئی۔ فطرت کی آواز بلندہوئی: تمہارا نام کتنا خوبصورت ہے…..عبد اللہ…..تم اللہ کے بندے ہو۔ مگر نہیں…..تم تو شیطان کے چیلے بنے ہوئے ہو۔ کبھی تم نے اپنے مالک کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ تم کب تک زندہ رہو گے ، کب تک زندگی رہے گی، کب تک جوانی رہے گی؟ میرے سامنے ماضی آگیا…..ضمیر نے ملامت شروع کی…..مگر فوراً کلب کی رعنائیاں، ٹیلی ویژن کی سکرین، اسٹیج، شہرت، عزت…..کیا میں بیوی کی بات مان لوں؟ یہ کام چھوڑ دوں؟ یہ مقام حاصل کرنے کیلئے میں نے بے حد محنت اور جدوجہد کی ہے۔ یہی سوچتے سوچتے میں حسب عادت سوگیا"


    "شام کے وقت میں نے کپڑے تبدیل کیے۔ کلب جانے کیلئے تیاری کی…..میری بیوی نے میرے کان میں سرگوشی کی، اس کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ وہ کہہ رہی تھی: ذرا بیٹھ جائیں…..ذرا میری بات تو سنیں…..کیا ہمارا رازق اللہ نہیں ہے؟ حلال کا ایک لقمہ حرام کے ہزاروں لقموں سے بہتر ہے"

    "مجھے ایسا محسوس ہو اکہ بیوی کی آواز…..اس کی گفتگو…..اس کے کلمات…..یقینا درست ہیں۔ ان میں صداقت ہے…..یہ فطرت کی آواز ہیں…..مگر…..میرا فن…..میری آواز…..میری شہرت؟…..میں تیزی سے بھاگا کہیں بیوی کی بات مان نہ لوں"

    "راستے میں بیوی کے کلمات میرا پیچھا کر رہے تھے کہ میں نائٹ کلب کے دروازے پر پہنچا۔ اس دوران عشاءکی نما ز کا وقت ہوچکا تھا۔ میرے کانوں میں موذن کی خوبصورت اور دل میں اتر جانے والی آواز گونجی…..حی علی الصلاة…..حی علی الفلاح….. "

    "بیوی کی نصیحت یاد آئی…..اللہ کی رحمت جوش میں آگئی۔ فسق و فجور اور کفر کے غبار کی تہ بیٹھنے لگی…..ایمان کی حرارت اور اسلام کی قوت زوردکھانے لگی…..اور پھر میرا رخ نائٹ کلب سے مسجد کی طرف ہوگیا"

    "میں مسجد میں داخل ہوا، وضو کیا ۔ جماعت ہورہی تھی، میں نے نماز ادا کی۔ بعض نمازیوں نے مجھے پہچان لیا۔ کوئی ہاتھ ملا رہا ہے، کوئی دور سے سلام کررہا ہے۔ ان کے چہروں پر مسکراہٹ اور میرا چہرہ خوشی سے دمک رہا ہے۔ الحمد اللہ میں نے فطرت کو پالیا ہے"

    "کسی نے مجھے صحیح بخاری کا نسخہ تحفے میں دیا۔ یہ اب میرے لیے متاع حیات تھی…..میں اپنی نئی ماڈل کی قیمتی گاڑی میں سوار ہوا۔ اس کا رخ نائٹ کلب کی بجائے گھر کی طرف دیکھا۔ میری بیوی جو مجھے فجر کے وقت گھر آتے دیکھاکرتی تھی…..آج عشاءکے بعد گھر میں دیکھ رہی تھی۔ بیوی کی طرف بڑھا۔ "بیگم…..تمہیں مبارک ہو…..میں نے آج سے گانوں سے توبہ کرلی ہ۔ میں نے فسق وفجور اور لہو و لعب کی زندگی کو تین طلاقیں دے دی ہیں۔ میں نے سچی توبہ کرلی ہے۔ میں الحمد اللہ تائب ہوگیا ہوں۔


