Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 13

Thread: مدرسہ میں داخلہ کیلئے عجیب امتحان

  1. #1
    Ladla Student's Avatar
    Ladla Student is offline Senior Member+
    Last Online
    11th December 2018 @ 08:54 PM
    Join Date
    14 Nov 2008
    Location
    Islamabad
    Gender
    Male
    Posts
    1,922
    Threads
    332
    Credits
    139
    Thanked
    369

    Default مدرسہ میں داخلہ کیلئے عجیب امتحان

    ایک بزرگ جن کا ایک رسالہ ماہنامہ بنام ’’وارث‘‘ نکلتا تھا‘ یہ حضرت معلم قرآن اور کاتب قرآن اور حافظ قرآن بھی تھے (کیلیانوالے) گاؤں کا نام میں نے تفہیم القرآن‘ میں ان کا نام بحیثیت کاتب پڑھا تھا اب تو کمپیوٹر کا زمانہ آگیا کاتب حضرات تو اب تقریباً ختم ہوچکے ہیں ان کا ماہنامہ مذہبی تھا‘ بڑے بزرگ اور عالم وفاضل ہستی تھے‘ مرحوم گاؤں کے صاحب حیثیت زمیندار تھے مگر انتہائی مہربان اور شفیق تمام طالب علموں کا پوری طرح خیال رکھتے تھے اس گاؤں میں بہت بڑ ی وسیع مسجد تھی جو کہ ان ہی کی زمینوں میں بنی ہوئی تھی۔ تمام طالب علم اسی مسجد میں رہائش پذیر تھے دور دور سے طالب علم علم کی پیاس بجھانے کیلئے آتے تھے اس مسجد کے ہاسٹل سے پیوستہ ایک بہت بڑا ہال بھی تھا اس ہال میں یہ بزرگ بنفس نفیس خود بچوں کو ناظرہ قرآن حفظ کرانے میں مصروف رہتے تھے (ان معروف بزرگ کا نام نامی سید وارث علی شاہ تھا) ان صاحب کے بارے میں مشہور تھا کہ جو بچے ان کے والدین بھائی چچا یا کوئی بھی شخص اس بچے کو لیکر آتا تو محترم بزرگ ا ن سے یہ بچہ اپنے مدرسہ میں داخلہ اس شرط پر لیتے تھے کہ تین دنوں کے بعد آپ تشریف لائیں یا تو اس بچہ کو آپ واپس لے جائیں گے یا مدرسہ میں داخلہ مل جائیگا لیکن واپسی والے بچے کے داخلہ کیلئے آپ اصرار نہیں کریں گے آپ ہمیں مجبور یا سفارش بھی نہیں کرائینگے اب جب تین دنوں کے بعد جب بچے کا سر پرست آتا تو یا تو اسے اداس ہوکر اپنے بچے کو واپس لے جانا پڑتا یا خوشی خوشی شرینی بانٹتا واپس ہوتا اب آپ حیران ہونگے کہ مہتمم مدرسہ کا کیا امتحان ہوتا تھا کہ جس میں بچہ فیل ہوکر واپس گھر لوٹتا اور جن بچوں کو رکھ لیا جاتا تھا تو کیوں؟ اس ہال کمرے میں ایک خاص جگہ تھی جہاں نئے آنے والے بچہ کو بٹھایا جاتا تھا اور اس بچے کوقاعدہ بغدادی دیا جاتا اور الف ب ت ث پڑھا کر بیٹھنے کیلئے اسی مخصوص جگہ پر بٹھایا جاتا اور اسے پوری تفصیل سے بتایا جاتا کہ جب میں آپ کو آپ کا نام لیکر بلاؤں تو آپ نے فوراً بغیر کسی سستی وکاہلی کے فوراً اٹھ کر میرے پاس آنا ہے بیٹھنے سے پہلے اب اس جگہ کو اچھی طرح دیکھ لو۔ ہاں اب جاکر بیٹھ جاؤ اور میں نے جو پڑھایا ہے اسے یاد کرو۔ بچہ جاکر اپنی جگہ بیٹھ جاتا ہے ایک دن دوسرا دن اور تیسرے دن سرپرست نے آنا ہے تیسرے دن اس بچے کی واپسی یا داخلہ پکا ہونے کا دن ہے۔
    قارئین! آپ کو شاید معلوم نہیں کہ استاد محترم کا کیا پیمانہ تھا جس سے بچہ پاس یا فیل ہوجاتا تھا۔ آئیے! آپ کے علم میں وہ پیمانہ لائیں ‘نئی جگہ جب کوئی جاتا ہے تو پوری توجہ سے گردو پیش کا اور اوپر نیچے کامعائنہ کرنا چاہیے جس مخصوص جگہ پر وہ بچہ بیٹھنے کیلئے جاتا ہے اور بیٹھ جاتا ہے تو اس کے قد سے ایک یا ڈیڑھ فٹ کی اونچائی پر دیوار سے ایک تختہ باہر کو نکلا ہوتا ہے جب اسے آواز آتی ہے تو وہ طالب علم جب اٹھتا ہے تو اس کا سر لامحالہ اس تختے سے ٹکراتا ہے اور ٹکرانا بھی چاہیے اب ان بچوں میں تین قسم کے بچے ہوتے ہیں ایک وہ بچے جب وہ بیٹھنے کیلئے جاتے ہیں تو ایک مخصوص جگہ کے معائنہ کے دوران جب تختہ دیوار دیکھتا ہے تو اس کے حاضر دماغ ہونے کا یہ ثبوت ہے جب اسے پکارا جائے تو اپنے سر کو بچا کر اٹھتا ہے اور جب تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد بلایا جائے تو اس بچے کو فرسٹ کلاس سوفیصد نمبر دیکر پہلے ہی بالکل اپنے پاس بٹھالیتا ہے۔ بچے جو ایک دفعہ سر پر تختہ لگنے سے پھر دوبارہ تختے سے بچ کر اٹھتے تھے یا ایک یادو دن بعد ان کی سمجھ میں آجاتا ہے کہ بے توجہی سے سر پر ضرب لگتی ہے۔ تیسرے نمبر پر وہ بچے جو کہ مسلسل تختہ لگنے کے باوجود بھی نہیں سمجھتے تو اس سے معلوم ہوا کہ وہ بچے غیرحاضر (دماغی کمزوری) ہیں لہٰذا انہیں داخلہ نہیں ملتا اور دوسرے سال کیلئے انہیں کہا جاتا ہے جو بچے لائق ترین اور حاضر دماغ ہوتے ہیں وہ خود ہی سب کچھ سیکھ لیتے ہیں۔ اللہ مہربان ہمارے ذہنوں کو اپنی حفظ وامان میں رکھے۔

  2. #2
    Aiesh is offline Senior Member+
    Last Online
    29th April 2016 @ 06:36 PM
    Join Date
    22 Apr 2012
    Location
    Earth
    Gender
    Female
    Posts
    65
    Threads
    10
    Credits
    0
    Thanked
    8

    Default

    what a logic...

  3. #3
    Tasadduq66's Avatar
    Tasadduq66 is offline Advance Member
    Last Online
    17th February 2024 @ 08:07 PM
    Join Date
    30 Mar 2012
    Location
    IT DUNYA . COM
    Age
    39
    Gender
    Male
    Posts
    1,510
    Threads
    2
    Credits
    662
    Thanked
    78

    Default

    Very nice janab.

  4. #4
    Ladla Student's Avatar
    Ladla Student is offline Senior Member+
    Last Online
    11th December 2018 @ 08:54 PM
    Join Date
    14 Nov 2008
    Location
    Islamabad
    Gender
    Male
    Posts
    1,922
    Threads
    332
    Credits
    139
    Thanked
    369

    Default


  5. #5
    Decent_Eye is offline Member
    Last Online
    19th June 2013 @ 09:07 AM
    Join Date
    28 May 2012
    Gender
    Female
    Posts
    4,951
    Threads
    130
    Thanked
    690

    Default

    wah kia traiqa tha imtehaan ka
    bhot achi shearing

    jazakAllah

  6. #6
    rimjhim's Avatar
    rimjhim is offline Senior Member+
    Last Online
    11th January 2023 @ 07:16 PM
    Join Date
    05 Feb 2009
    Posts
    461
    Threads
    8
    Credits
    161
    Thanked
    31

    Default


  7. #7
    khan_sahil is offline Senior Member+
    Last Online
    4th January 2015 @ 12:17 PM
    Join Date
    19 Apr 2009
    Location
    Aap k dil mein
    Age
    39
    Posts
    216
    Threads
    7
    Credits
    0
    Thanked
    13

    Default

    Bahot khoob!!!

  8. #8
    Ladla Student's Avatar
    Ladla Student is offline Senior Member+
    Last Online
    11th December 2018 @ 08:54 PM
    Join Date
    14 Nov 2008
    Location
    Islamabad
    Gender
    Male
    Posts
    1,922
    Threads
    332
    Credits
    139
    Thanked
    369

    Default


  9. #9
    accipiterhab is offline Junior Member
    Last Online
    2nd February 2023 @ 06:42 PM
    Join Date
    22 Jun 2012
    Age
    33
    Gender
    Male
    Posts
    21
    Threads
    1
    Credits
    1,190
    Thanked: 1

    Default

    wah g wah maza agiya bhai g

  10. #10
    jogibaba's Avatar
    jogibaba is offline Senior Member+
    Last Online
    23rd February 2016 @ 05:48 PM
    Join Date
    09 Dec 2011
    Location
    Jungle
    Gender
    Male
    Posts
    468
    Threads
    61
    Credits
    0
    Thanked
    71

    Default


  11. #11
    gefriendge is offline Senior Member+
    Last Online
    14th February 2013 @ 01:02 AM
    Join Date
    27 Sep 2012
    Gender
    Male
    Posts
    303
    Threads
    1
    Credits
    0
    Thanked
    8

    Default

    Thanks for Sharing
    Keep Going

  12. #12
    Ladla Student's Avatar
    Ladla Student is offline Senior Member+
    Last Online
    11th December 2018 @ 08:54 PM
    Join Date
    14 Nov 2008
    Location
    Islamabad
    Gender
    Male
    Posts
    1,922
    Threads
    332
    Credits
    139
    Thanked
    369

    Default


Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. Replies: 21
    Last Post: 10th February 2016, 11:45 AM
  2. Replies: 4
    Last Post: 7th October 2014, 12:52 PM
  3. نام محمد صلی اللہ علیہ وسلم مقبولیت
    By imran sdk in forum General Discussion
    Replies: 15
    Last Post: 17th August 2014, 12:20 PM
  4. Suicide Bombers
    By NAVEED BHATTI in forum General Knowledge
    Replies: 7
    Last Post: 30th May 2011, 05:39 PM
  5. شعبان کا مہینہ (complete topic)
    By ALLAH'S SLAVE in forum Islam
    Replies: 3
    Last Post: 19th August 2007, 01:43 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •