انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز آج ہو گا۔ افتتاحی میچ میں چنائی سپرکنگز اور ممبئی انڈینز کیٹیمیں مدمقابل ہونگی۔
ایونٹ میں 9 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں دکن چارجرز، دہلی ڈیئر ڈیولز، کنگز الیون پنجاب، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، ممبئی انڈینز، پونے واریئرز، راجھستان رائلز،چنائی سپرکنگزاور رائل چیلنجرز بنگلور شامل ہیں۔ ایونٹ 54 روزتک جاری رہے گا۔ ایونٹ میں کل 72میچز ہونگے جو کہ 12 مختلف وینیوز پر کھیلے جائینگے۔ چنائی سپرکنگز کی ٹیم ایونٹ میں اپنےٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 27 مئی کو کھیلا جائے گا۔