سب سے پہلے تو میگزین شائع کرنے پر میگزین ٹیم کو بہت بہت مبارکباد !!!!!؛
پہلے بات کرتے ہیں ڈیزائننگ کی، جو ہمیشہ کی طرح توقیر برادر نے
ماشااللہ تعالیٰ بہت خوبی سے کی۔ دلکش ڈیزائن نے میگزین کا لطف دوبالا کر دیا۔
اب آتے ہیں مواد کی طرف، حمد و نعت کے بہترین ہونے میں تو کوئی شک نہیں ہوتا۔
مفتی فضل صاحب کا مضمون ہمیشہ کی طرح بہت مفید اور معلوماتی تھا۔
محترم عالمگیر صاحب نے ایک بہت ہی مفید سافٹ وئیر آفس فکس کا بہت عمدہ ریویو پیش کیا۔
خرم فاروق صاحب کا انگریزی ۔ اردو ڈکشنری ایک بہت ہی شاندار آرٹیکل تھا، سکرین شاٹس تھوڑے سے غیر واضح تھے لیکن سافٹ وئیر کی اہمیت اپنی جگہ مسلم ہے۔
اور پھر محترم حماد صاحب کا خبرنامہ تھا۔ جس کو پڑھتے ہوئے اپنی ہنسی روکنا ناممکن ہی تھا، یقیناً یہ ایک بہت اچھی تحریر تھی۔
اور آخر میں، میں محترم شہزاد اقبال بھائی کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ جنہوں نے اپنی مصروفیات کے باوجود اس مشکل کام کو سر انجام دیا، ہر چند کہ اس کام کو مشکل بنانے میں بجلی نے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔
مجموعی طور پر ایک بہترین میگزین تھا، جس کے لیے میگزین ٹیم کو مبارکباد اور ان کا بہت بہت شکریہ
Bookmarks