قیمتی چیز کو جیسے سمبھال کر رکھا جاتا ہے سوچا جاتا ہے ۔۔۔ حفاظت کی جاتی ہے ۔۔۔۔ ووٹ بھی بہت قیمتی ہے اس کا استعمال بھی بہت ضروری ہے ۔۔۔ اور صحیح چناو اس سے بڑا فرض ہے ۔۔۔ اگر نہیں دیا تو ایک امانت ضائع اور اگر بغیر سوچے سمجھے دیا تو... تو پھر آپ کا ووٹ کسی غیر مستحق کوجا سکتا ہے ۔۔۔ اور پانچ سال کے لیے پھرمصیبت ۔۔۔ موجودہ حکومت کی صورت میں ۔۔۔۔ پھروہی شدید گرمی نہ پانی نہ بجلی اور اوپر سے وہی مجرم لوگ۔۔۔۔۔ تو سوچو اپنے مستقبل کے لیے اپنے بچوں کے لیے ۔۔۔۔ یہی وقت ہے اچھے برے کی پہچان کا
جی ہاں
واقعی ووٹ ایک بہت قیمتی چیز ہے قیمتی ہونے کیساتھ ساتھ یہ ایک عظیم امانت بھی ہے لہذا یہ اسی کو دیا جائے جو اس کا حق دار ہے
انسان اپنے اہم امور میں مشورے کرتا ہے اور پھر اچھے مشورہ پر عمل کرتا ہے تو آج کل اس ووٹ سے اہم امر اور کونسا ہوگا
لہذا میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ ووٹ ضرور دیجئے ووٹ کو ضائع نہ کیجئے لیکن ووٹ دینے سے پہلے استخارہ ضرور کیجئے گا جی ہاں !اپنے اللہ تعالی سے اس اہم امانت کے بارے میں مشورہ کیجئے ۔کہ اے اللہ تو خوب جانتا ہے کہ کون اس ووٹ کا مستحق ہے اپنے فضل و کرم سے ہم پر بھی ظاہر فرما دے تاکہ ہمارا ووٹ صرف اور صرف اچھے اور مستحق بندے تک ہی پہنچے
استخارہ کی فضیلت کا اندازہ اس بات سے باآسانی لگایا جا سکتا ہے کہ اسکے ذریعے بندہ اپنے پروردگار سے کسی کام میں رہنمائی حاصل کرنے کا سوال کرتا ہے اور اس کام میں بہتری اور انجام خیر کی استدعا کرتا ہے
Bookmarks