*I*am*Aini* said:
السلامُ علیکم
آپ نے ایک بہت ہی اچھے ٹاپک کی طرف توجہ مبذول کروائی ہے
جیسا کہ زیب بھائی نے کہا کہ آپ کو مینجمنٹ ڈیٹیل جواب دے گی۔۔انشاء اللہ
میں اپنے نالج کے مطابق آپ کو بتاتی ہوں کہ کاپی رائٹ کیا ہوتا ہے اور آئی ٹی دُنیا پہ کاپی رائٹ کا کیا مطلب ہے
مثال کے طور پہ مائکرو سافٹ ایک ونڈو بناتا ہے تو وہ اُس کو کاپی رائٹ کروا لیتے ہیں۔۔۔یا کوئی رائٹر کوئی کتاب لکھتا ہے تو وہ بھی اُس کو کاپی رائٹ کروا لیتا ہے۔۔۔اب اگر کوئی اُس ونڈو کی پائریٹڈ کاپی استعمال کرے اور نیٹ وغیرہ پہ بھی دے دے یا کوئی اس رائٹر کی کتاب کو خود سے چھاپنا شروع کر دے یا نیٹ پہ اُس کا پی ڈی ایف ورژن اس کی اجازت کے بغیر شئیر کر دے تو یہ کاپی رائٹ قوانین کی خلاف ورزی میں شمار کیا جائے گا
اب آتی ہوں آئی ٹی دُنیا نے کیا کاپی رائٹ کیا ہوا ہے تو اس بارے میں آپ سے یہ کہوں گی کہ آپ ڈیزائن چاہے آئی ٹی دنیا کے ویب سائیٹ جیسا بنا لیں۔۔۔تمام کہ تمام سیکشن آئی ٹی دُنیا جیسی بنا لیں ان کو آئی ٹی دُنیا کے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی نہیں کہا جا سکتا لیکن اگر آپ کسی بھی سیکشن میں موجود مواد کو بھی کاپی کر کے کسی بھی ویب سائیٹ پہ شئیر کرنا شروع کر دیں۔۔۔یعنی سیکشن میں موجود تھریڈز کو کاپی کر کے کہیں اور پیسٹ کرنا شروع کر دیں تو یہ کاپی رائٹ کی خلاف ورزی ہو گی اور اِس بات پہ آپ کے خلاف آئی ٹی دُنیا کی ٹیم کو قانونی چارہ جوئی کا حق حاصل ہو گا
امید ہے کہ آپ ایسا نہیں کریں گے
بیسٹ آنسرڈ
[FONT="Jameel Noori Nastaleeq"][CENTER][COLOR="Blue"][SIZE="5"][B]Coming Soon...:)[/B][/SIZE][/COLOR][/CENTER][/FONT]
Bookmarks