Page 2 of 2 FirstFirst 12
Results 13 to 14 of 14

Thread: ~~~~~***مسلماں بہن کے نام۔۔۔***~~~~~

  1. #13
    Daudiqbal is offline Senior Member+
    Last Online
    7th May 2020 @ 11:41 AM
    Join Date
    20 Jun 2019
    Gender
    Male
    Posts
    212
    Threads
    1
    Credits
    1,347
    Thanked
    2

    Default

    Zabrdst

  2. #14
    Join Date
    16 Aug 2009
    Location
    Makkah , Saudia
    Gender
    Male
    Posts
    29,912
    Threads
    482
    Credits
    148,899
    Thanked
    970

    Default

    Quote Basit-king said: View Post


    اُمید ہے تمام آئی ٹی ڈی ممبرز ایمان اور صحت کی اچھی حالت میں ہوں گے۔۔
    تمام ممبرز سے پُرزور اپیل ہے کہ میری محنت کو پورا پڑھیں۔۔
    اگر کہیں سے غلطی ہوئی ہو تو گزارش ہے کہ درگزر کیجیے گا۔۔

    مسلمان بہن کے نام:
    -------------------------
    اے بہن جس کا دل ایمان کی روشنی سے منور ہے۔ جسے اللہ اور اس کے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہے۔۔ جسے اللہ نے عقل ، حیا اور پاکیزگی جیسے پیاری پیاری نعمتوں سے نوازا ہے ۔۔ آپ وہ خاتون ہیں جو اللہ کے لئے رکوع کرتی ہیں اور اللہ کے لیے سجدہ کرتی ہیں اور اللہ کے لیے ساری عبادات کرتی ہیں ۔

    آپ مسلمان ہیں ۔ مومنہ ہیں ۔۔ پاک دامن اور عفیفہ ہیں ۔۔ آپ ہی وہ خوش نصیب ہیں جس کے لیے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں کو وصیت کی تھی کہ میں تمہیں عورتوں سے بھلائی کرنے کی وصیت کرتا ہوں ۔۔۔ آپ وہ ذات ہیں جس کا بیوی ، بہن ، بیٹی اور ماں کی شکل میں مردوں کی زندگی میں بہت بڑا حصہ ہے۔۔

    مجھے ایک سوال کرنے کی اجازت دیجئے؟
    کیا آپ جیسی اچھی صفات کی حامل عورت کے لائق ہے کہ
    وہ نامحرموں کے سامنے بے پردہ پھرے؟
    ان کے سامنے خوشبو لگائے؟
    میک اپ کرکے نکلے ؟
    چھوٹا اور تنگ گاؤن پہن کر پھرے؟
    یا چھوٹی سی چادر سے پردہ کرے؟؟

    کیا ایسی صفات کی حامل عورت کی شان میں ہے کہ وہ چھوٹی قمیض پہنے؟
    تنگ پاجامہ پہنے ؟
    پینٹ شرٹ پہنے؟
    یا مردوں کو فتنے میں ڈالنے کے لیے باریک نقاب پہنے؟
    یا بازاروں میں آوارہ پھرے اور غیروں سے ہنس ہنس کر باتیں کرے ؟
    یا وہاں اپنی دوستوں کے ساتھ اونچی آواز میں باتیں کرے اور قہقہے لگائے؟

    نہیں نہیں اللہ کی قسم ہرگز نہیں !! آپ جسی اچھی اچھی اچھی صفات والی عورت کے شایان شان نہیں کہ وہ حرام کام کرے۔۔۔

    اے میری مومنہ بہن ۔۔۔!
    یہ جان لو کہ اللہ آپ کو دیکھ رہا ہے اور ہر جگہ ہر وقت آپ اس کی نظروں میں ہوتی ہیں ۔۔۔۔!!
    کیا آپ چاہتی ہو کہ وہ آپ کو ایسے کام کرتے ہوئے دیکھے جن کاموں سے اس نے یا اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو منع کیا ہو؟ کیا اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے آپ کے نبی پر یہ آیات نازل کر کے آپ پر حجاب فرض نہیں کیا؟
    يا أيها النبي قل لأزواجك وبناتك ونساء المؤمنين يدنين عليهن من جلابيبهن
    الاحزاب ۔ 59
    ترجمہ: "اے نبی اپنی بیویوں اور صاحب زادیوں اور مسلمانوں کی عورتوں سے فرمادیجئے کہ وہ اپنے اوپر اپنی چادریں لٹکا لیا کریں۔"

    کیا پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں فرمایا کہ "جو عورت خوشبو لگا کر کسی کے پاس سے گزرے وہ زانیہ ہے"۔
    (ترمذی ، کتاب الادب ، 2786)

    اے میری مسلمان بہن ۔۔۔!
    کیا آپ کو اس بات پر یقین ہے کہ آپ جو کچھ کرتی ہیں ، چاہے چھوٹا عمل ہو یا بڑا ۔۔۔ اللہ کے پاس ریکارڈ ہو رہا ہے۔ اگر آپ کوئی نیکی کریں گی تو وہ نیکی ریکارڈ ہوگی اور اگر کوئی برائی کریں گی تو برائی ہی ریکارڈ ہوگی۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا :
    يعلم خائنة الأعين وما تخفي الصدور
    المومن (غافر) : 19
    بےشک اللہ تعالی نظروں کی خیانت کو بھی جانتا ہے اور ان باتوں کو بھی جو سینوں نے چھپا رکھی ہیں۔

    اے بہنا !
    کیا آپ اس بات پر راضی ہیں کہ شیطان آپ کو مسلمانوں کے خلاف استعمال کرے؟
    کیا یہ بات آپ کو غم میں مبتلا نہیں کرتی کہ آپ کو مسلمانوں کے خلاف کافروں کی تدبیروں میں سے ایک تدبیر بنا لیا جائے؟
    ہاں !! کیا آپ نے اس کافر کی بات نہیں سنی جب وہ کہتا ہے کہ مسلمانوں کے لیے ایک سجی دھجی عورت ہزار جنگجو کافروں سے بھی زیادہ سخت ہوتی ہے؟؟

    اے بہن !
    کیا آپ اس بات پر راضی ہیں کہ آپ کی وجہ سے آپ کا مسلمان بھائی فتنہ میں پڑ جائے اور اللہ کی نافرمانی کرے؟؟
    کیا آپ اس بات سے راضی ہیں کہ آپ کی وجہ سے ایک مسلمان اللہ کے غضب کا شکار ہو اور آگ میں ڈالا جائے؟؟

    پیاری بہنا !
    اللہ عز و جل نے آپ کو صحت ، خوبصورتی ، عقل اور اس طرح کی کئی دوسری چیزیں دے کر بہت بڑا احسان کیا ہے۔ کیا آپ اس بات سے نہیں ڈرتیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کے گناہوں کی وجہ سے ان نعمتوں میں سے کوئی نعمت چھین لے ؟؟

    اے پاک دامن بہن ۔۔۔۔!
    قبر یا تو جنت کے محلوں میں سے ایک محل ہے یا آگ کے انگاروں میں سے ایک انگارا؟
    آپ اپنی قبر کا حال کیا چاہتی ہیں؟
    کیا آپ چاہتی ہیں کہ آپ کی قبر روشنیوں سے بھری ہوئی ہو؟
    کیا آپ چاہتی ہیں کہ وہ کھلی اور وسیع ہو؟
    کیا آپ چاہتی ہیں کہ وہاں آپ کو آرام ملے؟؟
    جنت آپ کے سامنے پیش کی جا رہی ہے ، کیا آپ اس میں داخل ہونا چاہتی ہیں؟

    او بہنا ۔۔۔ !
    حیران مت ہو ! ایسے بھی لوگ ہیں جو تکبر کرتے ہیں اور جنت میں داخلے کی پیشکش کو ٹھکرا دیتے ہیں۔ کیا آپ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام نہیں سنا کہ :
    میری تمام امت جنت میں جائے گی سوائے اس کے جس نے انکار کیا۔
    پوچھا گیا : ایسا کون بدبخت ہے جو انکار کرے گا؟
    فرمایا : جس نے میری اطاعت کی ، جنت میں داخل ہو گیا اور جس نے میری نافرمانی کی اس نے (جنت میں داخلے سے) انکار کیا۔
    (بخاری)

    اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانیوں میں سے ایک بہت بڑی نا فرمانی حجاب شرعی کو اختیار نہ کرنا ہے۔

    آپ کے لیے حجاب شرعی کی چند شروط پیش کی جارہی ہیں تاکہ اس گناہ اور معصیت کو چھوڑ دیں اور یہ شروط آپ کے لیے جنت کے راستوں میں سے ایک راستہ ہے۔
    آپ کی چادر یا برقع پورے جسم (پاؤں اور چہرے سمیت) کو ڈھانپے۔
    چادر یا برقع بذات خود زینت نہ ہو۔(اس پر کڑھائی نہ ہوئی ہو ، نہ ہی رنگ اور موتی لگے ہوئے ہوں)۔
    چادر یا برقع موٹا ہو یعنی باریک نہ ہو کہ اس سے آپ کے کپڑے نظر آئیں۔
    چادر یا برقع کشادہ کھلا ہو ، تنگ نہ ہو۔
    اس چادر یا برقع پر خوشبو پرفیوم وغیرہ نہ لگی ہوئی ہو۔
    یہ چادر یا برقع مردوں سے مشابہ نہ ہو۔
    اس چادر یا برقع سے لوگوں کے درمیان شہرت مقصود نہ ہو۔
    اور آخری بات ۔۔
    وہ عورت عقل مند کیسے ہوسکتی ہے جس نے جنت کو اپنی خواہشات کے بدلے میں بیچ دیا؟؟

    اے پیاری بہن ۔۔۔!
    کیا آپ اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان بھول چکی ہیں کہ:
    فمن زحزح عن النار وأدخل الجنة فقد فاز وما الحياة الدنيا إلا متاع الغرور
    (آل عمران 185)
    "پس جو شخص آگ سے ہٹا دیا گیا اور جنت میں داخل کردیا گیا بے شک وہ کامیاب ہوگیا اور دنیا کی زندگی تو صرف دھوکے کا سامان ہے۔"


    تمام ممبران کا شکریہ جنہوں نے قیمتی وقت دیا۔۔

    یا الله پاک ہمیں عمل کی توفیق دے، ہماری شرم و حیا قائم رکھ اور ہمیں ایک ایسی نیک بیٹی، بہن، بیوی اور ماں بننے کا شرف عطا فرما
    جس سے تو اور تیرا حبیب صلی اللہ علیہ وسلم راضی ہوں .
    آمین ثم آمین
    Attachment 342606
    جزاک اللہ خیر

Page 2 of 2 FirstFirst 12

Similar Threads

  1. اسلام تلوار سے نہیں پھیل
    By imran sdk in forum General Discussion
    Replies: 2
    Last Post: 30th June 2019, 10:11 PM
  2. سپائیڈر گروپ کا نیا نشانہ
    By imran sdk in forum Halat-e-Hazra
    Replies: 4
    Last Post: 29th January 2013, 09:25 PM
  3. Replies: 7
    Last Post: 29th October 2009, 03:19 PM
  4. شراب کے نقصانات
    By Real_Light in forum Baat cheet
    Replies: 6
    Last Post: 10th June 2007, 11:51 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •