Results 1 to 5 of 5

Thread: ٹیکسٹ چاہییے

  1. #1
    DaRvEsH BaNdA's Avatar
    DaRvEsH BaNdA is offline Senior Member+
    Last Online
    19th February 2018 @ 11:13 AM
    Join Date
    08 Jan 2011
    Gender
    Male
    Posts
    302
    Threads
    117
    Credits
    0
    Thanked
    4

    Default ٹیکسٹ چاہییے

    مجھے اس نعت شریف کا ٹیکسٹ چاہیے
    مجھے بہت ضروری چاہئے کیا کوئی بھائی گوگل سے ڈھونڈ کر
    یا کوئی لکھ کر دے سکتا ہے
    http://www.youtube.com/watch?v=AQx3Feiiy40

  2. #2
    Dil_Shah is offline Senior Member
    Last Online
    9th July 2013 @ 06:48 PM
    Join Date
    23 Jun 2009
    Gender
    Male
    Posts
    12,887
    Threads
    216
    Thanked
    719

    Default

    bhai naat kon si hay yahan likh sakty hain asal man mery apss youtube ban hay office amin aap is ka aik share likh dain mill jati hay

  3. #3
    DaRvEsH BaNdA's Avatar
    DaRvEsH BaNdA is offline Senior Member+
    Last Online
    19th February 2018 @ 11:13 AM
    Join Date
    08 Jan 2011
    Gender
    Male
    Posts
    302
    Threads
    117
    Credits
    0
    Thanked
    4

    Default

    نعت یہ ہے بھائی
    اے رسولِ امیں
    خاتم المرسلیں تجھ سا کوئی نہیں تجھ سا کوئی نہیں
    ہے عقیدہ یہ اپنا بس صدق و یقین
    تجھ سا کوئی نہیں

  4. #4
    DaRvEsH BaNdA's Avatar
    DaRvEsH BaNdA is offline Senior Member+
    Last Online
    19th February 2018 @ 11:13 AM
    Join Date
    08 Jan 2011
    Gender
    Male
    Posts
    302
    Threads
    117
    Credits
    0
    Thanked
    4

    Default

    mila bhai k nahi..??

  5. #5
    koiaya's Avatar
    koiaya is offline Advance Member
    Last Online
    15th May 2020 @ 01:00 PM
    Join Date
    02 Mar 2006
    Posts
    1,624
    Threads
    20
    Credits
    88
    Thanked
    94

    Default

    نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم


    اے رسولِ امیں، خاتم المرسلیں، تجھ سا کوئی نہیں، تجھ سا کوئی نہیں
    ہے عقیدہ اپنا بصدق و یقیں، تجھ سا کوئی نہیں، تجھ سا کوئی نہیں


    اے براہیمی و ہاشمی خوش لقب، اے تو عالی نسب، اے تو والا حسب
    دودمانِ قریشی کے دُرِثمین، تجھ سا کوئی نہیں، تجھ سا کوئی نہیں

    دستِ قدرت نے ایسا بنایا تجھے، جملہ اوصاف سے خود سجایا تجھے
    اے ازل کے حسیں، اے ابد کے حسیں، تجھ سا کوئی نہیں، تجھ سا کوئی نہیں

    بزمِ کونین پہلے سجائی گئی، پھر تری ذات منظر پر لائی گئی
    سید االاولیں، سید الآخریں، تجھ سا کوئی نہیں، تجھ سا کوئی نہیں

    تیرا سکہ رواں کُل جہاں میں ہوا، اِس زمیں میں ہوا، آسماں میں ہوا
    کیا عرب کیا عجم، سب ہیں زیرِ نگیں، تجھ سا کوئی نہیں، تجھ سا کوئی نہیں

    تیرے انداز میں وسعتیں فرش کی، تیری پرواز میں رفعتیں عرش کی
    تیرے انفاس میں خلد کی یاسمیں، تجھ سا کوئی نہیں، تجھ سا کوئی نہیں

    سدرۃ ُالمنتہیٰ رہگزر میں تری ، “قابَ قوسین” گردِ سفر میں تری
    تو ہے حق کے قریں، حق ہے تیرے قریں، تجھ سا کوئی نہیں، تجھ سا کوئی نہیں

    کہکشاں ضو ترے سرمدی تاج کی، زلف ِتاباں حسیں رات معراج کی
    لیلۃُ القدر تیری منور جبیں، تجھ سا کوئی نہیں، تجھ سا کوئی نہیں

    مصطفٰی مجتبٰی، تیری مدح وثنا، میرے بس میں، دسترس میں نہیں
    دل کو ہمت نہیں، لب کو یارا نہیں، تجھ سا کوئی نہیں، تجھ سا کوئی نہیں

    کوئی بتلائے کیسے سراپا لکھوں، کوئی ہے! وہ کہ میں جس کو تُجھ سا کہوں
    توبہ توبہ! نہیں کوئی تجھ سا نہیں، تجھ سا کوئی نہیں، تجھ سا کوئی نہیں

    چار یاروں کی شان جلی ہے بھلی، ہیں یہ صدیق، فاروق، عثمان، علی
    شاہدِ عدل ہیں یہ ترے جانشیں، تجھ سا کوئی نہیں، تجھ سا کوئی نہیں

    اے سراپا نفیس انفسِ دوجہاں، سرورِ دلبراں، دلبرِ عاشقاں
    ڈھونڈتی ہے تجھے میری جانِ حزیں، تجھ سا کوئی نہیں، تجھ سا کوئی نہیں
    [/center][/SIZE]
    ^_^
    Merci bien

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •