Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 15

Thread: موہالی کی شکست کا بدلہ لینے کا وقت آگیا!۔۔۔

  1. #1
    Abeer Alam's Avatar
    Abeer Alam is offline Advance Member+
    Last Online
    30th April 2020 @ 07:52 PM
    Join Date
    22 Apr 2009
    Location
    In My MOM Heart
    Gender
    Male
    Posts
    7,823
    Threads
    991
    Credits
    1,027
    Thanked
    1012

    Default موہالی کی شکست کا بدلہ لینے کا وقت آگیا!۔۔۔


    موہالی کی شکست کا بدلہ لینے کا وقت آگیا!... اسکور …سید یحییٰ حسینی

    پاکستان اور بھارت کوکرکٹ کے میدان پر دو ایسے روایتی حریف کا درجہ حاصل ہے جن کے درمیان میچ کی تاریخ آجائے تو جنگل میں منگل کا سماں ہو جاتا ہے اورکچھ ایسا معاملہ آج بھی ہے کیوں کہ اتوار18 مارچ کو میرپورکا شیر بنگلہ اسٹیڈیم کرکٹ کے ایک موجودہ اور دوسرے سابق ورلڈ چیمپئن کے درمیان مقابلے کی میزبانی کرے گا۔ ہرکسی کی زبان پر صرف ایک ہی سوال ہے، اس بارکون جیتے گا؟ کیا پاکستانی ٹیم ورلڈکپ سیمی فائنل میں بھارت سے گیارہ ماہ پہلے 29 رنزکی شکست کا حساب لے سکے گی؟ اور میرا صرف ایک ہی جواب ہے، اللہ تبارک وتعالی نے چاہا تو صرف موہالی کی شکست کا بدلہ ہی نہیں لیں گے، ایشیا کپ جیت کرخطے میں اپنی بالا دستی کا ڈھول بھی بجائیں گے۔ آپ کے ذہن میں سوال ابھر رہا ہوگا کہ میں اتنے وثوق سے کیسے جیت کے بارے میں اور وہ بھی مصباح الیون کی جیت کے بارے میں بات کر رہاہوں تو صاحبو!ہم تو ٹھہرے پاکستانی اور وہ بھی زندہ دل،کم ازکم اس بار پاکستانی شاہین قوم کومایوس نہیں کریں گے۔
    نہ جا نے کون دعاؤں میں یاد رکھتا ہے
    میں ڈوبتا ہوں سمندر اچھال دیتا ہے
    یہ شعر پاکستانی کپتان مصباح الحق پر پوری طرح صادق آتا ہے، جسے ان دنوں پاکستان میں جتنی مخالفت کا سامنا ہے شائد ہی کسی اور کھلاڑی کو ہو۔ وہ مصباح الحق جسے کبھی بڑھتی عمر کا طعنہ دیا جاتا ہے تو کبھی اس کی ٹک ٹک پر نالاں دکھائی دیتے ہیں، کوئی موہالی کے سیمی فائنل کی بات کرتا ہے، جہاں کپتان جی نے 134منٹ میں 76 گیندوں پر 56 رنز بناکر خود پر نہ ختم ہونے والی تنقید کی راہ ہموار کردی تھی۔ لیکن اب لگتا ہے کہ مصباح کے بھی اچھے دن شروع ہونے والے ہیں۔ مصباح کی قیادت میں پاکستان نے انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں 0/3 سے شکست دی لیکن ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست نے بیچارے مصباح کو سخت مشکل میں ڈال دیا حد تو یہ ہے کہ سری لنکا کے خلاف میچ وننگ ناقابل شکست 72 رنز بنانے کے باوجود کپتان کو داد کے بجائے لعن طعن ہی کا سامنا تھا۔ خیر اب ایسا لگتا ہے کہ بھارت کے خلاف جیت اور ایشیا کپ کی فتح دو ایسی چیزیں ہیں، جو مصباح کے مداحوں کو مزید مایوس نہیں کریں گی۔
    ورلڈکپ میں اگر ہم کبھی بھارت سے نہیں جیتے تو ایشیا کپ میں اعداد وشمار بھارت کے خلاف ہماری سبقت کی کہانی سنا رہے ہیں۔ 10ایشیا کپ مقابلوں میں دونوں ممالک کے درمیان 9 میچوں میں 5 پاکستان اور 4 بھارت جیتا ہے، ٹھیک کہ ایشیا کپ میں دو دو کامیابیاں حاصل کر نے والی دونوں ٹیموں کا موازنہ کیا جائے توجہاں بھارت کے بیٹسمین اچھی فارم میں دکھائی دے رہے ہیں، وہیں پاکستان کے بولرزکی کارکردگی بیٹسمینوں کے برعکس زیادہ بہتر رہی ہے، لیکن اب یہ دو روایتی حریف آمنے سامنے ہوں گے تو سیدھا مطلب ہے کہ پاکستانی بولنگ کا مقابلہ کیا تگڑی بھارتی بیٹنگ لائن اپ کے ساتھ ہوگا؟ آئیے اس کا جائزہ لیتے ہیں، درست کہ سچن ٹنڈولکر نے بنگلہ دیش کے خلاف انٹرنینشل کرکٹ میں سنچریوں کی سنچری بنالی، لیکن 5 فٹ 5 انچ کے کرکٹر کی پاکستان کے خلاف کارکردگی کی بات کریں تو وہ یہاں 68 میچوں میں 5 سنچریوں کے ساتھ 2474 رنز بنائے ہیں۔ کپتان دھونی نے پاکستان کے خلاف 25 میچوں میں1001رنزاسکورکیے ہیں۔ پاکستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ پرفارمنس پر نظر ڈالیں تو بوم بوم آفریدی سب سے آگے دکھائی دیں گے موجودہ ٹیم میں جنہوں نے پڑوسی ملک کے خلاف 64 میچوں میں 2 سنچریوں کے ساتھ 1459رنز بنائے،یونس خان نے3 سنچریوں کے ساتھ 32 میچوں میں 1119رنز اسکور کیے،کپتان مصباح الحق بھارت کے خلاف 10 میچوں میں 390 رنزکسی سنچری کے بغیر بنا چکے ہیں۔ لیکن کھیل کا وہ شعبہ جس میں پاکستان کو بھارت کے خلاف بھرپور انداز میں برتری نظر آرہی ہے وہ ہے بولنگ۔ ایشیا کپ کھیلنے بھارت کی ٹیم بنگلہ دیش تو پہنچ گئی ہے لیکن بناء ظہیر خان ،اشانت شرما، ہربھجن سنگھ کے ۔ ان کی غیر موجودگی بھارت کی کمزور بولنگ کی کہانی بیان کر رہی ہے، لیکن پاکستان کی بھارت کے مقابلے میں مضبوط بولنگ لائن اپ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ موہالی سیمی فائنل میں46/5کی پرفارمنس دکھانے والے وہاب ریاض کی فائنل الیون میں شمولیت مشکل دکھائی دے رہی ہے، اعزاز چیمہ اپنی محدود صلاحیتوں کے ساتھ مخالف بیٹس مینوں کے لیے چیلنج بنے ہوئے ہیں، عمرگل بھارت کے خلاف 13میچوں میں اپنی 13وکٹوں کی کارکردگی کو بہتر کرنے کے خواہش مند ہیں، سعید اجمل ، محمد حفیظ اور پڑوسی ملک کے خلاف 38 وکٹیں حاصل کرنے والے سابق کپتان شاہد آفریدی گھمبیر، سچن، کوہلی، رائنا کے لیے کسی طور پر آسان نہیں ہوں گے۔
    بحیثیت پاکستانی ہماری تو یہی خواہش ہے کہ ہماری ٹیم بھارت سے ہر حال میں جیتے اور ہربار جیتے، لیکن اس حقیقیت کو بھی ہمیں نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کہ جب دو ٹیمیں میدان میں اترتی ہیں تو ایک ٹیم ہارتی اور ایک جیتی ہے۔ ماہر علم نجوم اور ہمارے محترم دوست ہمایوں محبوب سے جب میں نے پاک بھارت میچ کی بابت بات کی تو وہ بولے انشاء اللہ باری تعالی کا کرم رہا تو 18 مارچ بروز اتوارکو ہماری فتح کے امکانا ت روشن ہیں۔ بھارت کے خلاف جیت اور ایشیا میں اپنی برتری ثابت کرنے کا پاکستان کو اس سے اچھا موقع پھر شائد ہاتھ نہ آئے اور اس کی بنیادی وجہ ہے، بھارت کی کمزور بولنگ لائن۔ اترپردیش کے پراوین کمار سے تھوڑا خطرہ محسوس ہوتا ہے جو سب سے بہتر دکھائی دے رہے ہیں، پاکستان کے خلاف 22 میچو ں میں33 وکٹوں کے مالک عرفان پٹھان کی بولنگ کی رفتار نہ صرف کم ہوئی ہے بلکہ ان میں وہ اعتماد نہیں دکھائی دے رہا جوکیریئرکے آغاز میں انہوں نے دکھایا تھا،کرناٹک کے ونے کمار پہلی بار پاکستان کے مقابلے پر میدان میں اتریں گے، اس لیے ان پر ویسے ہی دباؤ ہوگا، رہ گئے تامل ناڈوکے روی چندرن ایشون تو مان لیتے ہیں کے موجودہ ٹیم میں وہ بھارت کے سب سے قابل اعتماد بولر ہیں، لیکن اتنے اچھے ہرگز نہیں کہے جا سکتے کہ وہ ہمارے بیٹسمینوں کے لیے مشکلات کا سبب بنے، ان تمام باتوں کے ساتھ ایک اور اہم بات وہ یہ کہ وریندر سہواگ ، یووراج سنگھ ، اشانت شرما اور ظہیر خان کے بناء ویسے ہی بھارت کی ٹیم میں وہ دم خم نہیں دکھائی دے رہا کہ وہ جواں ہمت اور پر عزم پاکستان ٹیم کو شکست کا کڑوا گھونٹ پلا نے کی ہمت کرے، لہٰذا امید اچھی رکھیں اور خدائے بزرگ و برتر کے حضور دعا کریں گے، نہ صرف ہم بھارت کو شکست دے بلکہ ایشیا کپ کا تاج بھی اپنے سر سجائیں۔

    Photoshop all Classes & PDF Book

    [IMG]http://i1085.***********.com/albums/j434/abeer_alam/Bachpan.gif[/IMG]

  2. #2
    alex5555's Avatar
    alex5555 is offline Senior Member+
    Last Online
    7th December 2012 @ 08:52 PM
    Join Date
    29 Jul 2010
    Location
    Heaven
    Age
    32
    Gender
    Male
    Posts
    2,490
    Threads
    174
    Credits
    0
    Thanked
    80

    Default



    All The Best Team Pakistan


  3. #3
    zoqaibbaloch is offline Junior Member
    Last Online
    26th March 2012 @ 01:46 AM
    Join Date
    15 Mar 2012
    Age
    31
    Gender
    Male
    Posts
    5
    Threads
    0
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default

    v. nice good info

  4. #4
    Join Date
    07 Jan 2011
    Location
    Bruxelles
    Gender
    Male
    Posts
    19,938
    Threads
    1080
    Credits
    172,407
    Thanked
    3333

    Default

    بیسٹ اوف لک ٹیم پاکستان

    ایک طرف لمبی لمبی امیدیں
    دوسری طرف کل نفس ذائقۃ الموت

  5. #5
    Saifullah878's Avatar
    Saifullah878 is offline Senior Member+
    Last Online
    7th April 2016 @ 06:57 AM
    Join Date
    15 Jun 2010
    Location
    ❤❤
    Gender
    Male
    Posts
    4,554
    Threads
    312
    Credits
    945
    Thanked
    952

    Default

    آل دی بیسٹ آف لک ٹیم پاکستان
    اللہ آپ کو سرخرو کرے
    آمین

  6. #6
    Toqeer Sheikh's Avatar
    Toqeer Sheikh is offline Senior Member
    Last Online
    16th November 2016 @ 03:49 PM
    Join Date
    12 Mar 2011
    Location
    *InSome1Heart*
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    11,842
    Threads
    316
    Thanked
    2918

    Default

    اللہ ہمیں جیت سے ہمکنار کرے آمین
    پاکستان کی بولنگ لائن بہت اچھی ہے
    لیکن ہمیں یہ بھی ہیں بھولنا چاہیے کہ
    انڈیا کی بیٹنگ لائن ورلڈ کی بیسٹ بیٹنگ لائن میں شمار ہوتی ہے
    بیسٹ آف لک پاکستان
    نائس تھریڈ عبیر بھائی شکریہ

  7. #7
    *Xpert~Baba*'s Avatar
    *Xpert~Baba* is offline SHD38SK
    Last Online
    11th January 2018 @ 08:47 PM
    Join Date
    01 May 2010
    Location
    GHAR
    Gender
    Male
    Posts
    12,921
    Threads
    907
    Credits
    983
    Thanked
    2337

    Default

    یہ حضرت موہالی صاحب کون ہیں؟

  8. #8
    Adeel Naseem's Avatar
    Adeel Naseem is offline Advance Member
    Last Online
    24th April 2024 @ 06:22 PM
    Join Date
    23 Jun 2010
    Location
    Chiniot
    Gender
    Male
    Posts
    4,241
    Threads
    497
    Credits
    1,540
    Thanked
    480

    Default

    Quote shd38sk said: View Post
    یہ حضرت موہالی صاحب کون ہیں؟
    انڈیا کے شہر کا نام ہے‎

  9. #9
    *Tamraiz*'s Avatar
    *Tamraiz* is offline Advance Member+
    Last Online
    29th August 2022 @ 08:08 AM
    Join Date
    26 Nov 2010
    Location
    Sialkot
    Gender
    Male
    Posts
    16,583
    Threads
    1051
    Credits
    1,207
    Thanked
    1738

    Default

    All The Best Team Pakistan

  10. #10
    Abeer Alam's Avatar
    Abeer Alam is offline Advance Member+
    Last Online
    30th April 2020 @ 07:52 PM
    Join Date
    22 Apr 2009
    Location
    In My MOM Heart
    Gender
    Male
    Posts
    7,823
    Threads
    991
    Credits
    1,027
    Thanked
    1012

    Default

    Quote shd38sk said: View Post
    یہ حضرت موہالی صاحب کون ہیں؟

  11. #11
    Abeer Alam's Avatar
    Abeer Alam is offline Advance Member+
    Last Online
    30th April 2020 @ 07:52 PM
    Join Date
    22 Apr 2009
    Location
    In My MOM Heart
    Gender
    Male
    Posts
    7,823
    Threads
    991
    Credits
    1,027
    Thanked
    1012

    Default

    آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔
    انشاء اللہ پاکستان یہ میچ جیتے گا سارے پاکستانیوں کی دعائیں رنگ لائیگی۔

  12. #12
    mfranakar's Avatar
    mfranakar is offline Advance Member
    Last Online
    24th January 2022 @ 04:48 PM
    Join Date
    04 Jul 2006
    Location
    کراچی،شاہ فیصل ٹ
    Gender
    Male
    Posts
    2,726
    Threads
    59
    Credits
    1,296
    Thanked
    228

    Default

    بھائیوں اگر کوئی سیاست دان بیچ میں نہیں آیا تو میں وثوق سے کہ سکتا ہوکہ
    پاکستان ہی انشاٰاللہ جیتے گا

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. عورت اقبال کی نظر میں
    By imran sdk in forum Khawateen ki dunya
    Replies: 31
    Last Post: 4th April 2020, 07:59 PM
  2. سکندر اعظم اور دنیا کی فتح
    By imran sdk in forum General Knowledge
    Replies: 22
    Last Post: 13th March 2017, 05:44 AM
  3. Replies: 7
    Last Post: 9th December 2015, 08:21 AM
  4. ALLAH ka Zekar . . . . Taraqi Ka Raz
    By Doctor in forum Islam
    Replies: 11
    Last Post: 12th March 2012, 04:34 PM
  5. Replies: 7
    Last Post: 20th August 2011, 07:48 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •