Results 1 to 2 of 2

Thread: خلائی شٹل ’ڈسکوری‘ آخری منزل کی جانب

  1. #1
    Decent jutt's Avatar
    Decent jutt is offline Senior Member+
    Last Online
    24th March 2014 @ 12:31 PM
    Join Date
    21 Apr 2012
    Location
    gujrat
    Age
    28
    Gender
    Male
    Posts
    181
    Threads
    39
    Credits
    0
    Thanked
    5

    Post خلائی شٹل ’ڈسکوری‘ آخری منزل کی جانب




    ناسا کا سٹل پروگرام تیس سال تک جاری رہا اور پچھلے سال بین الاقوامی خلائی سنٹر کی تکمیل کے بعد اسے تحویل کر دیا گیا۔

    ناسا کی معروف خلائی شٹل ’ڈسکوری‘ اپنے آخری سفر میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے اوپر سے گزرے گی۔

    شٹل ڈسکوری کو ایک عجائب گھر میں رکھا جائے گا جہاں اس کی عوام کے سامنے نمائش کی جائے گی۔ ناسا نے گزشتہ سال اپنا شٹل پروگرام بند کر دیا تھا۔

    ناسا کا کہنا تھا کہ ڈسکوری کو ایک خاص طور پر تیار کیے گئے 747 جہاز کے ساتھ منسلک کر کے اڑایا جائے گا۔

    منگل کے روز فلوریڈا کے کینیڈی سپیس سنٹر کے باہر، تقریباً دو ہزار تماشائیوں کے سامنے ، ڈسکوری نے اپنی آخری پرواز کی۔

    ناسا کے سابق اہلکار اور اس شٹل پر کام کرنے والے درجنوں افراد ہجوم میں شامل تھے۔

    جہاز کا وسطی حصہ چڑھتے سورج کی روشنی سےچمک رہا تھا۔

    واشنگٹن میں شٹل کے منتظرین سے کہا گیا تھا کہ بہترین نظارے کے لیے وہ نیشنل مال میں جمع ہوں۔ نیشنل مال دو میل لمبا پارک ہے جو کہ واشنگٹن کے درمیانی حصے میں واقع ہے۔

    ناسا کا شٹل پروگرام عالمی سطح پر معروف تھا مگر دو تباہ کن حادثات اور بڑھتی ہوئی قیمت کے باعث اسے روک دیا گیا۔

    ڈسکوری نے تقریباً پندرہ ہزار فٹ کی بلندی تک اڑ کر واشنگٹن کے مختلف مقامات پر سے گزرنا تھا۔

    ڈسکوری کی آخری منزل ’سمتھسونین انسٹیٹیوٹ‘ کا ’نیشنل ائیر اینڈ سپیس میوزیم‘ ہے جو کہ ورجنیا میں واشنگٹن کے مرکزی ہوائی اڈے ڈیولز کے قریب واقع ہے۔

    ’ڈسکوری‘ ناسا کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی شٹل ہے۔ اس نے انتالیس مرتبہ خلا میں سفر کیا۔

    ناسا کی آخری تین شٹلوں کو عجائب گھروں میں رکھا جائے گا جن میں سے ڈسکوری پہلی ہے۔ ’اینٹرپرائز‘ اور ’اینڈیور‘ کو بھی اس سال کے آخر تک منقتل کر دیا جائے گا۔

    ناسا کا سٹل پروگرام تیس سال تک جاری رہا اور پچھلے سال بین الاقوامی خلائی سنٹر کی تکمیل کے بعد اسے ختم کر دیا گیا۔

    اس فیصلے کے بعد اب ناسا کے پاس خلابازوں کو خلائی سفر پر بھیجنے کا کوئی طریقہ نہیں رہا۔

  2. #2
    hardwarsuperpk is offline Senior Member+
    Last Online
    7th June 2023 @ 01:12 AM
    Join Date
    07 Jan 2010
    Age
    36
    Posts
    332
    Threads
    75
    Credits
    0
    Thanked
    4

    Default

    weldone brother

Similar Threads

  1. بیٹی کی رخصتی پر ایک ماں کی نصیحت
    By tiks88 in forum Khawateen ki dunya
    Replies: 8
    Last Post: 10th October 2022, 06:13 PM
  2. Replies: 20
    Last Post: 15th October 2018, 02:29 PM
  3. Replies: 14
    Last Post: 10th February 2018, 05:20 PM
  4. Mobile phone tracing
    By *MALIK* in forum English IT Zone
    Replies: 102
    Last Post: 31st October 2012, 01:03 PM
  5. Replies: 0
    Last Post: 20th September 2009, 03:32 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •