چکن نگٹس
آپ سب کے سامنے ایک اور نئی ریسیپی حاضر خدمت ہے ۔
اجزا :
چکن بون لیس ایک پاؤ
بریڈ سلائس دو عدد
انڈا ایک عدد
کالی مرچ پیسی ہوئی ایک چمچ
نمک حسب ذائقہ
تیل فرائی کرنے کے لیے
کوٹینگ کے لیے
میدہ
انڈا
بریڈ کرم
ترکیب :
چکن کا قیمہ اگر موجود نہ ہو* تو بون لیس چکن کو چوپر میں ڈال کر اس کا قیمہ تیار کر لیں پھر اس میں دو عدد بریڈ سلائس ،ایک عدد انڈا کالی مرچ اور نمک ڈال کر اسے بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں پھر اسے تقریبا 5 سے 10 منٹ کے لیے چھوڑ دیں اب اس کے چھوٹے چھوٹےبالز بنا لیں اگربالز بناتے وقت مکچر ہاتھ میں چپکے تو میدہ لگا لیں پھر انکو پریس کر کے ٹکیاں بنا لیں ۔
کوٹنگ کے لیے
پہلے میدہ لگائیں پھر انڈا اور اس کے بعد بریڈ کرم لگا کر تھوڑی دیر کے لیے رکھ دیں ۔ کڑاہی میں تیل کو درمیانی آنچ پر گرم کریں اور چکن نگٹس گولڈن فرائی کر لیں ٹماٹو کیچپ یا مایونیز کے ساتھ پیش کریں۔
آپ سب ضرورٹرائی کیجیئے گا اور دعاؤں میں یاد رکھیے گا ۔۔
Bookmarks