ایک آدمی نے اپنے ایک دوست سے ایک ہزار اور دوسرے دوست سے پانچ سو روپے ادھار لیے اور مارکیٹ گیا خریداری کرنے- مارکیٹ پہنچ کر جب اس نے پیسے دیکھے تو اس کی جیب میں صرف پانچ سو کا نوٹ تھا. یعنی ہزار کا نوٹ کہیں گر گیا تھا. اب اس نے تین سو کی خریداری کی اور واپس آکر دونوں کو ایک ایک سو روپیہ واپس کر دیا. اب اس نے جس سے ہزار روپے لیے تھے اس کو نو سو واپس کرنے ہیں اور جس سے پانچ سو لیے تھے اس کو چار سو واپس کرنے ہیں. اگر نو سو اور چار سو کو جمع کریں تو تیرا سو بنتے ہیں تیرا سو اور تین سو وہ جو اس نے خریداری کی اب اگر تیرا سو اور تین سو کو جمع کریں تو یہ سولہ سو بنتے ہیں.
اب یہ بتائیں کہ وہ تو پندرہ سو لے کر گیا تھا یہ سولہ سو کیسے ہو گئے
Bookmarks