    "پھر میں نے محسوس کیا گویا میں نے نئی زندگی کا آغاز کیا ہے سب سے پہلا کام وہ اسٹوڈیو، جس کا میں مالک تھا، جس میں گانے ریکارڈ کراتا تھا، جس میں دنیا بھر کی جدید مشینیں تھیں، جن کو دنیا کے کونے کونے سے جمع کرتا رہا تھا…..میں نے اس اسٹوڈیو کو دعوت الی اللہ کیلئے وقف کردیا کہ اب یہاں قرآن پاک کی کیسٹیں، علمائے کرام کی تقاریر اور اسلامی ترانے ریکارڈ ہونگے میں نے قیمتی گاڑی فروخت کردی، خوبصورت محل نما کوٹھی فروخت کردی…..میں ایک اوسط درجے کے مکان میں آگیا۔ اب میرا وقت اپنے گھر میں گزرنےلگا۔ میری ایک ہی تمناتھی…..ایک ہی جستجو…..میں حلقہ قرآن سے وابستہ ہو گیا…..اب مجھے قرآن پاک حفظ کرنے کی خواہش تھی"

    1990 میں عبد اللہ نے اپنے وطن کو چھوڑنے کا ارادہ کرلیا اور پھر وہ پہلی مرتبہ اس گھر کی زیارت کیلئے آیا جس کی زیارت اور جس کے گرد چکر لگانے کی تڑپ دنیا کے ہر مسلمان کے دل میں ہوتی ہے۔ وہ مکہ مکرمہ پہنچ گیا، نیک بخت بیوی بھی ہمراہ تھی۔ عمرہ ادا کیا تو اس کے ایمان میں مزید اضافہ ہوگیا۔ مکہ مکرمہ میں بعض اہل خیر کو معلوم ہوا ،وہ اس سے واقف تھے …..اس کی سابقہ زندگی سے…..اس کے ماضی سے ….. اس کی اسلام پر پختگی سے …..اور پھر انہوں نے عبد اللہ کو ہاتھوں ہاتھ لیا، اس کی تکریم کی، اس کی کفالت کی ….. کچھ ہی عرصہ میں اس نے قرآن کے دس پارت حفظ کرلیے۔

    اب وہ ایک مبلغ تھا عقیدہ کا، اسلام کا ، قرآن کا، حدیث کا پھر وہ اس دوران میں کئی مرتبہ عمرہ کرنے کیلئے مکہ مکرمہ آیا۔ پھر اس کو اس بلد الحرام میں، مکہ مکرمہ میں، اس مبارک اور مقدس شہر کی مقدس مسجد میں بطور موذن موقع مل گیا۔ عبد اللہ آج بھی مبلغ ہے، وہ موذن ہے اسلام کی آواز کا وہ سعودی عرب میں ہو یا صومال میں، ہر جگہ وہ دعوت الی اللہ کا فریضہ سرانجام دے رہا ہے اور نجانے کتنے ہی گنہگاروں اور خطاکاروں نے اس کے ہاتھ پر توبہ کی ہے اور اپنی زندگیاں قرآن و سنت کے مطابق بنالی ہیں تاکہ وہ بھی حقیقی سعادت سے بہرہ ور ہو سکیں بالکل اسی طرح جس طرح عبد اللہ سعادت حاصل کرچکا ہے۔

    اللہ کے رسول کا فرمان بالکل حق ہے:

    ؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛ الدنیا متاع و خیر متاع الدنیا المراة الصالحة ؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛؛

    "دنیا ایک پونجی (فائدہ کی چیز) ہے اور دنیا کی بہترین پونجی نیک بیوی ہے —

  2. #2
    *Xpert~Baba*'s Avatar
    *Xpert~Baba* is offline SHD38SK
    Last Online
    11th January 2018 @ 08:47 PM
    Join Date
    01 May 2010
    Location
    GHAR
    Gender
    Male
    Posts
    12,921
    Threads
    907
    Credits
    983
    Thanked
    2337

    Default

    بڑی پر اثر اور ایمان افروز تحریر تھی

    جزاک اللہ

  3. #3
    Reehab is offline Senior Member
    Last Online
    12th November 2018 @ 06:28 PM
    Join Date
    29 May 2009
    Location
    Dammam
    Gender
    Male
    Posts
    2,448
    Threads
    40
    Credits
    1,150
    Thanked
    449

    Default

    JAZAKALLAH bhut acha wakiya share kiay he

  4. #4
    Jamil Afridi's Avatar
    Jamil Afridi is offline Advance Member
    Last Online
    5th June 2020 @ 03:49 PM
    Join Date
    27 Nov 2010
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    1,465
    Threads
    40
    Credits
    350
    Thanked
    88

    Default


  5. #5
    nasirnoman is offline Senior Member
    Last Online
    25th November 2017 @ 05:24 PM
    Join Date
    17 Dec 2008
    Posts
    912
    Threads
    55
    Credits
    1,074
    Thanked
    518

    Default

    سبحان اللہ ۔۔۔۔ بے شک ہدایت اللہ رب العزت کے اختیار میں ہے ۔۔۔ وہ جسے چاہے ہدایت نور سے منور فرمادے
    بہت ہی خوبصورت دل کو چھولینے والی اور ایمان افروز تحریر ہے۔
    اللہ تعالیٰ آپ کو خوب جزائے خیر عطاء فرمائے۔آمین
    [URL="http://www.itdunya.com/showthread.php?p=1482439&posted=1#post1482439"][SIZE="4"]Pakistan k masail or un ka yaqini or mustaqil hal
    Once Must Read
    Hosakta hai apko apkey masail k Hal bhi mil jaey[/SIZE][/URL]

  6. #6
    pummy18 is offline Junior Member
    Last Online
    13th February 2014 @ 07:59 PM
    Join Date
    06 Aug 2008
    Age
    38
    Posts
    29
    Threads
    1
    Credits
    830
    Thanked
    0

    Default

    Subhan Allah

  7. #7
    zeeshan_xpk's Avatar
    zeeshan_xpk is offline Senior Member+
    Last Online
    19th May 2021 @ 04:40 PM
    Join Date
    30 Mar 2007
    Age
    43
    Posts
    497
    Threads
    92
    Credits
    1,022
    Thanked
    12

    Default

    subhanallah

  8. #8
    GeniousBoy's Avatar
    GeniousBoy is offline Advance Member
    Last Online
    6th May 2023 @ 09:57 AM
    Join Date
    06 Feb 2011
    Location
    Chichawatni
    Age
    39
    Gender
    Male
    Posts
    724
    Threads
    14
    Credits
    1,469
    Thanked
    32

    Default

    Subhan Allah. Allah Tala hum sub ko bi namaz padhny ki tofeeq ata farmaye. Ameen.........

  9. #9
    tariq mairaj's Avatar
    tariq mairaj is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd May 2021 @ 01:50 PM
    Join Date
    17 Mar 2010
    Location
    EYSA MODIL VILEG
    Age
    44
    Gender
    Male
    Posts
    90
    Threads
    1
    Credits
    1,271
    Thanked
    7

    Default

    bohet he behtarn malomat me ezafa key app ne allha app ko ajar de amen...............

  10. #10
    Aqeel jutt's Avatar
    Aqeel jutt is offline Senior Member+
    Last Online
    3rd September 2014 @ 12:12 PM
    Join Date
    30 Jul 2012
    Location
    Sargodha
    Gender
    Male
    Posts
    433
    Threads
    21
    Credits
    930
    Thanked
    24

    Default

    جزاک اللہ

  11. #11
    rana_akeel is offline Senior Member+
    Last Online
    14th July 2017 @ 10:19 AM
    Join Date
    09 Mar 2009
    Location
    jeddaha saudia arabia
    Age
    42
    Posts
    5,623
    Threads
    3
    Credits
    20
    Thanked
    314

    Default

    subhanallah

  12. #12
    Shehzad Iqbal's Avatar
    Shehzad Iqbal is offline Advance Member+
    Last Online
    26th November 2023 @ 06:28 PM
    Join Date
    16 Jan 2009
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    28,463
    Threads
    2271
    Credits
    11,705
    Thanked
    5385

    Default

    جزاک اللہ

Page 1 of 4 1234 LastLast

Similar Threads

  1. Qadiyaniyat ka makroh chehra
    By truthfinder in forum Khatm-e-Nabuwat
    Replies: 21
    Last Post: 28th November 2020, 11:43 AM
  2. Replies: 4
    Last Post: 4th April 2020, 08:01 PM
  3. Replies: 14
    Last Post: 10th February 2018, 05:20 PM
  4. Replies: 18
    Last Post: 9th December 2015, 08:18 AM
  5. Replies: 3
    Last Post: 21st February 2012, 02:58 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •