Page 1 of 2 12 LastLast
Results 1 to 12 of 16

Thread: اسماء بہن کے قبول اسلام کی کہانی

  1. #1
    squarened is offline Advance Member
    Last Online
    30th June 2017 @ 04:42 PM
    Join Date
    10 Sep 2011
    Location
    Khi.
    Gender
    Female
    Posts
    317
    Threads
    28
    Credits
    23
    Thanked
    71

    Default اسماء بہن کے قبول اسلام کی کہانی

    اسما : السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
    سابق ہاکی کھلاڑی عفیفہ : وعلیکم السلام

    س: ابی(مولاناکلیم صاحب) نے ہمیں بتایاتھاکہ ہندوستان کی ایک ہاکی کھلاڑی آرہی ہیں تو ہم سوچ رہے تھے کہ آپ ہاکی کی ڈریس میں آئیں گی، مگر آپ ماشاء اللہ برقع میں ملبوس، اور دستانے پہن کر مکمل پردہ میں ہیں، آپ اپنے گھرسے برقع اوڑھ کر کیسے آئی ہیں؟
    ج:میں الحمد للہ پچھلے دو ماہ سے سوفیصد شرعی پردہ میں رہتی ہوں۔

    س: ابھی آپ کے گھر میں تو کوئی مسلمان نہیں ہوا؟
    ج: جی میرے گھرمیں ابھی میرے علاوہ کوئی مسلمان نہیں ہے مگر اس کے باوجود میں الحمد للہ کوشش کرتی ہوں کہ میں اگرچہ گھر میں اکیلی مسلمان ہوں مگر میں آدھی مسلمان تو نہ بنوں، آدھی اِدھر، آدھر اُدھر، یہ تو نہ ہونا چاہئے۔

    س: آپ کو ہاکی کھیلنے کاشوق کیسے ہوا، یہ تو بالکل مردوں کا کھیل ہے؟
    ج: اصل میں، میں ہریانہ کے سونی پت ضلع کے ایک گاؤں کی رہنے والی ہوں ہمارے گھرمیں سبھی مرد پڑھے لکھے ہیں اور اکثر کبڈی کھیلتے رہتے ہیں، میں نے اسکول میں داخلہ لیاشروع سے کلاس میں ٹاپ کرتی رہی، سی بی ایس ای بورڈ میں میری ہائی اسکول میں گیارہویں پوزیشن رہی، مجھے شروع سے مردوں سے آگے نکلنے کاشوق تھا، اس کے لئے میں نے اسکول میں ہاکی کھیلنا شروع کی، پہلے ضلع میں نویں کلاس میں سلیکشن ہوا،پھر ہائی اسکول میں ہریانہ اسٹیٹ کے لئے لڑکیوں کی ٹیم میں میرا سلیکشن ہوگیا، بارہویں کلاس میں بھی میں نے اسکول ٹاپ کیا اور سی بی ایس ای بورڈ میں میرا نمبر اٹھارہواں رہا، اسی سال میں انڈیا ٹیم میں سلیکٹ ہوگئی، عورتوں کے ایشیا کپ میں بھی کھیلی اور بہت سے ٹورنامنٹ میری کارکردگی کی وجہ سے جیتے گئے، اصل میں ہاکی میں بھی سب سے زیادہ ایکٹیو رول اسما باجی! سنڈر فارورڈ کھلاڑی کاہوتاہے، یعنی سب سے آگے درمیان میں کھیلنے والے کھلاڑی کا، میں ہمیشہ سنٹر فاروڈ میں کھیلتی رہی، اصل میں بس مردوں سے آگے بڑھنے کا جنون تھا، مگر روزانہ رات کو میرا جسم مجھ سے شکایت کرتاتھا، کہ یہ کھیل عورتوں کا نہیں ہے، مالک نے اپنی دنیا میں ہرایک کے لئے الگ کام دیاہے، ہاتھ پاؤں بالکل شل ہوجاتے تھے، مگر میرا جنون مجھے دوڑاتا تھااور اسپر کامیابی اور واہ واہ اپنے نیچر کے خلاف دوڑنے پر مجبور کرتی تھی۔

    س:اسلام قبول کرنے سے پہلے تو آپ کا نام پریتی(بدلاہوانام) تھا نہ ؟
    ج: حضرت نے میرا نام ابھی عفیفہ یعنی کچھ ماہ پہلے رکھاہے۔

    س: آپ کے والد کیا کرتے ہیں؟
    ج:وہ ایک اسکول چلاتے ہیں اس کے پرنسپل ہیں،وہ سی بی ایس ای بورڈ کا ایک اسکول چلاتے ہیں، میرے ایک بڑے بھائی اس میں پڑھاتے ہیں، میری بھابھی بھی پڑھاتی ہیں، وہ سب کھیل سے دل چسپی رکھتی ہیں، میری بھابھی بیڈمنٹن کی کھلاڑی ہیں۔

    س:ایسے آزاد ماحول میں زندگی گذارنے کے بعد ایسے پردہ میں رہناآپ کو کیسا لگتاہے؟
    ج: انسان اپنے نیچر سے کتنا دور ہوجائے، اور کتنے زمانہ تک دور رہے، جب اس کے نیچر کی طرف آنا ملتاہے، وہ کبھی اجنبیت محسوس نہیں کرے گا، وہ ہمیشہ فیل کرے گاکہ اپنے گھر لوٹ آیا، اللہ نے انسان کو بنایا، اور عورتوں کی نیچر بالکل الگ بنائی، بنانے والے نے عورت کا نیچر چھپنے اورپردہ میں رہنے کا بنایا،اسے سکون و چین لوگوں کی ہوس بھری نگاہ سے بچے رہنے میں ہی مل سکتاہے، اسلام دین فطرت ہے، جس کے سارے حکم انسانی نیچر سے میل کھاتے ہیں، مردوں کے لیے مردوں کے نیچر کی بات ،اور عورتوں کے لیے عورتوں کے نیچر کی بات۔

    س:آپ کی عمرکتنی ہے؟
    ج: میری تاریخ پیدائش ٦ جنوری ۱۹۸۸ء ہے، گویامیں بائیس سال کی ہونے والی ہوں۔

    س: مسلمان ہوئے کتنے دن ہوئے؟
    ج: ساڑھے چھے مہینے کے قریب ہوئے ہیں۔

    س: آپ کے گھر میں آپ کے اتنے بڑے فیصلے پر مخالفت نہیں ہوئی؟
    ج: ہوئی اور خواب ہوئی، مگر سب جانتے ہیں کہ عجیب دیوانی لڑکی ہے، جو فیصلہ کرلیتی ہے پھرتی نہیں، اس لیے شروع میں ذرا سختی کی، مگر جب اندازہ ہوگیاکہ میں دور تک جاسکتی ہوں تو سب موم ہوگئے۔

    س: آپ ہاکی اب بھی کھیلتی ہیں؟
    ج: نہیں! اب ہاکی میں نے چھوڑ دی ہے۔

    س: اس پرتو گھر والوں کو بہت ہی احساس ہواہوگا؟
    ج: ہاں ہوا،مگر میرا فیصلہ مجھے لینے کاحق تھامیں نے لیا،اور میں نے اپنے اللہ کا حکم سمجھ کرلیا، اب اللہ کے حکم کے آگے بندوں کی چاہت کیسے ٹھہر سکتی ہے۔

    س: آپ کے تیور تو گھر والوں کو بہت سخت لگتے ہوں گے؟
    ج: آدمی کو ڈھل مل نہیں ہونا چاہئے، اصل میں آدمی پہلے یہ فیلصہ کرے کہ میرا فیصلہ حق ہے کہ نہیں، اور اگر اس کا حق پر ہونا ثابت ہوجائے تو پہاڑ بھی سامنے سے ہٹ جاتے ہیں۔

    س: آپ کے اسلام میں آنے کا کیا چیز ذریعہ بنی؟
    ج: میں ہریانہ کے اس علاقہ کی رہنے والی ہوں جہاں کسی ہندو کا مسلمان ہونا تو دور کی بات ہے، ہمارے چاروں طرف کتنے مسلمان ہیں جو ہندو بنے ہوئے ہیں، خود ہمارے گاؤں میں بادی اور تیلیوں کے بیسوں گھر ہیں جو ہندو ہوگئے ہیں، مندر جاتے ہیں، ہولی دیوالی مناتے ہیں، لیکن مجھے اسلام کی طرف وہاں جاکر رغبت ہوئی جہاں جاکر خود مسلمان اسلام سے آزاد ہوجاتے ہیں۔

    س:کہاں اور کس طرح ذرا بتائیں ؟
    ج: میں ہاکی کھیلتی تھی تو بالکل آزاد ماحول میں رہتی تھی،آدھے سے کم کپڑوں میں ہندستانی روایات کا خیال بھی ختم ہوگیا تھا، ہمارے اکثر کوچ مرد رہے، ٹیم کے ساتھ مچھ مرد ساتھ رہتے ہیں، ایک دوسرے سے ملتے ہیں، ٹیم میں ایسی بھی لڑکیاں تھیں جو رات گذارنے بلکہ خواہشات پوری کرنے میں ذرہ برابر کوئی جھجک محسوس نہیں کرتی تھیں، میرے اللہ کا کرم تھاکہ مجھے اس نے اس حد تک نہ جانے دیا، گول کے بعد اور میچ جیت کر مردوں عورتوں کا گلے لگ جانا چمٹ جانا تو کوئی بات ہی نہیں تھی، میری ٹیم کے کوچ نے کئی دفعہ بے تکلفی میں میرے کسی شاٹ پر ٹانگوں میں کمرمیں چٹکیاں بھریں، میں نے اس پر نوٹس لیا،اور ان کو وارننگ دی، مگر ٹیم کی ساتھی لڑکیوں نے مجھے برا بھلا کہا، اتنی بات کو دوسری طرح لے رہی ہو، مگر میرے ضمیر پر بہت چوٹ لگی، ہماری ٹیم ایک ٹورنامنٹ کھیلنے ڈنمارک گئی، وہاں مجھے معلوم ہواکہ وہا ں کی ٹیم کی سنٹر فارورڈ کھلاڑی نے ایک پاکستانی لڑکے سے شادی کرکے اسلام قبول کرلیاہے،اور ہاکی کھیلنا چھوڑ دیاہے، لوگوں میں یہ بات مشہور تھی کہ اس نے شادی کے لیے اس لڑکے کی محبت میں اسلام قبول کیا ہے، مجھے یہ بات عجیب سی لگی، ہم جس ہوٹل میں رہتے تھے، اس کے قریب ایک پارک تھا، اس پارک سے ملا ہواان کا مکان تھا، میں صبح کو اس پارک میں تفریح کررہی تھی کہ ڈنمارک کی ایک کھلاڑی نے مجھے بتایاکہ وہ سامنے برٹنی کاگھرہے، جو ڈنمارک کی ہاکی کی مشہور کھلاڑی رہی ہے، اس نے اپنا نام اب سعدیہ رکھ لیا ہے اور گھر میں رہنے لگی ہے، مجھے اس سے ملنے کا شوق ہوا، میں ایک ساتھی کھلاڑی کے ساتھ اس کے گھر گئی، وہ اپنے شوہر کے ساتھ کہیں جانے والی تھی، بالکل موڑے، دستانے اور پورے برقع میں ملبوس، میں دیکھ کر حیرت میں رہ گئی، او رہم دونوں ہنسنے لگے، میں نے اپنا تعارف کرایا تو وہ مجھے پہچانتی تھی، وہ بولی میں نے تمہیں کھیلتے دیکھا ہے، سعیدہ نے کہاہمارے ایک سسرالی عزیز کا انتقال ہوگیا ہے، مجھے اس میں جانا ہے ورنہ میں آپ کے ساتھ کچھ باتیں کرتی، میں تمہارے کھیلنے کے انداز سے بہت متأثر رہی ہوں، ہاکی کھیل عورتوں کے نیچر سے میل نہیں کھاتا، میرا دل چاہتا ہے کہ تمہاری صلاحیتیں نیچر سے میل کھانے والے کامو ں میں لگیں، میں تم سے ہاکی چھڑوانا چاہتی ہوں، میں نے کہا آپ میرے کھیل کے انداز سے متأثر ہیں اور مجھ سے کھیل چھڑوانا چاہتی ہیں، اور میں آپ کا ہاکی چھوڑنا سن کر آپ سے ملنے آئی ہوں، کہ ایسی مشہور کھلاڑی ہوکر آپ نے کیوں ہاکی چھوڑ دی؟ میں آپ کو فیلڈ میں لانا چاہتی ہوں، سعدیہ نے کہا کہ اچھا آج رات کو ڈنر میرے ساتھ کرلو، میں نے کہا آج تو نہیں، کل ہوسکتا ہے، طے ہوگیا، میں ڈنر پر پہنچی، تو سعدیہ نے اپنے قبول اسلام کی روداد مجھے سنائی اور بتایاکہ میں نے شادی کے لیے اسلام قبول نہیں کیا بلکہ اپنی شرم اپنی عصمت کی عزت و حفاظت کے لیے اسلام قبول کیا ہے اور اسلام کے لیے شادی کی ہے۔ سعدیہ نہ صرف ایک مسلم خاتون تھی بلکہ اسلام کی بڑی داعیہ تھی، اس نے فون کرکے دو انگریز لڑکیوں کو اور ایک معمر خاتون کو بلایا، جو ان کے محلہ میں رہتی تھیں، اور سعدیہ کی دعوت پر مسلمان ہوگئی تھیں، وہ مجھے سب سے زیادہ اسلام کے پردہ کے حکم کی خیر بتاتی رہیں اور بہت اصرار کرکے مجھے برقع پہن کر باہر جاکر آنے کو کہا، میں نے برقع پہنا، ڈنمارک کے بالکل مخالف ماحول میں میں نے برقع پہن کر گلی کا چکر لگایا، مگر وہ برقع میرے دل میں اتر گیا، بیان نہیں کرسکتی کہ میں نے مذاق اڑانے یا زیادہ سے زیادہ اس کی خواہش کے لیے برقع پہنا تھا، مگر مجھے اپنا انسانی قد بہت بڑھا ہوا محسوس ہوا، اب مجھے اپنے کوچ کی بے شرمانہ شہوانی چٹکیوں سے گھن بھی آرہی تھی، میں نے برقع اتارا اور سعدیہ کو بتایاکہ مجھے واقعی برقع پہن کر بہت اچھا لگا،مگر آج کے ماحول میں جب برقع پر ویسٹرن حکومتوں میں پابندی لگائی جارہی ہے، برقع پہننا کیسے ممکن ہے؟ اور غیر مسلم کا برقع پہننا تو کسی طرح ممکن نہیں، وہ مجھے اسلام قبول کرنے کو کہتی رہیں اور بہت اصرار کرتی رہیں، میں نے معذرت کی کہ میں اس حال میں نہیں ہوں، ابھی مجھے دنیا کی نمبر ون ہاکی کی کھلاڑی بننا ہے، میرے سارے ارمانوں پر پانی پھرجائے گا،سعدیہ نے کہامجھے آپ کو ہاکی کی فیلڈ سے برقع میں لانا ہے، میں نے اپنے اللہ سے دعا بھی کی ہے اور بہت ضد کرکے دعا کی ہے، اس کے بعد ہم دس روز تک ڈنمارک میں رہے، وہ مجھے فون کرتی رہی، دو بار ہوٹل میں ملنے آئی، اور مجھے اسلام پر کتابیں دے کر گئی۔

    س: آپ نے وہ کتابیں پڑھیں؟
    ج: کہیں کہیں سے دیکھی ہیں۔

    س: اس کے بعد اسلام میں آنے کاکیاذریعہ بنا؟
    ج: میں انڈیا واپس آئی، ہمارے یہاں نریلاکے پاس ایک گاؤں کی ایک لڑکی (جس کے والد سن ۴۷ء میں ہندو ہوگئے تھے، اور بعد میں آپ کے والد مولانا کلیم صاحب کے ہاتھوں مسلمان ہوگئے تھے،ان کے مریدبھی تھے اور حج بھی کر آئے تھے) ہاکی کھیلتی تھی، دلی اسٹیٹ کی ہاکی ٹیم میں تھی اور انڈیاکی طرف سے سلیکشن کے بعد روس میں کھیلنے جانے والی تھی، مجھ سے مشورہ اور کھیل کے اندازمیں رہنمائی کے لیے میرے پاس آئی ، میں نے اس سے ڈنمارک کی مشہور کھلاڑی برٹنی کاذکرکیا،اس نے اپنے والد صاحب سے ساری بات بتائی، وہ اپنی لڑکے کے ساتھ مجھ سے ملنے آئے، اور مجھے حضرت کی کتاب ’’آپ کی امانت‘‘ اور ’’اسلام ایک پریچے‘‘ دی، آپ کی امانت چھوٹی سی کتاب تھی، برقع نے میرے دل میں جگہ بنالی تھی، اس کتاب نے برقع کے قانون کو میرے دل میں بٹھادیا، میں نے حضرت صاحب سے ملنی کی خواہش ظاہر کی، دوسرے روز حضرت کا پنجاب کاسفرتھا،اللہ کا کرناکہ بہال گڑھ ایک صاحب کے یہاں ہائی وے پر ملاقات طے ہوگئے اور حضرت نے دس پندرہ منٹ مجھ سے بات کرکے کلمہ پڑھنے کو کہا، اور انہو ں نے بتایاکہ میرا دل یہ کہتاہے کہ برٹنی نے اپنے اللہ سے آپ کو برقع میں لانے کی بات منوالی ہے، بہرحال میں نے کلمہ پڑھااور حضرت نے میرانام عفیفہ رکھا،اور کہا عفیفہ پاک دامن کو کہتے ہیں، چونکہ بائی نیچر آپ اندر سیپاکدامنی کوپسن دکرتی ہیں، میری بھانجی کا نام بھی عفیفہ ہے، میں آپ کانام عفیفہ ہی رکھتا ہوں۔

    س: اس کے بعد کیا ہوا؟
    ج:میں نے برٹنی کو فون کیا، او راس کو بتایا، وہ خوشی میں جھوم گئی، جب میں نے حضرت کا نام لیا تو انہو ں نے اپنے شوہر سے بات کرائی، ڈاکٹر اشرف ان کا نام ہے، انہوں نے بتایا کہ حضرت کی بہن کے یہاں رہنے والی ایک حرا کی شہادت اور اس کے چچا کے قبول اسلام کی کہانی سن کر ہمیں اللہ نے اسلام کی قدر سکھائی ہے، اور اسی کی وجہ سے میں نے برٹنی سے شادی کی ہے، یہ کہہ کر کہ اگر تم اسلام لے آتی ہو تو میں آپ سے شادی کے لئے تیار ہوں، میں نے اخبار میں ایڈ دیا، گزٹ میں نام بدلوایا، اپنی ہائی اسکول اور انٹر کی ڈگریو ں میں نام بدلوایا اور ہاکی سے ریٹائرمنٹ لے کر گھرپر اسٹڈی شروع کی۔


  2. #2
    Shehzad Iqbal's Avatar
    Shehzad Iqbal is offline Advance Member+
    Last Online
    26th November 2023 @ 06:28 PM
    Join Date
    16 Jan 2009
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    28,463
    Threads
    2271
    Credits
    11,705
    Thanked
    5385

    Default

    جزاک اللہ
    شئیر کرنے کا شکریہ
    ایک ایمان افروز واقعہ

  3. #3
    Decent_Eye is offline Member
    Last Online
    19th June 2013 @ 09:07 AM
    Join Date
    28 May 2012
    Gender
    Female
    Posts
    4,951
    Threads
    130
    Thanked
    690

    Default


  4. #4
    KING ABBAS is offline Member
    Last Online
    14th July 2012 @ 11:08 AM
    Join Date
    05 Jun 2012
    Location
    Chakwal
    Gender
    Male
    Posts
    1,803
    Threads
    151
    Thanked
    111

    Default


  5. #5
    waqasahmad1's Avatar
    waqasahmad1 is offline Advance Member
    Last Online
    14th May 2023 @ 11:51 PM
    Join Date
    27 Nov 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    8,021
    Threads
    280
    Credits
    73
    Thanked
    599

    Default

    جزاک اللہ
    شئیر کرنے کا شکریہ

  6. #6
    MHanif828's Avatar
    MHanif828 is offline Advance Member
    Last Online
    28th February 2020 @ 10:34 PM
    Join Date
    18 Mar 2012
    Location
    Dera Ghazi Khan
    Age
    32
    Gender
    Male
    Posts
    1,275
    Threads
    21
    Credits
    514
    Thanked
    54

    Default

    Jazak Allah

  7. #7
    PrInCeSsSsSs's Avatar
    PrInCeSsSsSs is offline Senior Member+
    Last Online
    22nd April 2015 @ 04:06 PM
    Join Date
    03 Aug 2012
    Location
    SssSshhh...
    Gender
    Female
    Posts
    1,623
    Threads
    110
    Credits
    0
    Thanked
    294

    Default

    hmm..............

  8. #8
    Meena Nawaz's Avatar
    Meena Nawaz is offline Senior Member+
    Last Online
    11th December 2013 @ 07:20 AM
    Join Date
    14 Nov 2011
    Gender
    Female
    Posts
    2,007
    Threads
    95
    Credits
    935
    Thanked
    156

    Default


  9. #9
    Fast_Ismail's Avatar
    Fast_Ismail is offline Advance Member
    Last Online
    5th August 2023 @ 05:03 AM
    Join Date
    19 Aug 2008
    Location
    Hyderabad India
    Age
    40
    Gender
    Male
    Posts
    3,005
    Threads
    257
    Credits
    1,366
    Thanked
    825

    Default

    سبحان اللہ
    بہت ہی بہترین اشتراکت ہے
    جزاک اللہ الکریم جل جلالہ

  10. #10
    Tasadduq66's Avatar
    Tasadduq66 is offline Advance Member
    Last Online
    17th February 2024 @ 08:07 PM
    Join Date
    30 Mar 2012
    Location
    IT DUNYA . COM
    Age
    39
    Gender
    Male
    Posts
    1,510
    Threads
    2
    Credits
    662
    Thanked
    78

    Default

    JazakALLAH,
    ALLAH Ta'ala apko apni rehmaton aur barkaton se nawazen,
    Ameen.

  11. #11
    Toqeer Sheikh's Avatar
    Toqeer Sheikh is offline Senior Member
    Last Online
    16th November 2016 @ 03:49 PM
    Join Date
    12 Mar 2011
    Location
    *InSome1Heart*
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    11,842
    Threads
    316
    Thanked
    2918

    Default


  12. #12
    GeoArain's Avatar
    GeoArain is offline Senior Member+
    Last Online
    21st November 2015 @ 09:42 PM
    Join Date
    05 Sep 2013
    Location
    hyd
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    346
    Threads
    3
    Credits
    0
    Thanked
    11

    Default

    Jaza Allah

Page 1 of 2 12 LastLast

Similar Threads

  1. انار کا جوس پینے سے چہرے کی رنگت
    By KABEER_ALI in forum Health & Fitness
    Replies: 31
    Last Post: 21st April 2022, 10:44 PM
  2. Replies: 12
    Last Post: 27th January 2022, 09:19 PM
  3. Replies: 18
    Last Post: 9th December 2015, 08:18 AM
  4. Replies: 2
    Last Post: 21st March 2010, 03:50 PM
  5. شراب کے نقصانات
    By Real_Light in forum Baat cheet
    Replies: 6
    Last Post: 10th June 2007, 11:51 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •