فلپائن میں بجلی بہت مہنگی ہے اور کئی کچی بستیوں کے رہائشی اسے کم سے کم استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن اب صرف پانی کی ایک بوتل اور سورج کی روشنی کی مدد سے انہیں اپنے بجلی کے بل کم رکھنے میں بہت آسانی ہو گئی ہے۔ ایک معمولی سی ایجاد فلپائن کے غریب عوام کی زندگیوں میں روشنی بھر رہی ہے۔