بردران اسلام واجب الحترام
بھائیوں، بہنوں، دوستوں اور عزیز ساتھیوں۔
اسلام علیکم۔۔۔۔

الحمداللہ وکفٰی وسلام علی عبادہ الذی اصطفٰی امابعد۔

اللہ تعالٰی نے دین اسلام کو اس کائنات میں رہنے اور بسنے والے تمام جنوں اور انسانوں کے لئے اپنی آخری اور کامل ہدایت بنا کر بھیجا جواب قیامت تک آنے والے لوگوں کے لئے واحد راہ نجات ہے اس لئے دین کی حفاظت کی ذمداری بھی اللہ وحدہ لاشریک نے خود ہی لی ہے ۔۔۔

ارشاد ربانی ہے۔
ہم نے اس ذکر کو نازل کیا اور ہم ہی اسکی حفاظت کرنے والے ہیں۔

بعض لوگ یہاں ذکر سے مراد قرآن لیتے ہیں لیکن صحیح تر بات یہ ہے کہ اس سے مراد صرف قرآن نہیں بلکہ مکمل دین اور شریعت ہے یعنی قیامت تک یہ دین کسی نہ کسی گروہ یا جماعت کے پاس اپنی اصل شکل میں ضرور موجود رہے گا اور دشمنان اسلام اس دین کو مٹانے یا اس میں اس طرح تحریف کرنے میں ہمیشہ ناکام رہیں گے کہ دین اسلام کی اصل شکل ہی بگڑ جائے جس سے بعد میں آنے والے لوگوں کو یہ معلوم ہی نہ ہوسکے کہ اسلام کی اصل بنیادی تعلیمات کیا تھیں۔

اب یہ معلوم ہوجانے کے بعد کہ قیامت تک ایک گروہ حق پر قائم رہے گا تمام جماعتوں اور گروہوں کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ اپنی جماعت کو حق پر ثابت کریں اور حدیث میں آنے والی بشارت کو اپنے اوپر چسپاں کریں حالانکہ ہونا یہ چاہئے تھا کہ اپنی جماعت اور اسکے طریقہ کار کا جائزہ لیا جاتا اور جو خلاف شریعت اور طریق صحابہ کرام سے ہٹ کر بدعاتی امور جماعت میں شامل ہوں ان کو سدباب کیا جاتا۔ تاکہ ہر جماعت اس بشارت کے قریب سے قریب تر آسکے اور ا کے لئے مناسب طریقہ یہ ہے کہ جو لوگ جماعت پر اعتراض کریں ان کے اعتراضات اگر بادلیل ہیں تو ان پر ضرور کان دھرے جائیں تاکہ صراط مستقیم کی راہ اپنای جائے مگر ہوتا یہ ہے کہ اکثر جماعتوں کے قائدین اپنے ذاتی مفادات کی خاطر کسی اعتراض کو درخور اعتناء سمجھتے ہی نہیں اور اگر کسی سبب کسی اعتراض کا جواب دینا ہی پڑجائے تو قرآن و حدیث کی معنوی اور کبھی کبھی لفظی تحریف کرکے بھی معترضین کا منہ بند کرنے کی سعی کرتے ہیں جیسا کہ شاعر نے کہا ہے کہ ( خود بدلتے ہیں، قرآن بدل دیتے ہیں) بہر کیف یہ محض میری خواہش ہے کہ تمام جماعتیں اگر اس طرح سوچنا شروع کر دیتیں تو بہت سے مسائل از فریق ثانی کی دل شکنی سے بچتے ہوئے اپنی تحقیق کو ایک عام قاری تک خلوص دل اور خلوص نیت کے ساتھ پہنچانا چاہتے ہیں تاکہ وہ لوگ جو حق کی تلاش میں ہیں انکے لئے ایسے خطوط مہیا ہو جائیں جن پر چل کروہ صراط مستقیم کو حاصل کر سکیں۔۔۔

کارتوس خان
انشاء اللہ زندگی باقی تو بات باقی
وسلام۔۔۔