Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 14

Thread: ~~~~~***مسلماں بہن کے نام۔۔۔***~~~~~

  1. #1
    Basit-king's Avatar
    Basit-king is offline Senior Member
    Last Online
    24th July 2013 @ 02:48 AM
    Join Date
    20 Dec 2010
    Location
    SARGODHA
    Gender
    Male
    Posts
    1,888
    Threads
    176
    Thanked
    271

    Default ~~~~~***مسلماں بہن کے نام۔۔۔***~~~~~



    اُمید ہے تمام آئی ٹی ڈی ممبرز ایمان اور صحت کی اچھی حالت میں ہوں گے۔۔
    تمام ممبرز سے پُرزور اپیل ہے کہ میری محنت کو پورا پڑھیں۔۔
    اگر کہیں سے غلطی ہوئی ہو تو گزارش ہے کہ درگزر کیجیے گا۔۔

    مسلمان بہن کے نام:
    -------------------------
    اے بہن جس کا دل ایمان کی روشنی سے منور ہے۔ جسے اللہ اور اس کے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہے۔۔ جسے اللہ نے عقل ، حیا اور پاکیزگی جیسے پیاری پیاری نعمتوں سے نوازا ہے ۔۔ آپ وہ خاتون ہیں جو اللہ کے لئے رکوع کرتی ہیں اور اللہ کے لیے سجدہ کرتی ہیں اور اللہ کے لیے ساری عبادات کرتی ہیں ۔

    آپ مسلمان ہیں ۔ مومنہ ہیں ۔۔ پاک دامن اور عفیفہ ہیں ۔۔ آپ ہی وہ خوش نصیب ہیں جس کے لیے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں کو وصیت کی تھی کہ میں تمہیں عورتوں سے بھلائی کرنے کی وصیت کرتا ہوں ۔۔۔ آپ وہ ذات ہیں جس کا بیوی ، بہن ، بیٹی اور ماں کی شکل میں مردوں کی زندگی میں بہت بڑا حصہ ہے۔۔

    مجھے ایک سوال کرنے کی اجازت دیجئے؟
    کیا آپ جیسی اچھی صفات کی حامل عورت کے لائق ہے کہ
    وہ نامحرموں کے سامنے بے پردہ پھرے؟
    ان کے سامنے خوشبو لگائے؟
    میک اپ کرکے نکلے ؟
    چھوٹا اور تنگ گاؤن پہن کر پھرے؟
    یا چھوٹی سی چادر سے پردہ کرے؟؟

    کیا ایسی صفات کی حامل عورت کی شان میں ہے کہ وہ چھوٹی قمیض پہنے؟
    تنگ پاجامہ پہنے ؟
    پینٹ شرٹ پہنے؟
    یا مردوں کو فتنے میں ڈالنے کے لیے باریک نقاب پہنے؟
    یا بازاروں میں آوارہ پھرے اور غیروں سے ہنس ہنس کر باتیں کرے ؟
    یا وہاں اپنی دوستوں کے ساتھ اونچی آواز میں باتیں کرے اور قہقہے لگائے؟

    نہیں نہیں اللہ کی قسم ہرگز نہیں !! آپ جسی اچھی اچھی اچھی صفات والی عورت کے شایان شان نہیں کہ وہ حرام کام کرے۔۔۔

    اے میری مومنہ بہن ۔۔۔!
    یہ جان لو کہ اللہ آپ کو دیکھ رہا ہے اور ہر جگہ ہر وقت آپ اس کی نظروں میں ہوتی ہیں ۔۔۔۔!!
    کیا آپ چاہتی ہو کہ وہ آپ کو ایسے کام کرتے ہوئے دیکھے جن کاموں سے اس نے یا اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو منع کیا ہو؟ کیا اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے آپ کے نبی پر یہ آیات نازل کر کے آپ پر حجاب فرض نہیں کیا؟
    يا أيها النبي قل لأزواجك وبناتك ونساء المؤمنين يدنين عليهن من جلابيبهن
    الاحزاب ۔ 59
    ترجمہ: "اے نبی اپنی بیویوں اور صاحب زادیوں اور مسلمانوں کی عورتوں سے فرمادیجئے کہ وہ اپنے اوپر اپنی چادریں لٹکا لیا کریں۔"

    کیا پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں فرمایا کہ "جو عورت خوشبو لگا کر کسی کے پاس سے گزرے وہ زانیہ ہے"۔
    (ترمذی ، کتاب الادب ، 2786)

    اے میری مسلمان بہن ۔۔۔!
    کیا آپ کو اس بات پر یقین ہے کہ آپ جو کچھ کرتی ہیں ، چاہے چھوٹا عمل ہو یا بڑا ۔۔۔ اللہ کے پاس ریکارڈ ہو رہا ہے۔ اگر آپ کوئی نیکی کریں گی تو وہ نیکی ریکارڈ ہوگی اور اگر کوئی برائی کریں گی تو برائی ہی ریکارڈ ہوگی۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا :
    يعلم خائنة الأعين وما تخفي الصدور
    المومن (غافر) : 19
    بےشک اللہ تعالی نظروں کی خیانت کو بھی جانتا ہے اور ان باتوں کو بھی جو سینوں نے چھپا رکھی ہیں۔

    اے بہنا !
    کیا آپ اس بات پر راضی ہیں کہ شیطان آپ کو مسلمانوں کے خلاف استعمال کرے؟
    کیا یہ بات آپ کو غم میں مبتلا نہیں کرتی کہ آپ کو مسلمانوں کے خلاف کافروں کی تدبیروں میں سے ایک تدبیر بنا لیا جائے؟
    ہاں !! کیا آپ نے اس کافر کی بات نہیں سنی جب وہ کہتا ہے کہ مسلمانوں کے لیے ایک سجی دھجی عورت ہزار جنگجو کافروں سے بھی زیادہ سخت ہوتی ہے؟؟

    اے بہن !
    کیا آپ اس بات پر راضی ہیں کہ آپ کی وجہ سے آپ کا مسلمان بھائی فتنہ میں پڑ جائے اور اللہ کی نافرمانی کرے؟؟
    کیا آپ اس بات سے راضی ہیں کہ آپ کی وجہ سے ایک مسلمان اللہ کے غضب کا شکار ہو اور آگ میں ڈالا جائے؟؟

    پیاری بہنا !
    اللہ عز و جل نے آپ کو صحت ، خوبصورتی ، عقل اور اس طرح کی کئی دوسری چیزیں دے کر بہت بڑا احسان کیا ہے۔ کیا آپ اس بات سے نہیں ڈرتیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کے گناہوں کی وجہ سے ان نعمتوں میں سے کوئی نعمت چھین لے ؟؟

    اے پاک دامن بہن ۔۔۔۔!
    قبر یا تو جنت کے محلوں میں سے ایک محل ہے یا آگ کے انگاروں میں سے ایک انگارا؟
    آپ اپنی قبر کا حال کیا چاہتی ہیں؟
    کیا آپ چاہتی ہیں کہ آپ کی قبر روشنیوں سے بھری ہوئی ہو؟
    کیا آپ چاہتی ہیں کہ وہ کھلی اور وسیع ہو؟
    کیا آپ چاہتی ہیں کہ وہاں آپ کو آرام ملے؟؟
    جنت آپ کے سامنے پیش کی جا رہی ہے ، کیا آپ اس میں داخل ہونا چاہتی ہیں؟

    او بہنا ۔۔۔ !
    حیران مت ہو ! ایسے بھی لوگ ہیں جو تکبر کرتے ہیں اور جنت میں داخلے کی پیشکش کو ٹھکرا دیتے ہیں۔ کیا آپ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام نہیں سنا کہ :
    میری تمام امت جنت میں جائے گی سوائے اس کے جس نے انکار کیا۔
    پوچھا گیا : ایسا کون بدبخت ہے جو انکار کرے گا؟
    فرمایا : جس نے میری اطاعت کی ، جنت میں داخل ہو گیا اور جس نے میری نافرمانی کی اس نے (جنت میں داخلے سے) انکار کیا۔
    (بخاری)

    اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانیوں میں سے ایک بہت بڑی نا فرمانی حجاب شرعی کو اختیار نہ کرنا ہے۔

    آپ کے لیے حجاب شرعی کی چند شروط پیش کی جارہی ہیں تاکہ اس گناہ اور معصیت کو چھوڑ دیں اور یہ شروط آپ کے لیے جنت کے راستوں میں سے ایک راستہ ہے۔
    آپ کی چادر یا برقع پورے جسم (پاؤں اور چہرے سمیت) کو ڈھانپے۔
    چادر یا برقع بذات خود زینت نہ ہو۔(اس پر کڑھائی نہ ہوئی ہو ، نہ ہی رنگ اور موتی لگے ہوئے ہوں)۔
    چادر یا برقع موٹا ہو یعنی باریک نہ ہو کہ اس سے آپ کے کپڑے نظر آئیں۔
    چادر یا برقع کشادہ کھلا ہو ، تنگ نہ ہو۔
    اس چادر یا برقع پر خوشبو پرفیوم وغیرہ نہ لگی ہوئی ہو۔
    یہ چادر یا برقع مردوں سے مشابہ نہ ہو۔
    اس چادر یا برقع سے لوگوں کے درمیان شہرت مقصود نہ ہو۔
    اور آخری بات ۔۔
    وہ عورت عقل مند کیسے ہوسکتی ہے جس نے جنت کو اپنی خواہشات کے بدلے میں بیچ دیا؟؟

    اے پیاری بہن ۔۔۔!
    کیا آپ اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان بھول چکی ہیں کہ:
    فمن زحزح عن النار وأدخل الجنة فقد فاز وما الحياة الدنيا إلا متاع الغرور
    (آل عمران 185)
    "پس جو شخص آگ سے ہٹا دیا گیا اور جنت میں داخل کردیا گیا بے شک وہ کامیاب ہوگیا اور دنیا کی زندگی تو صرف دھوکے کا سامان ہے۔"


    تمام ممبران کا شکریہ جنہوں نے قیمتی وقت دیا۔۔

    یا الله پاک ہمیں عمل کی توفیق دے، ہماری شرم و حیا قائم رکھ اور ہمیں ایک ایسی نیک بیٹی، بہن، بیوی اور ماں بننے کا شرف عطا فرما
    جس سے تو اور تیرا حبیب صلی اللہ علیہ وسلم راضی ہوں .
    آمین ثم آمین
    Name:  baparda.jpg
Views: 205
Size:  45.4 KB

  2. #2
    Saifullah878's Avatar
    Saifullah878 is offline Senior Member+
    Last Online
    7th April 2016 @ 06:57 AM
    Join Date
    15 Jun 2010
    Location
    ❤❤
    Gender
    Male
    Posts
    4,554
    Threads
    312
    Credits
    945
    Thanked
    952

    Default

    ماشاءاللہ
    عبدالباسط بھائی کیا نائس شئیرنگ
    اللہ مسلمان بہنوں کو عمل کی توفیق دیں
    آمین

  3. #3
    Toqeer Sheikh's Avatar
    Toqeer Sheikh is offline Senior Member
    Last Online
    16th November 2016 @ 03:49 PM
    Join Date
    12 Mar 2011
    Location
    *InSome1Heart*
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    11,842
    Threads
    316
    Thanked
    2918

    Default

    سبحان اللہ
    اللہ ہماری مائوں، بہنوں، بیٹیوں کو
    اس پر عمل کرنے کی توفیق دے آمین
    بہت اچھا اندازبیاں
    بہت بہت شکریہ بھائی
    Last edited by Toqeer Sheikh; 5th May 2012 at 07:43 PM.

