Results 1 to 12 of 12

Thread: ?رمضان المبارک کا استقبال کیسے کریں

  1. #1
    Nasir rana1's Avatar
    Nasir rana1 is offline Advance Member
    Last Online
    20th December 2020 @ 03:28 AM
    Join Date
    22 May 2010
    Location
    Cape Town
    Gender
    Male
    Posts
    2,724
    Threads
    225
    Credits
    62
    Thanked
    482

    Question ?رمضان المبارک کا استقبال کیسے کریں

    رمضان المبارک کا استقبال کیسے کریں

    [IMG]http://i1097.***********.com/albums/g345/nasir_rana10/Images%20for%20Websites/1-4.jpg[/IMG]
    [IMG]http://i1097.***********.com/albums/g345/nasir_rana10/Images%20for%20Websites/2-3.jpg[/IMG]
    [IMG]http://i1097.***********.com/albums/g345/nasir_rana10/Images%20for%20Websites/3-3.jpg[/IMG]
    IN UNICODE !!


    رمضان المبارک کا استقبال کیسے کریں
    (محمد نعیم تبسم )


    ہر مسلمان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ رمضان المبارک اس کی زندگی میں آئے، اور ہر مسلمان کی تمنا اور دعا یہ بھی ہوتی ہے کہ ماہ رمضان میں کیے ہوئے تمام نیک اعمال کو اللہ تعالیٰ قبول فرمالے۔ عبادتوں کے اس موسم بہار سے ہم کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ روزے کے کیا آداب ہیں، ہمیں کون سے کام زیادہ کرنے چاہیں اور کن کاموں کو چھوڑ دینا چاہیے، ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے اعمال کی قبولیت کے لیے ماہ رمضان سے متعلق احکام کو ضرور جانے، استقبال رمضان کے لیے ہمیں کیا کرنا چاہیے ذیل میں کچھ اہم باتیں بیان کی جا رہی ہیں، جن پر عمل کر کے ہم اس ماہ مبارک کے شب و روز کو اپنے لیے قیمتی بنا سکتے ہیں۔

    اکثر لوگوں کو روزے کے بہت سے مسائل کا علم ہی نہیں ہوتا، اپنی لاعلمی اور کوتاہی کے سبب وہ بہت سی ایسی غلطیوں میں مبتلا دیکھے گئے ہیں جو روزے کے اجرکو ضایع کر دینے والی ہوتی ہیں، ایسی صورتحال میں شرم و جھجک کے بجائے اگر کوئی بھی بات یا مسئلہ معلوم نہ ہو تو علماءکرام سے اس کے متعلق پوچھ لینا چاہیے۔ دنیا بھر کے مسلمان آمد رمضان سے بہت خوش ہوتے ہیں لیکن اس معزز مہینے کے استقبال میں کھیل تماشے، آتش بازی اور پٹاخے وغیرہ چلانا اچھا فعل نہیں ۔

    بعض لوگ رمضان آنے پر توبہ تائب ہو کر پورامہینہ نماز پڑھتے ہیں، تلاوت کرتے ہیں،لیکن عیدالفطر کا چاند نظر آتے ہی اپنے نفس کو پھر خواہشوں کا غلام بنا کر ہر اس گناہ میں مبتلا ہو جاتے ہیں جس سے بچنے کی مشق میں اس نے پورا مہینہ گزاردیا، گناہوں میں مبتلا ہونے کے بعد اس کے سارے نیک عمل چھوٹتے جاتے ہیں جن کا اس نے رمضان میں اپنے آپ کو پابند کیا تھا۔ ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ ماہ رمضان کے اصل مقصد کو سمجھتے ہوئے گناہ چھوڑ کر اللہ تعالیٰ سے سچی توبہ کرے کیوں کہ گناہ تو ہروقت حرام ہے۔ ہمیں رمضان کا استقبال اس عزم اور نیت کے ساتھ کرنا چاہیے کہ اب کی بار جو جو غلط کام چھوڑیں گے کبھی دوبارہ ان کے پاس بھی نہیں بھٹکیں گے۔

    ماہ رمضان میں رحمتوں کا بے شمار نزول ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو بہترین اور عمدہ چیزوں سے نوازتا ہے۔ سحروافطار میں دسترخوان رنگا رنگ نعمتوں سے سجے ہوئے ہوتے ہیں۔ اکثر خواتین پورے رمضان میں اپنا زیادہ وقت کھانے پینے کی چیزوں اور دیگر اہتمام میں سرف کر دیتی ہیں، جس کے باعث وہ اس مبارک مہینے کی بیش قیمت لمحات کو عبادت کے بجائے دیگر امور خانہ داری میں ضایع کر دیتی ہیں۔ گھر کی ذمہ داریاں ادا کرنا ضروری ہیں۔ لیکن ہم کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ گزرے ہوئے لمحات کبھی واپس نہیں آتے ، لہٰذا ہمیں اس قیمتی وقت سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ عبادت، قرآن مجید کی تلاوت، اور ذکر واذکار کا اہتما کرنا چاہیے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جہنم کی آگ سے بچنے کے لیے خواتین کو مردوں کے مقابلے میں رب کو زیادہ یاد کرنے اور زیادہ صدقہ و خیرات کرنے کا حکم دیا ہے۔ رمضان کو صرف کھانے پینے کا مہینہ ہرگز نہیں بنانا چاہیے۔ اسی طرح وقت کے صحیح استعمال کے ساتھ ہمیں اس بات کا بھی خیال رکھنا چاہیے کہ اللہ کے فضل سے ملنے والی تمام نعمتوں سے استفاد کیا جائے لیکن اسراف جسے فضول خرچی کا نام دیا جاتا ہے اس سے بچا جائے۔

    ماہ رمضان میں اکثر یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ کچھ لوگ دن کا زیادہ دورانیہ سونے اور سستی میں گزار دیتے ہیں، جبکہ اکثر رات کا جاگنا فضول باتوں ، بے کار محفلوں یا بلا مقصد ٹی وی یا کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ کر گزر جاتا ہے۔ اکثر بدبخت تو ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنی نفسانی خوہشات پوری نہ ہونے کی وجہ سے غمگین نظر آتے ہیں۔ حالانکہ یہ چند دن ہوتے ہی گنتی کے ہیں ان کو اپنے گناہ دھونے اور نیکوں کا ذخیرہ بڑھانے میں استعمال کرنا چاہیے۔ اگر کوئی خوش قسمت محنتی مزدور کی طرح شب و روز ایک کردے تو اس کا مالک اسے بہترین اجرت دینے والا ہے۔

    ہمارے معاشرے میں سب سے زیادہ غیر ضروری استعمال زبان کا کیا جاتا ہے، بلا ضرورت اور بلا مقصد بولنے کی بیماری میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد مبتلا ہے۔ ایسی بُری خصلت سے مجبور لوگ روزے کی حالت میں ابھی اپنی زبان پر کنٹرول نہیں رکھ سکتے۔ چنانچہ غیبت، لعن طعن، گالی دینا اور دیگربہت سی بری باتیں روزے کے اجر کو ضایع کر دیتی ہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص جھوٹ بولنے اور جھوٹ پر عمل کرنے کو نہیں چھوڑتا اللہ تعالیٰ کو اس کے بھوکا پیاسا رہنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

    رمضان کے استقبال میں ہمیں ایک اور بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ تمام نشہ آور اشیاءبالاتفاق حرام ہیں، ایسی چیزوں کے استعمال سے منہ میں پیدا ہونے والی ناگوار بدبو انسانوں اور فرشتوں کے لیے باعث تکلیف ہوتی ہے۔ مختلف قسم کے نشے میں عادی لوگ روزہ ایسی حرام اشیاءجیسے سیگرٹ ، نسوار ، گٹکا وغیرہ سے افطارکرتے ہیں۔ روزہ ایک عبادت اور مقدس کام ہے اس کا ہمیں احترام کرنا چاہیے اور روزہ افطار بھی ایسی چیزوں سے کرنا چاہیے جو پاک و حلال ہوں۔ کوشش کریں کے روزہ افطار کرتے وقت زیادہ سے زیادہ دعائیں کریں، کیوں کہ یہ مناجات کی قبولیت کا وقت ہوتا ہے۔

    نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ماہ صیام کی راتوں میں ایمان و اجر کی نیت سے قیام کرنے والوں کو یہ بشارت دی ہے کہ ان کے تمام سابقہ گناہ معاف کردیئے جائیں گے۔ دیکھنے میں یہ آیا ہے کہ کچھ لوگ نماز تراویح پڑھتے ہی نہیںاور کچھ پڑھنے کے لیے تو جاتے ہیں مگر مختصر سی نماز کے بعد مساجد میں ہی گپ شپ میں مصروف ہو جاتے ہیں اس بات کا لحاظ کیے بغیر کہ ان کی باتوں اور فضول حرکتوں سے کسی کی عبادت میں خلل واقع ہو سکتا ہے۔ بعض ایسے بھی ہیں جو پڑھتے تو ہیں لیکن ان کا پڑھنا نہ پڑھنا برابر ہوتا ہے۔ ایسے لوگوں کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ یہ عبادت ان پر ایک بوجھ ہے جس کو وہ جلد از جلد اتار پھینکنا چاہتے ہیں۔ اتنی تیز اور بغیر رکوع و سجود کے نماز پڑھنے میں عوام کے علاوہ ہمارے ائمہ کرام کا بھی قصور ہے۔ نماز تراویح میں قرآن کو اس قدر تیز پڑھا جاتا ہے کہ نماز کا اصل مقصد فوت ہوجاتا ہے۔ حالانکہ قرآن مجید کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھنا چاہیے اور رکوع و سجود کو بھی نہایت اطمینان سے کرنا چاہیے۔ رکوع، سجود، قومہ ، جلسہ اور قیام و قعود بھی نماز کے ایسے ارکان ہیں جن کو پورا کرنا ضروری ہوتا ہے، لہٰذا نماز تراویخ میں زیادہ سے زیادہ قرآن مجید ختم کرنے کے چکر میں نماز کے رکوع و سجود کو پورا نہ کرنے کی چوری اور تلاوت قرآن مجید کا حق ادا نہ کرنا، بجائے ثواب کے کہیں باعث گناہ وعتاب نہ بن جائے۔

    رمضان کی آخری دس راتوں کی بہت زیادہ فضیلت ہے۔ ہمیں ان دس راتوں میں قیام پر حریص ہوجانا چاہئے۔ کیوں کہ ان میں لیلة القدر ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر و افضل ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس کو آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو۔ لیکن دیکھنے میں آیا ہے کہ رب کے سامنے کھڑے ہونے اور اس کو منانے کے یہ لمحات بھی ہم ضایع کر دیتے ہیں۔ آخری عشرے کی طاق راتوں میں اکثر مساجد میں محفل شبینہ منعقد کی جاتی ہیں اور ساری ساری رات مساجد کے لاﺅڈ اسپیکروں میں علماءکے وعظ اور حمد و نعت کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ جس سے نہ اس محفل کا کوئی فرد قیام اللیل کر سکتا ہے بلکہ محلے میں موجود دیگر عبادت کرنے والوں کے خشوع و خضوع میں فرق آتا ہے۔ کوشش کریں کہ بلا عذر کوئی روزہ نہ چھوڑیں، زیادہ سے زیادہ عبادت کرنی چاہیے۔ برے دوستوں سے دور اور نیک لوگوں کی صحبت اختیار کرنا چاہیے۔ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو افطار کروانا چاہیے یہ باعث اجر ہے۔ صدقہ و خیرات کا خصوصی اہتمام کرنا چاہیے اور اس عظیم عمل کے احترام میں غیر شرعی کاموں سے اجتناب کرنا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس بابرکت ماہ کی تمام نیکیاں سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائے۔
    Plz Resize ur Signature (MAX Size is 30 KB )

  2. #2
    Join Date
    07 Jan 2011
    Location
    Bruxelles
    Gender
    Male
    Posts
    19,938
    Threads
    1080
    Credits
    172,407
    Thanked
    3333

    Default

    وعلیکم اسلام
    الله رب ال عزت اس با برکت مہینے میں نیکیاں سمیٹنے کی توفیق دے امین ثم آمین
    جزاک الله خیرا

    ایک طرف لمبی لمبی امیدیں
    دوسری طرف کل نفس ذائقۃ الموت

  3. #3
    Net-Rider's Avatar
    Net-Rider is offline Advance Member+
    Last Online
    18th January 2014 @ 04:34 AM
    Join Date
    09 Jun 2009
    Location
    **PAKISTAN**
    Gender
    Male
    Posts
    28,932
    Threads
    1755
    Credits
    0
    Thanked
    6986

    Default

    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    اللہ تبارک تعالی سے دعا ہے کہ ہم سب کو رمضان کی بابرکات ساعتیں سمیٹ لینے کا موقعہ نصیب فرمائیں ، ہمت اور طاقت نصیب فرمائیں آمین ثم آمین جزاک اللہ خیرا

  4. #4
    Dagger's Avatar
    Dagger is offline Senior Member
    Last Online
    7th July 2013 @ 02:55 AM
    Join Date
    18 Mar 2010
    Location
    Searching...
    Gender
    Male
    Posts
    15,226
    Threads
    300
    Thanked
    2738

    Default

    Jazak Allah Nasir Bhai Bhoot He Umda Sharing

    Share Krny Ka Shukria.....!!!!

  5. #5
    waqasahmad1's Avatar
    waqasahmad1 is offline Advance Member
    Last Online
    14th May 2023 @ 11:51 PM
    Join Date
    27 Nov 2010
    Location
    Lahore
    Gender
    Male
    Posts
    8,021
    Threads
    280
    Credits
    73
    Thanked
    599

    Default

    لله رب ال عزت اس با برکت مہینے میں نیکیاں سمیٹنے کی توفیق دے امین ثم آمین

  6. #6
    Fast_Ismail's Avatar
    Fast_Ismail is offline Advance Member
    Last Online
    5th August 2023 @ 05:03 AM
    Join Date
    19 Aug 2008
    Location
    Hyderabad India
    Age
    40
    Gender
    Male
    Posts
    3,005
    Threads
    257
    Credits
    1,366
    Thanked
    825

    Default

    بہت ہی اصلاحی تحریر اشتراک کی آپ نے
    بس اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کے ہمارے نیتوں میں اخلاص اور نیک کام کی توفیق الرفیق عطاء فرمائے
    آمین آمین ثم آمین
    بجاۃ سید المرسلین محمد مصطفٰے ﷺ

  7. #7
    Silentjan's Avatar
    Silentjan is offline Senior Member
    Last Online
    5th July 2013 @ 03:10 PM
    Join Date
    24 Jun 2010
    Location
    Tarbela
    Age
    34
    Gender
    Male
    Posts
    13,868
    Threads
    323
    Thanked
    1628

    Default

    جزاک اللہ
    اللہ پاک رمضان المبارک میں ہمیں نیکیوں کی توفیق عطا کرے، اور ہمارے تمام گناہوں کو بخش دے۔آمیں

  8. #8
    Abeer Alam's Avatar
    Abeer Alam is offline Advance Member+
    Last Online
    30th April 2020 @ 07:52 PM
    Join Date
    22 Apr 2009
    Location
    In My MOM Heart
    Gender
    Male
    Posts
    7,823
    Threads
    991
    Credits
    1,027
    Thanked
    1012

    Default

    بہت ہی اچھی تحریر شئیر کی اللہ تعالٰی آپ کو جزائے خیر دے اور ہم سب کو نفس کے شر سے اپنے حفظ و امان میں رکھے اور اچھے اور مقبول اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
    آمین یا رب العالمین۔

    Photoshop all Classes & PDF Book

    [IMG]http://i1085.***********.com/albums/j434/abeer_alam/Bachpan.gif[/IMG]

  9. #9
    Toqeer Sheikh's Avatar
    Toqeer Sheikh is offline Senior Member
    Last Online
    16th November 2016 @ 03:49 PM
    Join Date
    12 Mar 2011
    Location
    *InSome1Heart*
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    11,842
    Threads
    316
    Thanked
    2918

    Default

    Quote silentjan said: View Post
    جزاک اللہ
    اللہ پاک رمضان المبارک میں ہمیں نیکیوں کی توفیق عطا کرے، اور ہمارے تمام گناہوں کو بخش دے۔آمیں
    Ameen Suma Ameen

  10. #10
    sibghati's Avatar
    sibghati is offline Advance Member
    Last Online
    6th April 2020 @ 07:38 AM
    Join Date
    30 Jun 2011
    Location
    ISLAMABAD
    Gender
    Male
    Posts
    2,460
    Threads
    342
    Credits
    69
    Thanked
    224

    Default

    jazakallag brother keep it up.......

  11. #11
    lyarian is offline Junior Member
    Last Online
    30th January 2016 @ 03:01 AM
    Join Date
    29 May 2006
    Posts
    19
    Threads
    3
    Credits
    0
    Thanked: 1

    Default

    جزاک اللہ خیرا

  12. #12
    *Noor-ul-Ain*'s Avatar
    *Noor-ul-Ain* is offline Senior Member+
    Last Online
    2nd August 2015 @ 06:06 PM
    Join Date
    21 Apr 2012
    Location
    Pakistan
    Age
    25
    Gender
    Female
    Posts
    3,120
    Threads
    79
    Credits
    900
    Thanked
    321

    Default

    السلامُ علیکم
    جزاک اللہ بہت خوب شئیرنگ
    دُعا ہے کہ اللہ پاک ہم سب کو رمضان شریف کے بابرکت مہینے میں اپنی رحمتوں سے فائدہ اُٹھانے کی توفیق عطا فرمائیں
    آمین

    نور العین فاطمہ

Similar Threads

  1. Replies: 14
    Last Post: 10th February 2018, 05:20 PM
  2. سعودی عربSearch On
    By Confuse in forum General Knowledge
    Replies: 28
    Last Post: 10th November 2016, 10:07 PM
  3. توہین رسالت کا قانون
    By Jamali33 in forum Islam
    Replies: 7
    Last Post: 30th July 2012, 02:05 PM
  4. رمضان المبارک میں کھجور کا شربت
    By Ladla Student in forum Ramadan Kareem رمضان كريم
    Replies: 16
    Last Post: 25th July 2012, 01:17 AM
  5. ایمان کا مطلب
    By IqbalKuwait in forum Sunnat aur Hadees
    Replies: 1
    Last Post: 23rd December 2009, 11:59 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •