Results 1 to 10 of 10

Thread: کائنات کے دوسری طرف دھماکا

  1. #1
    Asiftubassam is offline Advance Member
    Last Online
    13th April 2020 @ 03:27 PM
    Join Date
    27 Jun 2008
    Posts
    1,533
    Threads
    74
    Credits
    1,179
    Thanked
    2

    Default کائنات کے دوسری طرف دھماکا

    رات کے وقت اگرکسی طاقت ور دوربین سے آسمان کی طرف دیکھا جائے تو ہر طرف حیرت انگیز مناظر سے واسطہ پڑے گا، لیکن گذشتہ مہینے امریکی خلائی ادارے ناسا کے ماہرینِ فلکیات نے ایک ایسا منظر دیکھاجس نے انھیں دم بخود کر دیا۔ ناسا کے مصنوعی سیارے ’سوِفٹ‘پر نصب دوربین نے خلا میں ہونے والے ایک ایسے دھماکے کی تصاویر لیں جو کچھ دیر کے لیے زمین پر بغیر دوربین کے بھی دیکھا جا سکتا تھا۔ اس دھماکے میں عقل کو چکرا دینے والی بات یہ تھی کہ یہ کائنات کے دوسری طرف واقع ایک ایسی جگہ پر ہوا جہاں سے اس کی روشنی کو زمین تک پہنچتے پہنچتے ساڑھے سات ارب سال لگے۔واضح رہے کہ ہمارے نظامِ شمسی کی عمر تقریباً پانچ ارب سال ہے، گویا یہ دھماکا اس وقت پیش آیا تھا جب زمین تو کجا، سورج تک وجود میں نہیں آیا تھا۔یہ دھماکا کائنات کا وہ دور افتادہ ترین مظہر تھا جو بغیر دوربین کے دیکھا گیا۔ اگر آپ رات کے وقت شہر کی روشنیوں سے دور آسمان کو دیکھیں تو زیادہ سے زیادہ دور جو کہکشاں نظر آ سکتی ہے اس کا نام ایم33 ہے، جو زمین سے 29 لاکھ نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ روشنی وہاں سے تین لاکھ کلومیٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے چلتے ہوئے 29 لاکھ برسوں میں زمین تک پہنچ پاتی ہے۔اگرچہ یہ فاصلہ زمینی اعتبار سے بہت زیادہ ہے، لیکن کائنات کی وسعت کے لحاظ سے کچھ بھی نہیں۔ جس کا ثبوت یہ ہے کہ مندرجہ بالا دھماکے کا فاصلہ اس سے ڈھائی ہزار گنا زیادہ ہے۔ اب آپ پوچھیں گے کہ آخر یہ زبردست دھماکا کس چیز کا تھا۔ سائنس دانوں کا خیال ہے کہ یہ ایک ’گیما رے دھماکا ‘ تھا۔ یہ دھماکا اس وقت ہوتا ہے جب قوی الجثہ ستارے اپنا ایندھن ختم کر ڈالنے کے بعد پھٹ پڑتے ہیں۔ اس سے زبردست توانائی خارج ہوتی ہے جو گیما شعاعوں کی شکل میں کائنات میں پھیل جاتی ہے۔ گیما رے دھماکا خاصے عام ہیں اور سوِفٹ عام طور پر ایک دن میں دو جھماکے ریکارڈ کرتا ہے۔ لیکن ناسا کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا اتنا بڑا تھا کہ آج تک ایسی کوئی چیز ان کے مشاہدے میں نہیں آئی۔ اس دھماکے سے خارج ہونے والی توانائی کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ اس کے آس پاس اگر کسی سیّارے پر زندگی موجود ہوتی تو وہ جل کر راکھ ہو جاتی۔ لیکن خوش قسمتی سے یہ دھماکا زمین سے اتنی دور ہوا کہ اس کی شدت زمین تک پہنچتے پہنچتے ماند پڑ گئی۔

  2. #2
    shazy's Avatar
    shazy is offline Senior Member+
    Last Online
    10th March 2024 @ 11:10 PM
    Join Date
    17 Nov 2007
    Location
    Pakistan
    Gender
    Male
    Posts
    423
    Threads
    8
    Credits
    1,439
    Thanked
    12

    Default

    بھائی یہ سب کچھ ایک مفروضہ بھی تو ہو سکتا ہے نا، کہ یہ دھماکہ کائنات کو دوسری طرف ہوا، حالانکہ قرآن میں لکھا ہے کہ انسان جو مرضی کر لے لیکن کائنات کے پار نہیں جان سکتا اور نا ہی کائنات کے رازوں کا پا سکتا ہے۔سائنس تو ہے ہی ایک مفروضہ،آج ایک بات کہی جاتی ہے تو کل اس بات کی تردید کر دی جاتی ہے۔خیر معلومات شیئر کرنے کا بہت شکریہ۔
    Musafir Hoo YaRo

