برطانیہ کی یونیورسٹیز کے کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ایک ہفتے کے دورے پر پاکستان پہنچ گئی ہے، مہمان ٹیم لاہور میں چار میچز کھیلے گی.
مہمان ٹیم کمال عالم کی قیادت میں قذافی سٹیڈیم لاہور میں چار اور چھ اپریل کو پاکستان انڈر 19 کے ساتھ ایک روزہ میچز کھیلے گی۔ برطانیہ کی یونیورسٹیز کے کھلاڑی تین اپریل کو ایچی سن کالج جبکہ پانچ اپریل کو جم خانہ کلب کے خلاف میچز کھیلے گی۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم ان دنوں ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ مہمان ٹیم کے ساتھ میچز کھیلنے سے انڈر 19 ٹیم کو اچھی میچ پر پریکٹس کا موقع ملے گا ۔
Bookmarks