السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
دوستو! اگر کسی سرکاری ادارے میں سینئیر ممبر اور جونئیر ممبر ایک ہی جیسی پوسٹ پر براجمان ہوں۔ تو عام طور پر ایک کی عمر زیادہ ہوتی ہے۔ اور ایک کی کم ہوتی ہے۔۔ جس کی عمر زیادہ ہوتی ہے، اُس نے جلد یا بدیر ریٹائر بھی پہلے ہی ہو جانا ہوتا ہے۔
دوستو! میں معصوم بچہ بھی ابھی کچھ دن پہلے ایک ادارے کی ایک پوسٹ پر بھرتی ہوا تھا۔۔۔۔ اُس ادارے کی اُس ہی طرح کی ایک اور پوسٹ پر شیخ توقیر المعروف ریساں والے سرکار پہلے سے ہی براجمان تھے۔۔۔ ۔۔۔ میری ابتدائی سیلری بارہ ہزار روپے لگی تھی۔۔۔۔ اتنی ہی سیلری شیخ توقیر بھائی کی بھی تھی پہلے سے ہی۔۔۔ لیکن آج میں آپ کو یہ بتاتے ہوئے فخر محسوس کر رہا ہوں کہ شیخ توقیر المعروف ریساں والی سرکار نے آج اُس پوسٹ پر اپنی سروس مکمل کر لی ہے۔۔۔ یہی وجہ ہے کہ اُن کی تنخواہ بارہ ہزار کی بجائے ، اب چھ ہزار کی پینشن میں تبدیل ہو گئی ہے۔۔۔ جب کہ میری تنخواہ بدستور بارہ ہزار ہی ہے۔
میری طرف سے شیخ توقیر کو چھ ہزار پوسٹس کی بہت بہت مبارک ہو۔
اللہ تعالیٰ ان کو دین و دنیا کی تمام تر کامیابیوں سے نوازے۔ آمین۔
Congratulations
Toqeer Sheikh
On 6000 Posts
فی امان اللہ
Bookmarks