  3. #3
    sx1001's Avatar
    sx1001 is offline Advance Member
    Last Online
    23rd October 2022 @ 07:03 PM
    Join Date
    23 Dec 2007
    Location
    karachi/liaqtabad
    Age
    44
    Gender
    Male
    Posts
    1,963
    Threads
    60
    Credits
    69
    Thanked
    60

    Default

    good and exelent sharing keep it up

  4. #4
    sx1001's Avatar
    sx1001 is offline Advance Member
    Last Online
    23rd October 2022 @ 07:03 PM
    Join Date
    23 Dec 2007
    Location
    karachi/liaqtabad
    Age
    44
    Gender
    Male
    Posts
    1,963
    Threads
    60
    Credits
    69
    Thanked
    60

    Default

    بہت ہی خوب

  5. #5
    aobatkaro's Avatar
    aobatkaro is offline Senior Member+
    Last Online
    16th February 2017 @ 02:48 AM
    Join Date
    14 Aug 2008
    Posts
    849
    Threads
    46
    Credits
    1,107
    Thanked
    11

    Default mustafa

    NASA waloon ko apni rozi-roti ki khatir,her 6 mahinoo me koee na koee anhony report daina hoti ha.ab ye report such bhi ho sakti ha.....ALLaH hi janta ha,kia such kia jhoot.WSLM::

  6. #6
    Spider is offline Senior Member+
    Last Online
    28th May 2011 @ 09:34 PM
    Join Date
    29 Aug 2008
    Location
    somewhere in this world
    Posts
    1,276
    Threads
    29
    Credits
    0
    Thanked: 1

    Default

    Quote aobatkaro said: View Post
    NASA waloon ko apni rozi-roti ki khatir,her 6 mahinoo me koee na koee anhony report daina hoti ha.ab ye report such bhi ho sakti ha.....ALLaH hi janta ha,kia such kia jhoot.WSLM::

    ye to sahi hai................ nasa akhir nasa hai........... sparco to nahi
    Everybody wants to go to heaven; but nobody wants to die.

  7. #7
    Spider is offline Senior Member+
    Last Online
    28th May 2011 @ 09:34 PM
    Join Date
    29 Aug 2008
    Location
    somewhere in this world
    Posts
    1,276
    Threads
    29
    Credits
    0
    Thanked: 1

    Default

    wasay hi jasay Big Bang ki theory hai................ aur jis ka Quran mai bhi zikar hai kay Allah nay kha " BE " meaning " KUN " meaning ho ja

  8. #8
    BossisBack is offline Advance Member
    Last Online
    5th January 2022 @ 11:51 AM
    Join Date
    18 Dec 2007
    Location
    Saudia Arabia
    Age
    34
    Posts
    16,205
    Threads
    743
    Credits
    109
    Thanked
    47

    Default

    Quote shazy said: View Post
    بھائی یہ سب کچھ ایک مفروضہ بھی تو ہو سکتا ہے نا، کہ یہ دھماکہ کائنات کو دوسری طرف ہوا، حالانکہ قرآن میں لکھا ہے کہ انسان جو مرضی کر لے لیکن کائنات کے پار نہیں جان سکتا اور نا ہی کائنات کے رازوں کا پا سکتا ہے۔سائنس تو ہے ہی ایک مفروضہ،آج ایک بات کہی جاتی ہے تو کل اس بات کی تردید کر دی جاتی ہے۔خیر معلومات شیئر کرنے کا بہت شکریہ۔
    Bhai jan yeh aap ne bilkul galat kaha hai ... quran main yeh zaroor hai ke insan Kainat ke razon ko puri tarah se nahi khol sakta ... ess ka matlab yeh hai ke woh aalah ke banaye howe aasmanon tak nahi pohonch sakta ...
    soo aap ess baat par nazar sani karain ...
    آئی ٹی دنیامیں سیگنیچرز میں اتنے بڑے سائز کی امیج لگانا سختی کے ساتھ منع ہے۔۔۔آئی ٹی دنیا ٹیم

  9. #9
    kalip0lice is offline Member
    Last Online
    29th July 2011 @ 01:57 AM
    Join Date
    08 Aug 2010
    Location
    Raat ki Tareekhi mein
    Gender
    Male
    Posts
    1,422
    Threads
    29
    Thanked
    74

    Default

    sharing keliay bahut shukria janab ka

  10. #10
    Join Date
    11 Apr 2009
    Location
    near rwp
    Gender
    Male
    Posts
    1,733
    Threads
    81
    Credits
    0
    Thanked
    77

Similar Threads

  1. Replies: 106
    Last Post: 23rd March 2016, 05:17 AM
  2. Replies: 3
    Last Post: 26th July 2011, 10:14 PM
  3. Replies: 26
    Last Post: 1st February 2010, 06:23 AM
  4. Replies: 5
    Last Post: 8th December 2009, 05:50 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •