Results 1 to 3 of 3

Thread: آئینہ انہیں دکھایا تو بُرا مان گئے!

  1. #1
    i love sahabah's Avatar
    i love sahabah is offline Advance Member
    Last Online
    27th December 2022 @ 08:28 PM
    Join Date
    14 Jul 2008
    Location
    Chakwal
    Posts
    982
    Threads
    499
    Credits
    4,100
    Thanked
    409

    Default آئینہ انہیں دکھایا تو بُرا مان گئے!

    Asalam o alikum to all muslims

    آئینہ انہیں دکھایا تو بُرا مان گئے!

    ’’ردّ قادیانت پر ایک علمی تحریر اُن کے کتابوں سے


    مندرجہذیل تمام حوالے مفتریان کی اپنی کتابوں سے ماخوذ ہیں۔ ان حوالہ جات پر نظر دوڑانے کے بعد فیصلہ کیجئے کہ حق وہ ہے جو قرآن وحدیث میں بیان کیا گیاہے یا وہ جو مرزا اور اس کے متبعین نے بیان کیا ہے؟


    میں کس کی تحریک سے آیا ؟


    اے بابرکت قیصرۂ ہند ( ملکہ وکٹوریہ) تجھے یہ تیری عظمت اور نیک نامی مبارک ہو ۔خدا کی نگاہیں اس ملک پر ہیں۔ خدا کی رحمت کا ہاتھ اس ’’رعایہ‘‘ پر ہے جس پرتیرا ہاتھ ہے تا کہ پرہیزگاری اور پاک اخلاق اور صلح کاری کی راہوں کو دوبارہ دنیا میں قائم کروں ۔ ‘‘

    ( ستارۂ قیصر ۱۲، روحانی خزائن، ص ۱۲۰، از مرزا قادیانی )


    میں کس مقصد کے لیے آیا ؟

    اس نے ( خدا تعالیٰ) اپنے قدیم وعدہ کے موافق جو مسیح موعود کے آنے کی نسبت سے تھا، آسمان سے مجھے بھیجا تھا ۔میں اس مردِ خدا کے رنگ میں ہو کر جو بیت اللحم میں پیدا ہوا اور ناصرہ میں پرورش پائی، حضور مکہ معظمہ ( وکٹوریہ) کے نیک بابرکت مقاصد کی اعانت میں مشغول ہوں۔ اس نے مجھے بے انتہا برکتوں کے ساتھ چھوا اور اپنا مسیح بنایا تا کہ وہ مکہ معظمہ( وکٹوریہ) کے پاک اغراض کو خود آسمان سے مدد دے۔‘‘

    (ستارۂ قیصرص:۸ ، روحانی خزائن ص:۱۱۶، ۱۵۲، از مرزا قادیانی )

    ایک حرامی بدکار:

    ’’میں سچ سچ کہتا ہوں کہ محسن ( گورنمنٹ برطانیہ) کی بد خواہی کرنا ایک حرامی اور بدکار آدمی کا کام ہے ۔‘‘

    ( شہادت القرآن ۳۴، روحانی خزائن، ص : ۳۸۰ج ۶ ازمرزا قادیانی )


    میرے مرید

    میں یقین رکھتا ہوں کہ جیسے جیسے میرے مرید بڑھیں گے ویسے ویسے مسئلہ جہاد کے معتقد کم ہوتے جائیں گے کیونکہ مجھے مسیح اور مہدی مان لینا ہی مسئلہ جہاد کا انکار کرنا ہے ۔‘‘

    (تبلیغ رسالت جلد ۷ ص ۱۷)

    معزز قارئین! ذرا غور کریں پہلے فقرہ کے بالعکس اس کے مرید بڑھنے کی بجائے بتدریج کم ہو رہے ہیں اور جہاد کا انہوں نے انکار کیا جو انگریز کی پالیسی تھی کیونکہ وہ جہادسے ہی خوفزدہ تھا مگر جہاد بڑھ گیا ہے اور ساری دنیا میں جاری و ساری ہے ۔پس اس کے جھوٹا اور مفتری ہونے کے لئے یہ دلیلیں مزید رونما ہوئی ہیں۔

    ( الحمد للہ علی ذالک)

    انگریزوں کی فتح کی دعا :

    ’’چونکہ ان دونوں قوموں( یاجوج ماجوج) سے مراد انگریز اور روس ہیں ا س لئے ہر ایک سعادت مند مسلمان کو دعا کرنی چاہیے کہ اس وقت انگریزوں کی فتح ہو کیونکہ یہ لوگ ہمارے محسن ہیں اور سلطنتِ برطانیہ کے ہمارے سر پر بہت احسان ہیں۔ ‘‘

    (ازالۂ اوہام، ص۵۰۹، روحانی خزائن، ص۳۷۳ ج۳، ازمرزا قادیانی)

    معزز قارئین: یاجوج ماجوج قوم کا ابھی تک کسی کو علم نہیں، یہ حسبِ حدیث صحیح قربِ قیامت کو ظاہر ہوں گے۔ لیکن مرزا کی مجبوری تھی کہ اسے ابھی سے ثابت کرے۔ کیونکہ مسیح موعود کا بھی قریب قیامت ظاہر ہونا احادیث سے ثابت ہے اور مرزا قادیانی کا موقف ہے کہ قیامت برپا ہے، حالانکہ اس کی کوئی نشانی ابھی ظاہر نہیں ہوئی ۔ قیامت کے برپا ہونے کو وہ بہرحال ثابت کریں تو مسیح موعود کے برپا و بعثت کو ثابت کریں گے۔ اور وہ بدبخت ایسے لوگوں کے لیے دعا کر رہا ہے جو اسلام ، قرآن اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دشمن ہیں اور دشمنوں کے لئے مسلمانوں سے دعا کراتا ہے۔ یاللعجب ! …… اسلام نے تو ان کو ’’السلام علیکم‘‘ تک کہنے سے منع کیا ہے چہ جائے کہ ان کی کامیابی کی دعا کی جائے! اور وہ بھی اس لیے کہ وہ مسلمانوں پر مسلط ہوں ۔


    یاد رکھیں! دین اسلام نے دعا تو دعا ان سے دوستی کرنا بھی منع کر دیا ہے اورفرمایا

    {یٰٓأَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُواالْکٰفِرِیْنَ اَوْلِیَآءَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیْنَ }

    [ النساء:۱۴۴]

    ’’ اے ایمان والو !مسلمانوں کو چھوڑ کر کافروں سے دوستی نہ لگاؤ۔‘‘

    علاوہ ازیں فرمایا

    {یٰٓأَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوا الْیَھُوْدَ وَ النَّصٰرٰٓی اَوْلِیَآءَ بَعْضُھُمْ اَوْلِیَآءُ بَعْضٍ وَ مَنْ یَّتَوَلَّھُمْ مِّنْکُمْ فَاِنَّہٗ مِنْھُمْ اِنَّ اللّٰہَ لَا یَھْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ}

    [المائدہ:۵۱]

    ’’ اے ایمان والو! یہود و نصاریٰ کو دوست نہ بناؤ۔ وہ آپس میں ایک دوسرے کے دوست ہیں۔ اور جو کوئی تم میں سے ان کے ساتھ دوستی رکھے تو وہ انہی میں سے ہے۔ بے شک اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔ ‘‘

    مشہور مقولہ ہے : [ اَلکُفرُمِلَّۃٌ واحدَِۃُ ُ] ’’کفر ایک ملت ہے۔‘‘ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ،جس کا مفہوم یہ ہے کہ: جب تک تم اپنے دین سے پھر کر ان کے ساتھ نہ مل جاؤ، یہودی و نصاریٰ تم سے راضی نہ ہوں گے ۔ اب دیکھو قرآن انہیں دوست بنانے سے منع کر رہا ہے اور یہ انگریز کے لیے دعاؤں کا کہہ رہا ہے ،کیونکہ یہ خود بھی انہی کا پروردہ ہے۔ انہی کا دم بھرتا ہے کیونکہ یہ بھی [الکفر ملۃ واحدۃ]میں شامل ہے۔ گذشتہ صفحے پر آپ نے پڑھا کہ اس کی اپنی دعائیں اس کے خلاف گئیں اور روس جسے یہ ماجوج کہتا تھا وہ شکست سے دو چار ہوا اور اس نے بھاگنے میں ہی عافیت سمجھی۔ اللہ کے شیروں نے اس کا بھر کس نکال دیا اور آج ٹکڑے ٹکڑے ہو کر دنیا کے سامنے ہے۔ اب رہ گیا یاجوج امریکہ … تو انشاء اللہ اس کا حال بھی یہی ہو گا۔ پس آپ دعائیں کریں اور ذہن میں رکھیں کہ عیسائی، یہودی، ہندو، مرزائی ، کیمونسٹ سب [الکفرملۃ واحدۃ] ہیں،یعنی سب کافر اور ہم خیال ہیں۔

    اور اللہ نے قرآن مجید میں صاف فرمایا کہ جب تک تم ان کے ساتھ نہ ملو گے یہ تمہارے دشمن ہی رہیں گے۔ اگر ان سے مل جاؤ گے تو محبت کریں گے۔ مگر یاد رکھو اپنے دین و ایمان کا بیڑا غرق کر لو گے۔ اللہ تعالیٰ تو ایمان کی قوت ہی دیکھتا ہے، پس اپنی ایمانی قوت مضبوط کریں۔

    مرزا قادیانی انگریزوں کی فتح کی دعا کے سلسلے میں اپنی کتاب ازالۂ اوہام ص ۵۰۹ اور روحانی خزائن ج ۳ ص ۳۷۳پر رقمطراز ہے کہ ’’چونکہ دونوں قوموں، یعنی یاجوج ماجوج سے مراد انگریز اور روس ہیں اس لیے ہر ایک سعادت مند مسلمان کو دعا کرنی چاہیے کہ اس وقت انگریزوں کی فتح ہو ۔ کیونکہ یہ لوگ ہمارے محسن ہیں اور سلطنت برطانیہ کے ہمارے (یعنی قادیانیوں کے)سرپربہت احسان ہیں۔ ‘‘

    نئی مسلم جنریشن کے علم میں یہ بات نہیں کہ 7 ستمبر 1974 ء کو پاکستان کی منتخب پارلیمنٹ نے قادیانیوں کو ان کے کفریہ عقائد کی بنا پر غیر مسلم اقلیت قرار دیا تھا۔ اور 26اپریل 1984ء کو حکومت پاکستان نے قادیانیوں کو شعائرِاسلام استعمال کرنے ، اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرنے اور قادیانیت کی تبلیغ سے روک دیا۔ مگر مسلسل خبریں آر ہی ہیں کہ یہ لوگ مذہب اسلام کو ( پاسپورٹ میں ) ظاہر کرکے حج کے اجتماع میں اپنے باطل عقائد کی تعلیم وتبلیغ کے لیے ۱۷۰۰ رکنی کمیٹی سعودی عرب روانہ کررہے ہیں جبکہ دوسری طرف عیسائی مشنریاں بھی ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں کہ مسلمان مرتد ہو جائیں، ہر طرح کے لالچ دیے جا رہے ہیں۔( حوالہ ’’غزوہ‘‘ اخبار ۰۵/۱/۷ ) بعنوان ’’عیسائی مبلغ قرآن کے ذریعے سادہ لوح مسلمانوں کو مرتد کرنے لگے۔ ‘‘

    اللہ کا کتنا فضل ہے اور اس کی رحمت کتنی وسیع ہے کہ وہ عرش پر اس شرالبریۃ (بدترین مخلوق) کی تاک میں ہے اور الحمد للہ دونوں کاذبوں (امریکہ ، روس ) کے لوگ جوق در جوق دینِ اسلام کو اپنا رہے ہیں ( حوالہ غزوہ اخبار ۰۵/۱/۷ ) اور انگریر اور انگریز کے پٹھو قادیانی حیرت سے دانت پیس رہے ہیں ۔کاش وہ واللّٰہ خیر الماکرین پر کلی ایمان لے آئیں اور بار بار یہ شعر پڑھیں جو دین



    فطرت، اسلام کے بارے میں ہے کہ ؎

    اتنا ہی یہ ابھرے گا جتنا کہ دبا دیں گے



    ( Islam will jump well as per ratio of its pressing )

