سیالکوٹ اسٹالینزسپر ایٹ ٹی 20 ٹورنامنٹ کی ساتویں بار چیمپئن بن گئی، کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ نے بھی مبارکبادی پیغام بھیج دیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹی 20 ٹورنامنٹ کا فائنل کراچی ڈولفنز اور سیالکوٹ اسٹالینز کے درمیان کھیلا گیا۔ کراچی ڈولفنز نے پہلے کھیلتے ہوئے ٹوٹل کو ایک سو سڑسٹھ تک پہنچایا۔ اوپنر خالد لطیف اکاسی رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جواب میں سٹالینز کو آغاز اچھا نہ ملا۔ چھے کے مجموعے پر شکیل عنصر کےآؤٹ ہو جانے پر بیٹسمینوں نے ذمہ داری دکھائی۔ عمراننذیر اکتالیس رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔ بعد میں کپتان شعیب ملک کی شاندار بیٹنگ نے ٹیم کوساتویں بار چیمپئن بنا دیا۔ شعیب ملک باسٹھ اور حارث سہیل پچپن رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے۔ اس ریکارڈ فتح کے بعد ثانیہ مرزا نےاپنے شوہر اور فاتح کپتان کو مبارکباد دی۔ ٹوئٹر پیغام میں انہوں شعیب ملک کو کامیابیوں کو جاری رکھنے کاکہا۔
Bookmarks