برطانیہ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان اینڈریو سٹراس نے کہا ہے کہ انگلش ٹیم سری لنکا کےخلاف دوسرا ٹیسٹ میچ جیتنے کےلئے پرعزم ہے۔
.ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر برقرار رہنے کےلئے سری لنکا کےخلاف دوسرا ٹیسٹ میچجیتنا بہت اہم ہے۔ واضع رہے کہ سری لنکا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری میچ کل منگل سے شروع ہوگا۔ سری لنکا کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصلہے۔ شکست کی صورت میں انگلش ٹیم کا آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن سے محروم ہونے کا خطرہ ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین کل شروع ہونے والا ٹیسٹ میچ میں دونوں ٹیموں کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اس میچ میں فتح حاصل کرکے سری لنکن ٹیم اپنے ٹیسٹ کرکٹ کے 30 سال مکمل ہونےپر پوری قوم کوتحفہ دینا چاہتی ہے جبکہ انگلینڈٹیم کو اگر اس میچ میں شکست ہوتی یا میچ ڈرا ہوتا ہے تو انگلش ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں اپنی ٹاپ پوزیشن کھو دے گی۔ دونوں ٹیموں کے مابین اس سے قبل کھیلا گیا سیریز کا پہلا میچ سری لنکا نے 75رنز سے جیت کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی تھی۔
Bookmarks