    اور مجاہدین اسلام کا یہ روح پرور ترانہ ہے



    باطل سے ڈرنے والے اے آسمان نہیں ہم

    سو بار کر چکا ہے توُ امتحاں ہمارا



    اور اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے اہلِ ایمان کو اللہ پر بھروسا ہے کہ وہ کفر کی تدبیروں کو خاک میں ملا دے گا ۔امید واثق بلکہ یقین کامل ہے اور اللہ کا فیصلہ ہے کہ

    {وَاللّٰہُ مُتِمُّ نُوْرِہٖ وَلَوْ کَرِہَ الْکٰفِرُوْنَ}

    [ الصف:۸]

    ’’اللہ تعالیٰ اپنی (پسندیدہ کامل دین اسلام کی )روشنی پوری کر کے رہے گا اگرچہ کافر (اور باطل فرقے )برا کیوں نہ مانیں۔ ‘‘

    اے مسلمان !جب تو کسی یہودی ، نصرانی اور قادیانی سے ذاتی مقاصد کے لیے ملتا ہے اور رشتۂ مودت استوار کرتاہے تو خود سوچ لے کہ تیرا ٹھکانہ کیا ہوگا اور روز محشر اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کیا منہ لے کر کھڑا ہوگا؟

    مسلمانو! جہاں کہیں بھی ہو اس آیت کی خوب تلاوت کرو اور جب تم نے اپنا عقیدۂ توحید پختہ کر لیا تو اللہ کے فضل و کرم سے فرشتے تمہارے منتظر ہوں گے۔ آیۂ مبارکہ یہ ہے

    {اِنَّ الَّذِیْنَ قَالُوا رَبُّنَا اللّٰہُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَیھِمُ الْمَلَآئِکَۃُ اَلاَّتَخَافُوا وَلاَ تَحْزَنُوا وَ اَبْشِرُوا بِالْجَنَّۃِ الَّتِی کُنْتُمْ تُوعَدُوْنَ}

    [ حٓم السجدہ:۳۰]

    ’’اس میں شک نہیں کہ جن لوگوں نے دل کی سچائی سے اللہ کو اپنا رب بنالیا ہے، ان پر برابر ملائکہ کا نزول ہوتا ہے۔ وہ (ان حاملین توحید کو سکون وسہارا دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ) خوف کھائو نہ حزن وملال سے کام لو۔ تمہیں اس جنت کی بشارت ہو جس کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے۔



    اصلی و جعلی نبوت

    کزی ضلع تھر پار کر میں ایک بزرگ مستری برکت علی تھے جو لوہار کا کام کرتے تھے ۔ایک دن ان کے پاس ایک مرزائی آیا اور آتے ہی اس نے مرزا قادیانی کو نبی ماننے اور سچا نبی ہونے پر یقین رکھنے اور پھر اس کے دین میں مستری صاحب کو داخل کرنے کے لیے تبلیغ شروع کر دی۔ مستری صاحب اس وقت بیٹھے اپنے ہاتھ سے بنائی ایک کلہاڑی کی دھار تیز کرنے میں مصرو ف تھے ، مرزائی جب تک بولتا رہا یہ کلہاڑی کی دھار تیز کرنے میں مصروف رہے ،جب دھار خوب تیز ہو گئی تو یک دم اٹھے اور کلہاڑی کو اس مرزائی کی گردن پر رکھ دیا اور کہا

    کہو !مرزا قادیانی بے ایمان اور جھوٹا تھا اور ایسا ویسا تھا۔ مستری صاحب نے جیسے جیسے کہا مرزائی ویسا ہی بولتا رہا۔ گویا مستری صاحب نے اس مرزائی سے اقرار کرا لیا …واہ کیا بات ہے ۔ اگر مرزائی اور مرزا قادیانی دونوں سچے ہوتے تو قادیانی ضرور کٹ مرتا۔ جب مستری صاحب مطمئن ہو گئے تو وہی کلہاڑی اس مرزائی کے ہاتھوں میں تھما کر کہنے لگے۔اب کلہاڑی میری گردن پر رکھوا ور مجھ سے کہو کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کروں ، اللہ کی قسم میں ٹکڑے ٹکڑے ہو جاؤں گا مگر اپنے نبی ٔ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ (بحوالہ تذکرہ ’’مجاہدین ختم نبوت‘‘)