  4. #4
    Fast_Ismail's Avatar
    Fast_Ismail is offline Advance Member
    Last Online
    5th August 2023 @ 05:03 AM
    Join Date
    19 Aug 2008
    Location
    Hyderabad India
    Age
    40
    Gender
    Male
    Posts
    3,005
    Threads
    257
    Credits
    1,366
    Thanked
    825

    Default

    و علیکم السلام رحمتہ اللہ و برکاتہ
    اچھا آرٹکل ہے جناب
    بہت محنت سے لکھا ہے
    الفاظ کم و پیش ٹھیک ہیں
    شکریہ شیر کرنے کا

  5. #5
    Sufyan Qasmi is offline Senior Member
    Last Online
    11th April 2021 @ 10:37 AM
    Join Date
    02 Feb 2011
    Age
    42
    Gender
    Male
    Posts
    3,684
    Threads
    326
    Thanked
    908

    Default

    بہت ہی عمدہ شیئرنگ
    اگر کوئی عمل کرنا چاہے تو یہی ایک مضمون کافی ہے
    اور جس کو نہیں کرنا اس کے لئے تو پھرررر

  6. #6
    tesst2 is offline Senior Member
    Last Online
    20th April 2014 @ 12:53 PM
    Join Date
    18 Jun 2007
    Gender
    Male
    Posts
    16,879
    Threads
    150
    Thanked
    1449

    Default

    جزاک اللہ بھائی جان۔
    کیا سنہرے الفاظ ہیں۔
    قرآن و حدیث سے سمجھانے کی کوشش کی ہے۔
    کیا عمدہ انداز بیاں ہے۔ ایک اہم موضوع کو اس خوبصورتی سے سب کے سامنے کھول کے بیان کر ڈالا۔
    اللہ پاک ہماری مسلمان بہنو ں کو اور بھائیوں کو بھی اپنی زندگی اس طرح گزارنے کی توفیق عطا فرما دے، جس طرح اللہ ہم سے چاہتا ہے۔ آمین۔

  7. #7
    sahirkhan123's Avatar
    sahirkhan123 is offline Senior Member+
    Last Online
    12th December 2015 @ 05:19 PM
    Join Date
    13 Apr 2012
    Location
    anjani manzilo
    Age
    33
    Gender
    Male
    Posts
    946
    Threads
    26
    Credits
    0
    Thanked
    48

    Default

    سبحان اللہ بھائی۔
    آپ نے کافی اچھے انداز سے سمجھایا۔
    اللہ تعالٰی آپکو اسکا اجر عطا فر مائے۔
    اور ہم سب مسلمان دوستو ں کو اسلام کے پاک صاف و سلامتی کی راہ پر ثابت قدم رہنے کی توفیق عطا فر مائے ۔
    اتنی اہم شیرئنگ کی تعاریف کرنے کے لئے الفاظ نہیں ہیں۔
    بہت بپت شکریہ بھائی جان۔
    Last edited by sahirkhan123; 5th May 2012 at 01:18 AM. Reason: some text missing
    haaan me wohi shakas hon dil me jiske nahi koi tamanna baaaqi

  8. #8
    Basit-king's Avatar
    Basit-king is offline Senior Member
    Last Online
    24th July 2013 @ 02:48 AM
    Join Date
    20 Dec 2010
    Location
    SARGODHA
    Gender
    Male
    Posts
    1,888
    Threads
    176
    Credits
    0
    Thanked
    271

    Default

    Quote saifullah878 said: View Post
    ماشاءاللہ
    عبدالباسط بھائی کیا نائس شئیرنگ
    اللہ مسلمان بہنوں کو عمل کی توفیق دیں
    آمین
    آمین۔۔
    شکریہ آپ نے حوصلہ افزائی کی۔۔

  9. #9
    Basit-king's Avatar
    Basit-king is offline Senior Member
    Last Online
    24th July 2013 @ 02:48 AM
    Join Date
    20 Dec 2010
    Location
    SARGODHA
    Gender
    Male
    Posts
    1,888
    Threads
    176
    Credits
    0
    Thanked
    271

    Default

    Quote fast_ismail said: View Post
    و علیکم السلام رحمتہ اللہ و برکاتہ
    اچھا آرٹکل ہے جناب
    بہت محنت سے لکھا ہے
    الفاظ کم و پیش ٹھیک ہیں
    شکریہ شیر کرنے کا
    بھائی پسند کرنے کا شکریہ۔۔۔۔

  10. #10
    Basit-king's Avatar
    Basit-king is offline Senior Member
    Last Online
    24th July 2013 @ 02:48 AM
    Join Date
    20 Dec 2010
    Location
    SARGODHA
    Gender
    Male
    Posts
    1,888
    Threads
    176
    Credits
    0
    Thanked
    271

    Default

    Quote sufyan81 said: View Post
    بہت ہی عمدہ شیئرنگ
    اگر کوئی عمل کرنا چاہے تو یہی ایک مضمون کافی ہے
    اور جس کو نہیں کرنا اس کے لئے تو پھرررر
    جی بھائی سفیان آپ نے درست کہا۔۔
    پسند کرنے کا شکریہ۔۔۔

  11. #11
    Basit-king's Avatar
    Basit-king is offline Senior Member
    Last Online
    24th July 2013 @ 02:48 AM
    Join Date
    20 Dec 2010
    Location
    SARGODHA
    Gender
    Male
    Posts
    1,888
    Threads
    176
    Credits
    0
    Thanked
    271

    Default

    Quote ~I*Am*Hummad~ said: View Post
    جزاک اللہ بھائی جان۔
    کیا سنہرے الفاظ ہیں۔
    قرآن و حدیث سے سمجھانے کی کوشش کی ہے۔
    کیا عمدہ انداز بیاں ہے۔ ایک اہم موضوع کو اس خوبصورتی سے سب کے سامنے کھول کے بیان کر ڈالا۔
    اللہ پاک ہماری مسلمان بہنو ں کو اور بھائیوں کو بھی اپنی زندگی اس طرح گزارنے کی توفیق عطا فرما دے، جس طرح اللہ ہم سے چاہتا ہے۔ آمین۔
    شکریہ بھائی حماد آپ نے پسند کیا،،۔
    کافی محنت لگی اس موضوع کو مُکمل کرنےمیں۔۔۔

  12. #12
    Basit-king's Avatar
    Basit-king is offline Senior Member
    Last Online
    24th July 2013 @ 02:48 AM
    Join Date
    20 Dec 2010
    Location
    SARGODHA
    Gender
    Male
    Posts
    1,888
    Threads
    176
    Credits
    0
    Thanked
    271

    Default

    Quote sahirkhan123 said: View Post
    سبحان اللہ بھائی۔
    آپ نے کافی اچھے انداز سے سمجھایا۔
    اللہ تعالٰی آپکو اسکا اجر عطا فر مائے۔
    اور ہم سب مسلمان دوستو ں کو اسلام کے پاک صاف و سلامتی کی راہ پر ثابت قدم رہنے کی توفیق عطا فر مائے ۔
    اتنی اہم شیرئنگ کی تعاریف کرنے کے لئے الفاظ نہیں ہیں۔
    بہت بپت شکریہ بھائی جان۔
    بھائی آپ کاشکریہ آپ نے وقت دیا۔۔
    اتنی پیاری دعا کےلیے شکریہ۔۔۔

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. اسلام تلوار سے نہیں پھیل
    By imran sdk in forum General Discussion
    Replies: 2
    Last Post: 30th June 2019, 10:11 PM
  2. سپائیڈر گروپ کا نیا نشانہ
    By imran sdk in forum Halat-e-Hazra
    Replies: 4
    Last Post: 29th January 2013, 09:25 PM
  3. Replies: 7
    Last Post: 29th October 2009, 03:19 PM
  4. شراب کے نقصانات
    By Real_Light in forum Baat cheet
    Replies: 6
    Last Post: 10th June 2007, 11:51 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •