آئی ٹی دنیا کے پیارے ساتھیوالسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ہمارے کراچی سے پخاور ایکسپریس کے ڈرائیور جناب عزت مآب قبلہ وکعبہ گریٹ مسعود خان المعروف کراچی تا پخاور ایکسپریس جن کا مرغا کراچی کی مرغیوں سے لے کر مرغوں تک کا جانی دشمن بناہوا ہے اور کراچی میں ہونے والی کئی لڑائیوں میں مسعود بھائی کا سر فخر سے بلند کرچکا ہے، دوستو یہ وہی مرغا ہے جس کی تاک میں ایم ڈی ایس ایم گروپ والے تاک میں لگے ہوئے ہیں بس ایک بار بوری میں آجائے سنا ہے بڑا لذیز ہوتا ہے۔۔۔
جی تو بات ہورہی تھی کراچی تا پخاور ایکسپریس کے ریکارڈ یافتہ ڈرائیور جناب خان مسعود خان کی جنھوں نے آج ایک اور ریکارڈ بنایا اور آئی ٹی دنیا کے وہ پہلے ممبر بنے جس نے انتالیس ہزار پوسٹ مکمل کیں۔

تو مرغے والے بھائی آپ اس خوشی کے موقع پر تو اپنے اس مرغے کو ہمارے حوالے کرہی دیں تاکہ ہم بھی اس خوشی سے لطف اندوز ہوسکیں۔

نوٹ مرغے کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یہ تھریڈ بھی آپ چیک کرسکتے ہیں

My Aseel murGha...