    بھائیو! آپ نے استقامت کی مثال پڑھ لی ۔ مستری مذکورذرا ہچکچایا نہ خوف زدہ ہوا، حالانکہ مرزائی کا بدلہ لینا نہایت آسان تھا کہ کلہاڑی مستری کی گردن پر تھی۔ یہی ہے اصلی نبوت کا رعب و دبدبہ ۔

    Attached Images Attached Images  

  2. #2
    i love sahabah's Avatar
    i love sahabah is offline Advance Member
    Last Online
    27th December 2022 @ 08:28 PM
    Join Date
    14 Jul 2008
    Location
    Chakwal
    Posts
    982
    Threads
    499
    Credits
    4,100
    Thanked
    409

    Default

    جھوٹے نبی کا مجھے یہاں ایک لطیفہ یاد آیا

    قارئین! ایک بادشاہ کے پاس ایک آدمی آیا جس نے نبی ہونے کا دعویٰ کیا۔ چہرے سے بھوک ٹپک رہی تھی، پھٹے پرانے کپڑے، بدحال … تو بادشاہ نے کہا :تو نبی ہے ؟ اس نے کہا :ہاں !میں نبی ہوں۔ بادشاہ نے خادموں کو کہا :اس کے پھٹے پرانے کپڑے اتارو اور نئی پوشاک پہناؤ اور اس کے بعد میرے خاص باورچی خانے میں طرح طرح کے کھانے اسے کھلاؤ۔

    3 دن وہ باورچی خانے میں رہا۔ چو تھے دن بادشاہ نے کہا: تم 3دن سے باورچی خانے میں ہو ،کیا تم پر کوئی وحی نازل ہوئی؟ اس نے کہا: ہاں ! نازل ہوئی۔ بادشاہ نے پوچھا: کیا وحی تھی؟ کہنے لگا یہ تھی

    ’یَا اَیُّہَا النَّبِیُّ‘ باورچی خانے ہی رہئیو‘‘۔

    برادرانِ محترم! ایسے کذاب نبی بہت سے آئے اور آتے رہیں گے بہترین تدبیر والا، یعنی اللہ تعالیٰ ان کی بیخ کنی کرتا رہے گا اور

    {مَا کَانَ مُحَمَّدٌ اَبَا اَحَدٍ مِن رِّجَالِکُمْ وَلکنْ رَّسُولَ اللّٰہِ وَخَاتَم النَّبِیِّیْنَ}

    (الآیہ)

    اور ’ اَنَا خَاتَمُ النَّبِیِّینَ لاَ نَبِیَّ بَعدِي‘

    صحیح اور سچ ثابت ہوتا رہے گا حتی کہ قیامت آ جائے ۔

    یاد رکھیے! سچے نبی کی متعدد علامات میرے سامنے آئی ہیں۔ نمونے کے طور پر کچھ علامات پیش خدمت ہیں

    نبی کا کوئی دنیا وی استاد نہیں ہو تا نہ بلکہ براہِ راست اللہ ہی سے راہنمائی حاصل کرتا ہے۔

    نبی کا نام جڑواں کبھی نہ ہو گا۔ قرآن میں جتنے انبیاء کے نام آئے ہیں، پڑھ لیں کسی کا نام جڑواں نہیں ؟ آدم علیہ السلام، نوح علیہ السلام ، ادریس علیہ السلام، الیسع علیہ السلام ، عیسیٰ علیہ السلام ، موسیٰ علیہ السلام ، داود علیہ السلام ، سلیمان علیہ السلام ، زکریا علیہ السلام، یونس علیہ السلام ، یوسف علیہ السلام، عزیر علیہ السلام، یحییٰ علیہ السلام ، اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم وغیرہ اکہرے نام ہیں۔

    نبی کو وحی اللہ تعالیٰ کی طرف سے براہِ راست آتی ہے اور قوم کی فلاح وبہبود کے لیے آتی ہے نہ کہ دنیاوی طمع و مقاصد،کے لیے، نہ نفسانی خواہش ،انگریزوں کی چمچہ گیری کے لیے۔

    ہر نبی کا فطری طور پر لوگوں پر رعب ودبدبہ ہوتا ہے۔

    ہر نبی نے یہی فرمایا کہ لوگو! میں تم سے کوئی معاوضہ نہیں چاہتا ،میرا معاوضہ اللہ کے پاس ہے۔

    نبی ہمیشہ پاک رحموں میں پرورش پاتا ہے۔ انبیاء کی مائیں اور بیویاں کبھی بدکار نہیں ہوتیں۔

    نبی کذب، بدخلقی، ظاہری وباطنی عیب سے مبرا ہوتا ہے۔ اسی طرح نبی شرک کی حمایت کرتا ہے نہ شرک کو گوارا کرتا ہے۔

    نبی علم واخلاق اور حکمت کے انتہائی کمال تک پہنچا ہوتا ہے۔

    نبی کی کوئی وراثت نہیں ہوتی ۔نہ وہ مال و دولت جمع کرتا ہے نہ اسے کوئی طمع و حرص ہوتی ہے۔ وہ دنیوی جھمیلوں سے دور رہتا ہے۔

    نبی اپنے پرائے سب کا بہی خواہ ہوتا ہے۔

    نبی شاعر ہوتا ہے نہ مصنف نہ ملازم ۔نہ مذاق کرتا ہے نہ احکام الٰہی میں تاویل وتحریف سے کام لیتا ہے، نہ کسی سے مرعوب ہوتا ہے۔

    نبی مستجاب الدعوات ہوتا ہے۔

    نبی جہاں فوت ہوتا ہے وہیں دفن ہوتا ہے۔

    نبی مستقل مزاج ہوتا ہے اورقوم کے عقائد واعمال کی تطہیر میں لگا رہتا ہے۔

    نبی رب کے حکم کا پابند ہوتا ہے اور لوگ اس کے حکم کے پابند ۔

    نبی وقت کا امام وقائد ہوتا ہے۔ اس کی اقتدا کی جاتی ہے ،وہ کسی کی اقتدا نہیں کرتا۔

    نبی کی حکم عدولی فسق وکفر ہوتی ہے۔ اور کسی کوبلاشرط یہ مرتبہ حاصل نہیں۔

    نبی وقت کے سب لوگوں سے بڑھ کراللہ کا پیارا اور لوگوں کے لیے قابل عزت وتکریم ہوتا ہے۔

    نبی وحی الٰہی سناتا ہے ،اس کا مفہوم بھی بتاتا ہے، اور اس کی نہ صرف حفاظت کرتا ہے بلکہ زندگی بھر بلالومۃلائم اس کی دعوت دیتا ہے۔


    سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ آخری زمانے میں بڑے بڑے مکار اور جھوٹے پیدا ہوں گے جو تمہیں وہ باتیں سنائیں گے جو تم نے کبھی نہ سنی ہوں گی، نہ تمہارے باپ دادا نے سنی ہوں گی۔ تم ان سے بچنا اور انہیں اپنے سے بچانا۔ کہیں وہ تمہیں گمراہ نہ کر دیں اور فتنے میں نہ ڈال دیں۔

    بعض لوگ جھوٹی موٹی باتیں کریں گے، نئے نئے احکام جاری کریں گے ،اور غلط عقیدے ایجاد کریں گے۔

    قارئین کرام! اس قسم کے لوگوں میں سے بہت سے تو گزر چکے ہیں جو آپ گزشتہ مضمونوں میں پڑھ آئے ہیں ،کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد ان بدبختوں نے سر اٹھایا اور اللہ کے بندوں نے انہیں مٹایا تا آنکہ دنیا میں ان کا نام و نشان تک نہ رہا۔

    ایسے بکاؤ مال میں سے ہی قادیان کا دجال وکذاب غلام احمد قادیانی تھا، جس نے نعوذ باللہ سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کو مردہ بتایا، ختم نبوت سے انکار کیا اور خود کو نبی بتایا۔ اس کے علاوہ اس کی بہت سی خرافات مشہور ہیں۔ یہ ملتِ اسلامیہ کے لیے بہت بڑا فتنہ ہے۔ جو کوئی باطل جماعت عقائدِ فاسدہ لے کر کھڑی ہوتی ہے تو اس کے کمینہ فطرت ہمنوا قرآن و حدیث سے ان غلط عقائد کا اثبات کرنے لگتے ہیں۔

    یاد رکھیں! کہیں ان کے قاعد گندگی میں مرتے ہیں یا لعنتی موت مر کر ختم ہو جاتے ہیں۔ اور مرزاکذب میں پکا تھا ۔اس نے کہا تھا کاذب ، سچے کی زندگی میں مرے گا۔ چنانچہ شیخ الاسلام مولانا ثناء اللہ امرتسری رحمہ اللہ سے مباہلہ طے پایا، جس کے نتیجے میں مرزا ہیضے میں مبتلا ہوکر ذلت کی موت مر گیا جبکہ مولانا اس کے چالیس سال بعد بھی زندہ رہے۔

    ( سیرت ثنائی، مسلم پبلی کیشنز، سوہدرہ)



    اور یہ لوگ مرنے پر پکارتے ہیں

    دیکھو مجھے جو دیدۂ عبرت نگاہ ہو



    یاد رکھیں کہ مرزا قادیانی کے کشوف ، الہامات اور وحی کے مجموعہ کو ’’تذکرہ ‘‘ کہتے ہیں اور قادیانی اسے قرآن کا درجہ دیتے ہیں ۔ العیاذ باللہ ۔ اس انگریزی نبی کو انگریزی زبان میں اکثر الہام ہوئے جن کا نمونہ اس مجلہ ضیائے حدیث کے دوسرے صفحات میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    آئیے! ہم سب مل کر دعا کریں کہ اے رب اس فتنہ کی بیخ کنی کے لیے ہماری مدد کر اور جو جو بھائی جس قدر بھی اس میں حصہ لے رہا ہے اللہ اسے جزا دے اور استقامت عطا فرمائے۔ آمین۔

  3. #3
    nasirnoman is offline Senior Member
    Last Online
    25th November 2017 @ 05:24 PM
    Join Date
    17 Dec 2008
    Posts
    912
    Threads
    55
    Credits
    1,074
    Thanked
    518

    Default

    جزاک اللہ محسن بھائی ۔۔۔بہت ہی شاندار مضمون ہے ۔۔۔۔ اوریقینا یہ ایسا مضمون ہے کہ اگر کوئی بھی قادیانی اپنی دل کی آنکھیں کھول کر مطالعہ کرے اور اُس کے قلب میں ذرہ برابر بھی روشنی ہوئی تو وہ ان شاء اللہ تعالیٰ ضرور راہ راست کی روشنی پاسکے گا ۔۔۔ اللہ تعالیٰ سب قادیانیوں کو ہدایت دے ۔آمین
    اور اللہ تعالیٰ آپ کو اس زبردست شئیرنگ پر اجر عظیم عطاء فرمائے۔۔۔۔اور آپ کو ہمیں اور سب مسلمانوں بھائیوں کو اس عظیم کام کے لئے قبول فرمائے ۔آمین
    [URL="http://www.itdunya.com/showthread.php?p=1482439&posted=1#post1482439"][SIZE="4"]Pakistan k masail or un ka yaqini or mustaqil hal
    Once Must Read
    Hosakta hai apko apkey masail k Hal bhi mil jaey[/SIZE][/URL]

Similar Threads

  1. کفن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ پريم چند
    By Gr8^Masood in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 2
    Last Post: 12th April 2015, 09:01 AM
  2. Meem sheen aur cheh
    By sanafaiz in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 5
    Last Post: 11th October 2012, 08:06 PM
  3. Replies: 8
    Last Post: 24th October 2011, 01:15 PM
  4. دیا جلائے رکہنا ہے
    By Friend_Sania in forum 14 August 2023.....Independence Day
    Replies: 3
    Last Post: 15th August 2011, 11:59 AM
  5. ahme faraz
    By szaib in forum Urdu Adab & Shayeri
    Replies: 9
    Last Post: 19th December 2009, 10:50 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •