Results 1 to 2 of 2

Thread: قرآن پاک کو شہید کر کے ملعون پادری نے پوری ا&#

  1. #1
    dilbarkhana is offline Senior Member+
    Last Online
    8th June 2012 @ 06:41 AM
    Join Date
    08 Sep 2011
    Gender
    Male
    Posts
    36
    Threads
    6
    Credits
    0
    Thanked: 1

    Default قرآن پاک کو شہید کر کے ملعون پادری نے پوری ا&#



    ملعون امریکی پادری ٹیری جونز نے پھر قرآن پاک کے نسخے نذر آتش کر دئیے‘ شان رسالت میں گستاخی‘ مسلمانوں کا احتجاج
    ـ 22 گھنٹے 45 منٹ پہلے شائع کی گئی
    Adjust Font Size میامی+ فلوریڈا+ لاہور (نیوز ایجنسیاں+ خصوصی نامہ نگار) امریکہ کے ملعون پادری ٹیری جونز نے ایک اور ناپاک جسارت کی ہے اور (نعوذباللہ) قرآن پاک کے نسخے نذر آتش اور شان رسالت میں گستاخی کی ہے جس پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں میں زبردست اشتعال پیدا ہو گیا ہے۔ پاکستان بھر کی مذہبی تنظیموں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایک امریکی اخبار ”دی جنےسوےلی سن“ کی رپورٹ کے مطابق ملعون امریکی پادری اور اس کے ایک ساتھی نے فلوریڈا کے شہر گینزویلے میں ایک چرچ کے سامنے ایران میں ایک پادری یوسف نادر خانی کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے نعوذ باللہ قرآن پاک کے متعدد نسخے نذر آتش کر دئیے اور شان رسالت میں گستاخی بھی کی۔ ملعون پادری نے مطالبہ کیا کہ ایران میں قید عیسائی پادری یوسف نادر خانی کو فوری رہا کیا جائے۔ اخبار کے مطابق ملعون ٹیری جونز کا کہنا تھا کہ نادر خانی کو پھانسی کا سامنا ہے، (نعوذ باللہ) قرآن پاک کے نسخے نذر آتش کئے جانے کے موقع پر20کے قرےب افراد موجود تھے جبکہ چرچ کی طرف جانے والی سڑک پر پولےس افسران تعےنات تھے تاکہ ملعون پادری کو اس مذموم عمل کے سرانجام دینے میں کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ رپورٹ کے مطابق
    پےنٹا گون نے ٹےری جونز پر زور دےا کہ وہ اپنے اقدامات پر از سر نو غور کرےں کےونکہ اس طرح کے اقدامات سے افغانستان اور دنےا مےں کہےں اور تعےنات امرےکی فوجےوں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہےں، مارچ 2011ءمےں ملعون ٹیری جونز کے اسسٹنٹ پادری وائن سےپ نے قرآن پاک کا نسخہ نذر آتش کےا تھا اور پھر اسے انٹرنےٹ پر شائع کےا تھا جس کے بعد افغانستان مےں تشدد کے واقعات مےں کم از کم 12افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ علاوہ ازیں امریکی ملعون پادری کی ناپاک جسارت پر ملک بھر کی مذہبی تنظیموں نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ امیر جماعة الدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے وقت پولیس کی موجودگی سے ثابت ہوتا ہے کہ ملعون پادری کو امریکی حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔ امریکیوں کی نگرانی میں (نعوذ باللہ) قرآن پاک کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا جارہا ہے اور ہمارے حکمران امریکہ اور نیٹو فورسز کیلئے سپلائی بحال کرنے کے فیصلے کر رہے ہیں۔ غیور پاکستانی قوم قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے گستاخوں کیلئے سپلائی لائن کسی صورت بحال نہیں ہونے دے گی۔ قرآن پاک کی (نعوذ باللہ) گستاخی کرنے والوں کو دندان شکن جواب دینے کی ضرورت ہے جبکہ مولانا امیر حمزہ، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، حافظ محمد عاکف سعید، قاری زوار بہادر، حافظ زبیر احمد ظہیر، علامہ ابتسام الٰہی ظہیر، حافظ عبدالغفار روپڑی، قاری محمد یعقوب شیخ، ڈاکٹر فرید پراچہ، مولانا محمد امجد خان، مولانا محمد شفیع جوش، مولانا سیف الدین سیف، قاری محمد یوسف احرار، حافظ محمد مسعود، مرزا محمد ایوب بیگ، حافظ خالد ولید، مولا نا محمد عاصم مخدوم و دیگر نے مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ ملعون پادری ٹیری جونز کو کئی دن قبل (نعوذ باللہ) قرآن پاک جلانے کے اعلان کے باوجود گرفتار نہ کرنے اور اس گستاخی سے نہ روکنے سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ سب کچھ امریکی حکومت کی سرپرستی میں کیا گیا ہے۔ غیور مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں لیکن قرآن پاک اور نبی اکرم ﷺ کی شان اقدس میں گستاخیوں (نعوذ باللہ) کو کسی صورت برداشت نہیںکر سکتے۔ ملعون پادری کی گستاخی ، امریکہ اور نیٹو فورسز کیلئے سپلائی بحالی کے خلاف پورے ملک میں بھرپور تحریک چلائی جائیگی۔


  2. #2
    SMZAIN is offline Senior Member+
    Last Online
    6th July 2012 @ 05:31 PM
    Join Date
    04 Jul 2010
    Age
    34
    Posts
    34
    Threads
    11
    Credits
    940
    Thanked
    2

    Default



Similar Threads

  1. Replies: 10
    Last Post: 4th April 2020, 07:49 PM
  2. Replies: 9
    Last Post: 10th May 2014, 01:35 PM
  3. Replies: 52
    Last Post: 18th December 2013, 02:12 PM
  4. Solved I am in great trouble please Help
    By jan jani in forum Solved Problems (IT)
    Replies: 28
    Last Post: 29th April 2012, 12:32 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •