بہت زبردست شئیرنگ جاری ہے آپ کی ناصر برادر !!!!؛
بہت بہت شکریہ
بہت زبردست شئیرنگ جاری ہے آپ کی ناصر برادر !!!!؛
بہت بہت شکریہ
مشہور:
آخر گِل اپنی صرفِ درِ میکدہ ہوئی
’پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا‘
شاعر: جہاندار شاہ جہاندار
اصل:
آخر گِل اپنی، صرفِ درِ میکدہ ہوئی
پہنچے وہاں ہی خاک، جہاں کا خمیر ہو
شاعر: جہاندار شاہ جہاندار
مشہور:
انھی پتھروں پہ چل کے اگر آ سکو تو آؤ
میرے گھر کے راستے میں کوئی کہکشاں نہیں ہے
شاعر: مصطفیٰ زیدی
اصل:
انھی پتھروں پہ چل کے اگر آ سکو تو آؤ
میرے گھر کے راستے میں کہیں کہکشاں نہیں ہے
شاعر: مصطفیٰ زیدی
اب عطر بھی مَلو تو تکلُّف کی بُو کہاں
’وہ دِن ہوا ہوئے کہ پسینہ گُلاب تھا‘
شاعر: لالہ مادھو رام جوہر فرخ آبادی
مریضِ عشق پر رحمت خدا کی
مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی
(میر تقی میر)
دیکھ تو دِل کہ جاں سے اُٹھتا ہے
’یہ دھُواں سا کہاں سے اُٹھتا ہے‘
شاعر: میر تقی میرؔ
’زندگی زندہ دلی کا نام ہے‘
مردہ دل خاک جیا کرتے ہیں
شاعر: فانیؔ بدایونی
’یادِ ماضی عذاب ہے یارب‘
چھین لے مجھ سے حافظہ میرا
شاعر: اختر انصاری
Bookmarks