Results 1 to 4 of 4

Thread: طنزیہ ویڈیوز ہٹانے کی درخواست مسترد

  1. #1
    Join Date
    14 Mar 2009
    Location
    IN YOUR MIND
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    9,563
    Threads
    334
    Credits
    152
    Thanked
    1125

    Lightbulb طنزیہ ویڈیوز ہٹانے کی درخواست مسترد

    سورس۔بی بی سی اردو۔کام
    لنک

    گوگل کی ٹرانسپیرنسی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ
    حکومتِ پاکستان نے کمپنی سے یو ٹیوب سے پاکستانی سیاست دانوں اور فوج کے بارے میں طنزیہ ویڈیوز ہٹانے کو کہا تھا۔

    تاہم گوگل نے حکومتِ پاکستان کی اس درخواست کو رد کردیا تھا۔


    گوگل کی تازہ ترین ٹرانسپیرنسی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے گوگل سے درخواست کی تھی کہ چھ ایسی ویڈیوز ہٹائی جائیں جن میں پاکستانی سیاست دانوں اور فوج کو طنز کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    گوگل نے پاکستان کے علاوہ ہسپانوی حکومت کی بھی دو سو ستر ایسے ’سرچ‘ نتائج کو ہٹانے کی درخواست رد کر دی تھی جو صارفین کو شہروں کے میئر حضرات اور سرکاری وکلاء سمیت عوامی شخصیات کے بارے میں لکھے گئے بلاگز اور مضامین پر لے جاتے تھے۔

    اس کے علاوہ کینیڈین پاسپورٹ آفس کی درخواست بھی مسترد کی گئی جس میں اس ویڈیو کو اس لیے ہٹانے کے لیے کہا گیا تھا جس میں ایک شخص پاسپورٹ پر پیشاب کر کے اسے کموڈ میں بہا دیتا ہے۔

    گوگل کے سینیئر پالیسی تجزیہ کار ڈورتھی چو کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی کو سیاسی آراء کے سلسلے میں موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد پر تشویش ہے۔

    ان کے مطابق ’یہ صرف اس لیے خطرے کی گھنٹی نہیں کہ آزادی اظہار خطرے میں ہے بلکہ اس لیے بھی ان میں سے کچھ درخواستیں ایسے ممالک سے آئی ہیں جن پر آپ شک بھی نہیں کرتے یعنی ایسی مغربی جمہوریتیں جہاں عموماً سنسر شپ کی بات نہیں ہوتی‘۔

    "یہ صرف اس لیے خطرے کی گھنٹی نہیں کہ آزادی اظہار خطرے میں ہے بلکہ اس لیے بھی ان میں سے کچھ درخواستیں ایسے ممالک سے آئی ہیں جن پر آپ شک بھی نہیں کرتے یعنی ایسی مغربی جمہوریتیں جہاں عموماً سنسر شپ کی بات نہیں ہوتی۔"



    اس رپورٹ میں گوگل نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس نے برطانوی پولیس ایسوسی ایشن کی درخواست پر یو ٹیوب سے چھ سو چالیس ایسی ویڈیوز ہٹا دی ہیں جو مبینہ طور پر دہشت گردی کو فروغ دیتی تھیں۔

    یہ ویڈیوز سنہ دو ہزار گیارہ میں ہٹائی گئی تھیں اور گوگل کا کہنا ہے کہ برطانوی چیف پولیس آفیسرز کی ایسوسی ایشن کی درخواست پر گوگل نے پانچ ایسے اکاؤنٹ بھی بند کردیے جن کا تعلق ان مشتبہ ویڈیوز سے تھا۔

    گوگل کے بقول اس کو جولائی سنہ دو ہزار گیارہ سے دسمبر تک 461 عدالتی حکام موصول ہوئے جن کا تعلق 6989 ویڈیوز سے تھا۔گوگل کے مطابق ان میں سے 68 فیصد احکامات کی تعمیل کی گئی۔

    کمپنی کے مطابق ان احکامات کے علاوہ ان کو 546 غیر رسمی درخواستیں بھی موصول ہوئیں جن میں سے 43 فیصد کو مانا گیا۔

  2. #2
    Reehab is offline Senior Member
    Last Online
    12th November 2018 @ 06:28 PM
    Join Date
    29 May 2009
    Location
    Dammam
    Gender
    Male
    Posts
    2,448
    Threads
    40
    Credits
    1,150
    Thanked
    449

    Default

    nice info

  3. #3
    life2death's Avatar
    life2death is offline Senior Member+
    Last Online
    13th February 2024 @ 12:31 PM
    Join Date
    18 Jul 2010
    Location
    Wah Cantt
    Age
    39
    Posts
    360
    Threads
    36
    Credits
    30
    Thanked
    24

    Default

    i think ye accept nhi ki youtube waloon ny

  4. #4
    shaikhmubeen's Avatar
    shaikhmubeen is offline Senior Member+
    Last Online
    29th June 2015 @ 11:02 PM
    Join Date
    11 Jun 2009
    Location
    India
    Gender
    Male
    Posts
    509
    Threads
    26
    Credits
    0
    Thanked
    39

    Default


Similar Threads

  1. Qadiyaniyat ka makroh chehra
    By truthfinder in forum Khatm-e-Nabuwat
    Replies: 21
    Last Post: 28th November 2020, 11:43 AM
  2. Replies: 10
    Last Post: 4th April 2020, 07:49 PM
  3. Replies: 3
    Last Post: 9th May 2013, 02:54 AM
  4. خود کشی کرنا
    By imran sdk in forum Sunnat aur Hadees
    Replies: 4
    Last Post: 12th April 2009, 09:06 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •