ا
میں ایک طالب علم ہوں اور مجھے انگلش سیکھنے کا بہت شوق ہے ،میں عربی اور اردو زبان میں اچھی خاصی مہارت رکھتا ہوں انگلش گمرائمر میں بھی بہت محنت کی مگر کوئی بھی زبان بغیر استاد کے مکمل طور پر سیکھنا نا ممکن ہے میں نے پہلے بھی بہت سے تھریڈ بنائے جن میں ،میں نے انگلش سیکھنے کے لیے اردو کے الفاظ لکھے بہت سے دوستوں نے جواب دیے پر کیونکہ مکمل طور پر تیاری نہ تھی اس لیے بہت کم جواب آئے ،آئی ٹی دنیا میں انگلش سیکھنے کی بک تو بہت سی ہیں مگر اگر کسی شخص کو گرائمر میں کوئی مسئلہ ہو تو اس کا جواب ملنا تھوڑا مشکل ہوتا ہے
میں بہت عرصے سے انٹرنیٹ پر اسلامی معلومات پھیلاتا ہوں مگر مجھے انگلش نہ آنے کی وجہ سے وہ صرف عربی اور اردو میں ہے
اور آپ با خوبی جانتے ہیں کہ انگلش آج کل کے دور میں کتنی ضروری ہے
ایک ایسا سیکشن بنایا جائے جس میں گرائمر کے مسائل کو حل کیا جائے تاکہ جو بھائی انگلش سیکھنا چاہتے ہیں ان کو بھی فائدہ ہو،
امید ہے میری درخواست پر توجہ دی جائے گی
طالب دعا غلام نبی
Bookmarks