Results 1 to 10 of 10

Thread: این جی او ایڈمن فریدہ آفریدی قتل

  1. #1
    Join Date
    14 Mar 2009
    Location
    IN YOUR MIND
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    9,563
    Threads
    334
    Credits
    152
    Thanked
    1125

    Unhappy این جی او ایڈمن فریدہ آفریدی قتل

    source BBCurdu.com
    link
    نو عمری میں چند ساتھیوں سمیت ایک پسماندہ قبائلی علاقے میں خواتین کو در پیش مسائل کے حل کے لیے عملی قدم اٹھایا اور عین جوانی میں قتل کر دی گئیں۔ پانچ وقت نماز کی پابند اور روزانہ قرآن کی تلاوت کرنے والی فریدہ آفریدی کو خواتین کو آگہی دینے اور ان کے مسائل حل کرنے کی سزا دی گئی ہے۔
    ایک غیر سرکاری تنظیم سویرا کی مینجر ایڈمن فریدہ آفریدی کو گزشتہ ہفتے اس وقت نامعلوم افراد نے قتل کر دیا جب وہ پشاور کے رہائشی علاقے حیات آباد سے اپنے کام کے سلسلے میں خیبر ایجنسی میں فیلڈ میں جا رہی تھیں۔

    پاکستان, خیبر پختونخوا
    پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں آج سے آٹھ سال پہلے یعنی سن دو ہزار چار میں ایف ایس سی کی چند طالبات نے خواتین کو درپیش مسائل کے حل اور ان علاقوں میں خواتین کو آگہی دینے کے لیے عملی قدم اٹھایا اور ایک غیر سرکاری تنظیم کی بنیاد رکھی۔ اس تنظیم میں نوجوان شامل تھے اور مختلف منصوبوں پر انھوں نے کام شروع کر دیا۔ اس تنظیم کا نام سویرا اس لیے رکھا گیا کہ وہ اپنے علاقے میں جہالت کے اندھیرے مٹا کر علم کی روشنی لائی گی۔
    سویرا کی چیف ایگزیکٹو نور ضیاء آفریدی نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ سب اکھٹے تھے ، فریدہ کو تو جیسےاپنے کام سے جنون تھا، بے خوف ہو کر وہ کسی بھی علاقے میں چلی جاتی۔ فریدہ آفریدی کو قتل سے پہلے دھمکیاں ملی تھیں لیکن انھوں نے اس کی پرواہ نہیں کی اور یہی کہا کہ وہ اچھا کام کر رہی ہیں اور کوئی انھیں کچھ نہیں کہے گا۔
    نور ضیاء کے مطابق فریدہ کی چار بہنیں اور چار بھائی ہیں، والد ایک سرکاری محکمے میں ڈرائیور ہیں، ایک بھائی نوکری کرتے ہیں، دو بہنیں بیاہی ہوئی ہیں اور باقی سب بے روزگار ہیں۔ فریدہ اپنے گھر اور خاندان کی کفالت کے لیے پریشان رہتی تھی اس لیے انھوں نے اب تک شادی نہیں کی تھی۔
    نور ضیا نے بتایا کہ فریدہ کہتی تھیں کہ جب کوئی ایسا شخص ملے گا جو ان کے ساتھ مخلص ہو تو وہ شادی کر لیں گی۔ فریدہ آفریدی کی عمر چھبیس سال تھی اور انھوں نے حال ہی میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے جینڈر سٹڈیز میں ماسٹر کیا تھا۔ ابھی تک ان کی ڈگری گھر پہنچی بھی نہیں تھی کہ فریدہ اس جہاں سے چلی گئیں۔
    فریدہ کی ساتھیوں نے بتایا کہ انھیں شاعری کا بہت شوق تھا۔ خود لکھتی تھیں لیکن کبھی کچھ شائع نہیں کرایا، بس اپنے ہی من میں رکھا یا گھر میں پڑے کاغذوں میں ہی کچھ موجود ہوگا۔
    لال جان آفریدی بھی سویرا تنظیم میں کام کرتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ فریدہ ان کی بہن کی طرح تھیں ۔ انھوں نے بتایا کہ فریدہ آفریدی اپنے ساتھیوں سے بہت مخلص تھیں اور مذہبی رجحان رکھتی تھیں۔ پانچ وقت نماز پابندی سے ادا کرتی تھیں اور بلا ناغہ دو گھنٹے قرآن پاک کی تلاوت کیا کرتی تھیں۔
    نور ضیاء نے بتایا کہ فریدہ اکثر کہتی تھی کہ انہیں افسانے لکھنے کا بہت شوق ہے اور ان کی کہانیوں میں بھی عورت کی پسماندگی اور ان کو در پیش مسائل کا ہی ذکر ہوتا۔
    نور ضیا نے بتایا کہ فریدہ کی ہلاکت کے بعد اب انھیں بھی دھمکیاں مل رہی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنے کام سے بعض آجائیں وگرنہ ان کا انجام اچھا نہیں ہوگا۔
    پاکستان کے قبائلی اور دیگر علاقوں میں غیر سرکاری تنظیموں یا این جی اوز کے حوالے سے مختلف تاثر پائے جاتے ہیں جیسے کوہستان کے علاقے میں کچھ روز پہلے ایک مسجد میں کہا گیا کہ این جی اوز کی سرگرمیاں مشکوک ہیں اور ان پر نظر رکھیں۔
    پاکستان میں غیر سرکاری تنظیموں کی تعداد میں اب تک مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ این جی او قائم کرنے کا رجحان سن دو ہزار کے بعد بڑھ گیا تھا۔ نور ضیا کہتی ہیں کہ ان کے تمام ساتھی اپنے علاقے سے انتہائی مخلص ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کے علاقے میں ترقی ہو، لوگوں کو ان کے حقوق کا علم ہو اور وہ اپنے حقوق حاصل کر سکیں، سویرا کے قیام کا بنیادی مقصد صرف اور صرف یہی تھا۔
    Last edited by Net-Rider; 15th July 2012 at 02:34 AM. Reason: set Thread Title

  2. #2
    Silentjan's Avatar
    Silentjan is offline Senior Member
    Last Online
    5th July 2013 @ 03:10 PM
    Join Date
    24 Jun 2010
    Location
    Tarbela
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    13,868
    Threads
    323
    Thanked
    1628

    Default

    bhai in NGOs ki sahat kafi mashkook hey
    Me is mamle k bare me to nahi janta

    Lakin aksar NGOs jasoosi k liye istamal hotee hein

    Baqi Allah Pak behtar janta he

  3. #3
    Join Date
    14 Mar 2009
    Location
    IN YOUR MIND
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    9,563
    Threads
    334
    Credits
    152
    Thanked
    1125

    Default

    جیسا بھی ہے سائیلنٹ بھائی ۔ایک انسان کی موت انسانیت کی موت ہیں۔۔اور پھر عورت ذات ۔۔۔اسکے علاوہ اگر ایک انسان کوئی غلطی بھی کر رہا ہے وہ اللہ کا مجرم ہے انسان کا نہیں۔۔۔
    بس دل ہے کے مانتانہیں۔۔

  4. #4
    Silentjan's Avatar
    Silentjan is offline Senior Member
    Last Online
    5th July 2013 @ 03:10 PM
    Join Date
    24 Jun 2010
    Location
    Tarbela
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    13,868
    Threads
    323
    Credits
    0
    Thanked
    1628

    Default

    Quote muhammad zeb said: View Post
    جیسا بھی ہے سائیلنٹ بھائی ۔ایک انسان کی موت انسانیت کی موت ہیں۔۔اور پھر عورت ذات ۔۔۔اسکے علاوہ اگر ایک انسان کوئی غلطی بھی کر رہا ہے وہ اللہ کا مجرم ہے انسان کا نہیں۔۔۔
    بس دل ہے کے مانتانہیں۔۔
    بھائی آپ کی بات سر آنکھوں پر
    میں آپ سے بلکل متفق ہوں
    لیکن میں نے اجتماعی طور پر بات کی ہے کہ اکثر ایسا ہوتا ہے
    واللہ علم

  5. #5
    Join Date
    14 Mar 2009
    Location
    IN YOUR MIND
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    9,563
    Threads
    334
    Credits
    152
    Thanked
    1125

    Default

    Quote silentjan said: View Post


    بھائی آپ کی بات سر آنکھوں پر
    میں آپ سے بلکل متفق ہوں
    لیکن میں نے اجتماعی طور پر بات کی ہے کہ اکثر ایسا ہوتا ہے
    واللہ علم
    .comments ka shukriya...

  6. #6
    Join Date
    07 Jan 2011
    Location
    Bruxelles
    Gender
    Male
    Posts
    19,938
    Threads
    1080
    Credits
    172,407
    Thanked
    3333

    Default

    انفورم کرنے کا شکریہ
    یہ تو ایک معمول بن چکا ہے انسان کی جان کی کوئی قیمت نہیں رہی
    جب دل کیا جس کو مارنا ہے مر دیا
    الله رب ال عزت تمام جہاں کے مسلمانوں کی جان و مال کی حفاظت فرمایے آمین ثم آمین

    ایک طرف لمبی لمبی امیدیں
    دوسری طرف کل نفس ذائقۃ الموت

  7. #7
    Yaaram is offline Junior Member
    Last Online
    14th July 2012 @ 09:41 PM
    Join Date
    10 Jul 2012
    Gender
    Male
    Posts
    1
    Threads
    0
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default

    اللہ ان کے درجات بلند فرمائے آمین

  8. #8
    sheikhali449's Avatar
    sheikhali449 is offline Senior Member+
    Last Online
    14th November 2012 @ 02:27 AM
    Join Date
    12 Jul 2012
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    219
    Threads
    0
    Credits
    0
    Thanked
    14

    Default

    Allah unhe ajar de azeem khatoon thi aur kaawishein bhi azeem

  9. #9
    bilalhyder's Avatar
    bilalhyder is offline Senior Member+
    Last Online
    20th June 2022 @ 11:55 AM
    Join Date
    12 Dec 2011
    Location
    NAWAB SHAH
    Age
    29
    Gender
    Male
    Posts
    248
    Threads
    11
    Credits
    308
    Thanked
    6

    Default

    اللہ ان کے درجات بلند فرمائے آمین

  10. #10
    haroongouri is offline Advance Member
    Last Online
    24th April 2024 @ 09:14 PM
    Join Date
    02 Aug 2011
    Location
    karachi
    Gender
    Male
    Posts
    1,476
    Threads
    207
    Credits
    732
    Thanked
    58

    Default

    bhai kia aap karachi k halat nhi jantey? yahan roz 10,12 masoom logon ka qatal aik aam si baat hogai ha , in ma boht se log aisey hain jin ko party base p mara jata ha ,or aksr aisey bhi hain jo do waqt ki roti k liey ghr se nikltey hain or sham ko un ki laash ghr pohnchti ha , kitney hi bachey yateem hojatey hain ,kitney lawaris kisi ko koi fikr nhi hoti

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •